ہوسٹن : امریکی شہر ہوسٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کی موت کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے ریاست ٹیکساس میں واقع جیل ایف ایم سی کارسویل میں پاکستانی شہری عافیہ صدیقی سے ملاقات کی جو کہ دو گھنٹے جاری رہی۔سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیے میں کہا گیا کہ حالیہ دنوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی موت کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہیں مکمل طور پر غلط ہیں اور یہ پاکستانی کونسل جنرل کی عافیہ صدیقی سے گذشتہ 14 ماہ میں چوتھی ملاقات تھی۔واضح رہے کہ پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 2010 میں امریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے کی پاداش میں 86 سال قید کی سزا سنائی تھی۔عافیہ صدیقی کی موت کے بارے میں افواہیں حال ہی میں اس وقت سامنے آئی ہیں جب پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کی ممکنہ طور پررہائی کے حوالے سے خبر گرم ہے۔
ہفتہ, جولائی 4, 2026
تازہ خبریں:
- کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
- جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
- زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم
- قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم
- ژوب: کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد ہلاک
- ایران کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کی تدفین کی سات روزہ تقریبات شروع
- پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم
- لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی

