لیہ : ضلع لیہ کے بااثر سیہڑ گروپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں سیہڑ گروپ کو جہانگیر ترین لائے تھے۔پی ٹی آئی نے سیہڑ گروپ کو 4ٹکٹ الاٹ کیے تھے، سیہڑ گروپ کو قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے 3ٹکٹ دیئے گئے تھے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیہڑ گروپ کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر مجید نیازی گروپ کو یہ ٹکٹ الاٹ کردیئے ہیں، اس گروپ کی سپورٹ شاہ محمود قریشی کر رہے تھے۔ذرائع کے مطابق این اے 187کے امیدوار سردار بہادر سیہڑ کے پارٹی چھوڑجانے پر اس نشست کے لیے ٹکٹ مجید نیازی کو دے دیا گیا، پی پی 280 سےپی ٹی آئی نے اطہر مقبول کو ٹکٹ الاٹ کر دیا، جہاں سے سجاد سیہڑ پی ٹی آئی چھوڑ گئے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پی پی281سے امیدوارشہاب الدین سیہڑبھی پارٹی چھوڑگئے،اس نشست سے اکرم سامٹیہ کو ٹکٹ الاٹ کردیا گیا ہے۔پی پی 282سے نیازی گروپ سے تعلق رکھنے والے قیصر مگسی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے،جس کی وجہ سے پی ٹی آئی ضلع لیہ کے صدر بشارت رندھاوا نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہےرندھاوا اس نشست سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑیں گے۔بشارت رندھاوا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلع لیہ میں کرپٹ اور لوٹوں کو ٹکٹ الاٹ کیے گئے، عمران خان سے احتجاج کیا ہے اور پارٹی چھوڑ دی ہے۔
اتوار, مئی 3, 2026
تازہ خبریں:
- پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
- حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
- یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
- کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
- باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
- امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
- پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
- مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
- معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

