Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»نیا پاکستان اور ہم: آئینہ / مسعود اشعر
کالم

نیا پاکستان اور ہم: آئینہ / مسعود اشعر

ایڈیٹراگست 14, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شگون تو اچھا ہے۔ پاکستان کی اکہترویں سالگرہ کے ساتھ عمران خاں وزیر اعظم کا منصب سنبھال رہے ہیں۔ پورے پاکستان کی ہی نہیں، دنیا بھر کی نظریں ان پر لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے نیا پاکستان بنانے کا عہد کیا ہے اور یہ نیا پاکستان کیسا ہو گا؟ عمران خاں کے بقول وہ صرف ایک سو دن میں ہمیں نظر آ جائے گا۔ تین مہینے کے عرصے میں سب کچھ بدل جائے گا۔ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مل جائے گا۔ بے گھر لوگوں کو گھر مل جائیں گے۔ اور پرانے سیاست دانوں نے اربوں کھربوں روپے جو پاکستان سے لوٹ کر باہر اکٹھے کر رکھے ہیں وہ پاکستان کو مل جائیں گے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا وہ صوبہ مل جائے گا جس کے لیے ہمارے دوست تاج محمد لنگاہ نے سر دھڑ کی بازی لگا دی تھی اور جس صوبے کا خواب آنکھوں میں لئے وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ کہتے ہیں، اگر سو دن میں یہ سارے کام پورے نہ بھی ہو ئے تب بھی ان کی جانب پیش قدمی تو نظر آ ہی جائے گی۔ اندھا کیا چاہے؟ دو آنکھیں۔ اسی سے عوام خوش ہو جائیں گے۔ یہ سب ہماری خام خیالی نہیں ہے بلکہ یہ وہ عہد ہے جو عمران خاں نے کیا ہے۔ اور عمران خاں کی سیاسی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ وہ جو کہتے ہیں وہ کرتے بھی ہیں۔ اب اگر کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خاں کے پاس قومی اسمبلی میں اتنی بھاری اکثریت ہی نہیں ہے کہ وہ اپنا یہ عہد نبھا سکیں، تو یہ ان کی ازلی اور ابدی قنوطیت پسندی ہے۔ عمران خاں کو منتخب ارکان کی حمایت کے علاوہ روحانی طاقت بھی حاصل ہے۔
آنے والی حکومت کو یہ کہہ کر ڈرایا جا رہا ہے کہ پاکستان کا خزانہ تو خالی ہے تم یہ وعدے کیسے پورے کرو گے؟ اس کا جواب یہ دیا جا رہا ہے کہ چین اور سعودی عرب ہماری مدد کریں گے۔ اس کے علاوہ ملک سے باہر رہنے والے پاکستانی بھی اپنا سرمایہ پاکستان لائیں گے۔ ان کا خیال ہے کہ بیرون ملک پاکستانی تو اس انتظار میں ہیں کہ پاکستان میں ان کی پسند کی حکومت اقتدار میں آئے اور وہ اپنے وطن کی مدد کے لیے جوق در جوق بھاگے چلے آئیں۔ چین کے سلسلے میں تو عمران خاں خود ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ معاشی ترقی کے لیے چینی ماڈل اپنائیں گے۔ اس مقصد کے لیے وہ اپنے معاشی ماہرین کی ٹیم چین بھیجیں گے۔ البتہ اس سلسلے میں انہوں نے کوئی وضاحت نہیں کی کہ چین میں تو ایک پارٹی کی حکومت ہے جبکہ پاکستان میں یہ صورتحال نہیں ہے۔ اس کے علاوہ چین کی معیشت آج جس مقام پر پہنچی ہے اس کے لئے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں انسانوں کی جانیں گئی ہیں۔ پاکستان میں جیسی تیسی بھی ہیں، سیاسی آزادیاں تو موجود ہیں اور حزب اختلاف کی جماعتوں میں بھی اتنی سکت ہے کہ وہ حکومت کو ان کاموں سے روک سکیں جنہیں وہ غلط سمجھتی ہیں۔ اس کا احساس خود عمران خاں کو بھی ہے۔ الیکشن سے پہلے تک ان کی آواز اور ان کے برتائو میں جو گھن گرج تھی اب وہ ختم ہو چکی ہے۔ اب ان میں اور ان کی جماعت میں نرمی آ چکی ہے۔ اب وہ مخالف جماعتوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کا ایک وفد قومی اسمبلی کے جانے والے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملا ہے اور ان کی جماعت سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ اسی طرح ایک وفد پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملا ہے اور درخواست کی ہے کہ اسپیکر کے الیکشن میں ان کا کوئی امیدوار کھڑا نہ ہو۔ تحریک انصاف کی طرف سے تو یہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔ مگر کیا پیپلز پارٹی یا دوسری کوئی مخالف جماعت ان کی بات مان لے گی؟ اس میں شبہ ہے۔ عمران خاں پچھلے پانچ سال میں اپنی مخالف جماعتوں کو اتنا زچ کر چکے ہیں کہ اگر آج وہ جماعتیں پارلیمنٹ سے باہر کسی قسم کی تحریک چلانے سے گریز کر رہی ہیں تو یہ ان کی سیاسی پختگی اور فراخ دلی ہے۔ پھر بھی عمران خاں کی جانب سے یہ پیش قدمی اچھا اقدام ہے۔
بہرحال، پاکستان کی اکہترویں سالگرہ پر ہمیں ایک ایسی جماعت کی حکومت مل رہی ہے جو نیا پاکستان بنانے کا عزم رکھتی ہے۔ جو پرانی سیاسی روایات اور فرسودہ اقدار کا خاتمہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس لیے اسے ہر حالت میں اپنے پروگرام پر عمل کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ کون نہیں چاہتا کہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملے، بے گھروں کو گھر ملیں اور پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت واپس آئے۔ اور جنوبی پنجاب کا صوبہ بن جا ئے؟ مگریہاں یہ سوال بھی تو سامنے آتا ہے کہ آخر یہ صوبہ کیسے بنے گا؟ اور کہاں بنے گا؟ بہاولپور والے تو اپنی ریاست واپس لینا چاہتے ہیں۔ باقی سرائیکی وسیب کہاں تک پھیلا ہوا ہے؟ اس کے بارے میں مختلف رائے ہیں۔ یقیناً تحریک انصاف نے اس کے لیے تحقیق کر لی ہو گی اور جنوبی پنجاب کا نقشہ بھی تیار کر لیا ہو گا؟ ظاہر ہے اس کے بغیر تو شاہ محمود قریشی صوبہ جنوبی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے اور یہ ان کی آخری خواہش ہے۔ پرانی روایات اور فرسودہ اقدار پر یاد آیا کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ہر دوسرے دن جو دھماکے ہو رہے ہیں، اور جو بے گناہ انسانوں کی جانیں جا رہی ہیں، ان پر ابھی تک عمران خاں کا کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا۔ یہ کون کرا رہا ہے؟ اور کیوں کرا رہا ہے؟ کچھ تو معلوم ہونا چاہیے۔ ہم عمران خاں کے موقف کا انتظار کر رہے ہیں۔(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبونوں کا دیس:فیض عام /سہیل وڑائچ
Next Article بیانیہ کس باغ کی مولی ہے؟:کٹہرا/خالد مسعود خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.