Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کا نام ڈاکٹر عبدالسلام کے بجائے منصور الخازنی رکھ دیا گیا
اہم خبریں

قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کا نام ڈاکٹر عبدالسلام کے بجائے منصور الخازنی رکھ دیا گیا

ایڈیٹرمئی 3, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr salam
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : قومی اسمبلی نے ایک قرارداد میں قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ طبیعیات کا نام ابو الفتح عبدالرحمٰن منصور الخازنی کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔دسمبر 2016 میں سابق پاکستانی وزیرِ اعظم محمد نواز شریف نے قائد اعظم یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر فار فزکس کا نام ’ڈاکٹر عبدالسلام سینٹر آف فزکس‘ رکھنے کی اصولی منظوری دی تھی۔ تاہم اب شعبہ طبیعیات کے لیے ایک اور سائنس دان کا نام دینے کی قرارداد نواز شریف ہی کے داماد کیپٹن صفدر نے 17 ارکان کے ہمراہ پیش کی۔سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق قومی اسمبلی نے یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اراکین کی متفقہ رائے ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نظام پارلیمان کے زیر نگرانی چلایا جا رہا ہے اور اس پارلیمان کو اختیار ہے کہ وہ اتفاق رائے سے ملک میں قانون سازی جاری رکھے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ’آج اس پارلیمان کے اراکین نے قرارداد پر دستخط کر کے ایک مسئلے کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کا نام مشہور اور معروف سائنس دان ابو الفتح عبدالرحمٰن منصور الخازنی کے نام سے منسوب کیا جائے۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے مسلمان طبیعیات دان تھے۔‘ڈاکٹر محمد عبدالسلام کا شمار 20ویں صدی میں تھیوریٹیکل فزکس یعنی نظری طبیعیات کے میدان میں دنیا بھر کی نمایاں شخصیات میں ہوتا ہے اور انھیں 1979 میں نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔وہ یہ انعام حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے، اس کے علاوہ انھیں جنرل ضیاالحق کے دور میں ہلالِ امتیاز بھی دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر عبدالسلام نے حکومتِ پاکستان سائنس کے امور کے مشیر کے طور پر 1960 سے 1974 تک خدمات انجام دیں اور اِس عہدے پر رہتے ہوئے اُنھوں نے ملک میں سائنسی ڈھانچے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔قائداعظم یونیورسٹی میں شعبہ فزکس سے منسلک ڈاکٹر ہود بھائی کہتے ہیں کہ حقیقت یہ ہے کہ نیشنل سینٹر فور فزکس کا نام تبدیل ہی نہیں کیا گیا۔وہ کہتے ہیں کہ نام کی تبدیلی کا نوٹیفیکیشن تو جاری ہوا اور وزیراعظم نے اعلان بھی کیا، لیکن کیا وجہ ہے کہ یہ شعبہ جس کی دیکھ بھال پاکستانی فوج کا ادارہ سٹریٹیجک پلاننگ ڈویژن (ایس پی ڈی) کرتا ہے، اس کا نام تبدیل نہیں ہو سکا؟’یہ واضح ہے کہ عبدالسلام احمدی تھے اور پاکستان میں احمدیوں کے خلاف تعصب پایا جاتا ہے، خصوصاً این سی پی پاک فوج کا حصہ ہے اس کی فنڈنگ سے چلتا ہے اور جب یہ احکامات پہنچائے گئے تو انھیں نظر انداز کر دیا گیا۔‘ڈاکٹر ہود بھائی ہی نے 20 برس پہلے اس شعبے کا نام عبدالسلام کے نام پر رکھنے کی تجویز دی تھی۔ وہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں فزکس کے ہر شعبے سے منسلک ماہر کا نام لیا جاتا ہے لیکن عبدالاسلام کا نہیں، حالانکہ ساری دنیا میں صرف عبدالسلام کا نام لیا جاتا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ نوبیل انعام لینے کے بعد جب ہم نے 1979 میں ڈاکٹر صاحب کو قائداعظم یونیورسٹی مدعو کیا تھا تو اس وقت جمعیت کے طلبہ نے کہا تھا کہ اگر وہ یہ شخص یہاں آیا تو ہم ان کی ٹانگیں توڑ دیں گے۔ گو کہ انھیں ضیا الحق نے ہلال امتیاز کا اعزاز دیا لیکن وہ کام چپکے سے اسمبلی کے اندر ہوا، اور ہم اس دعوت کو پورا نہیں کر سکے تھے۔‘

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسلام آباد ڈاکٹر سلام قائد اعظم یونیورسٹی قومی اسمبلی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجب صدر ممنون حسین نے سیاہ پٹی باندھ کر تقریر کی(2): کہتا ہوں سچ/شاکر حسین شاکر
Next Article جماعت اسلامی چار سال گیارہ ماہ حکومت میں گزار کے پی ٹی آئی سے” الگ“ ہو گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم

جون 16, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم جون 29, 2026
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 29, 2026
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم جون 29, 2026
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 29, 2026
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار جون 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.