اسلام آباد : شہید ملت لیاقت علی خان کی 73ویں برسی آج 16 اکتوبر کو منائی جارہی ہے۔ لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم تھے ،وہ ہندوستان کے علاقے کرنال میں یکم اکتوبر 1895ءکو پیدا ہوئے ،آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لی اور1923ءمیں ہندوستان واپس آکرمسلم لیگ میں شامل ہوگئے ۔وہ 1936ءمیں مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل بنے آپ قائداعظم محمد علی جناح ؒکے دست راست تھے ۔لیاقت علی خان پاکستان کے وزیرخزانہ،وزیردفاع اوروزیرخارجہ کے عہدے پربھی فائز رہے ۔15اگست 1947ءکو انہوں نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔16اکتوبر 1951ء کوانہیں راولپنڈی میں جلسہ عام کے دوران قتل کردیاگیا۔لیاقت علی خان مزار قائداعظم کے احاطے میں آسودہ خاک ہیں ۔
فیس بک کمینٹ