Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»لاہور ہائی کورٹ کے نئے بینچوں کی راہ میں کون رکاوٹ ہے ؟ ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ
کالم

لاہور ہائی کورٹ کے نئے بینچوں کی راہ میں کون رکاوٹ ہے ؟ ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ

ایڈیٹردسمبر 16, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
lahore high court
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور ہائی کورٹ کے مزید بنچز( ملتان،بہاولپوراورراولپنڈی کے علاوہ) کے قیام کے مطالبے میں روزبروزشدت آتی جارہی ہے۔ پہلے پہل یہ مطالبہ بار ایسوسی ایشنز کے اجلاسوں میں منظور ہونے والی قراردادوں تک محدود تھا لیکن متعلقہ حلقوں کی طرف سے اس مطالبے کو پذیرائی نہ ملنے کی بنا پروکلا اسے سڑکوں پر لے آئے ہیں۔ گذشتہ چند مہینوں سے سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے وکلا متعدد مرتبہ ہڑتال اورعدالتوں کی تالہ بندی کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود ابھی تک ان کی شنوائی نہیں ہوئی۔ چند روز قبل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس انوارالحق نے وکلا نمائندوں سے ایک ملاقات میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں رجسٹری کاؤنٹرقائم کرنے کا وعدہ کیا ہے لیکن وکلا نے اس کو مسترد کرتے ہوئے بنچزکے قیام تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ہائی کورٹ کے مزید بنچز کے قیام کی راہ میں کیوں اور کون کاوٹ ہے۔ اس کا تعین کرنا ضروری ہے۔
لاہور ہائی کورٹ مختلف مراحل طے کرتے ہوئے موجودہ شکل میں اپریل 1919میں قائم ہوئی تھی۔ان دنوں اس کا دائرہ اخیتار دہلی تک تھا۔ابتدائی طورپر اس کے ججوں کی تعدادپانچ تھی۔ کسی مقامی شخص کا جج بننا یا پھر چیف جسٹس مقرر ہونا مشکل ہی نہیں ناممکن تھا۔ سر شادی لعل وہ پہلے ہندوستانی تھے جو لاہور کورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے تھے۔ وہ چودہ سال(1934-1920)لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہے تھے۔لاہور ہائی کورٹ کے پہلےمسلمان چیف جسٹس سر عبدالرشید تھے جو دوسال(1948-1946)تک اس عہدے پر فائز رہے تھے۔ لاہورہائی کورٹ کو 1956 میں ون یونٹ بننے پرمغربی پاکستان ہائی کورٹ بنادیا گیا تھا اورسندھ ہائی کورٹ اور پشاور کے ججز اس کے جج مقررہوئے تھے۔جب جنرل یحیی خان نے ون یونٹ توڑ کر صوبے بحال کیے تو ایک دفعہ پھرلاہورہائی کورٹ کا سابقہ سٹیٹس بحال ہوگیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مختلف سیاسی تحریکوں میں اہم رول ادا کیا جس کی وجہ سے حکمرانوں کی ناراضی اور حمایت اس کو ملتی رہی ہے۔ بھٹو کے خلاف نظام مصطفے تحریک میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن پیش پیش تھی لیکن ملک میں مارشل لا نافذ ہوگیا تو اس کے کچھ ہی عرصہ بعد لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ضیا آمریت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کردی۔ عابد حسن منٹو، سید افضل حیدر، اعتزازاحسن، ملک سعید حسن کی قیادت میں آل پاکستان وکلا رابطہ کمیٹی بنائی گئی جس نے پورے ملک میں وکلا کو مارشل لا کے خلاف منظم و متحرک کیا۔ وکلا کی اس تحریک سے پریشان فوجی جنتا نے وکلا کی قوت و طاقت کو توڑنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ لاہور کے علاوہ مزید بنچزبنانے کی سازش کی۔ ملتان، بہاولپوراورراولپنڈی میں یہ بنچز قائم کرنے کا مقصد عامتہ الناس کی بھلائی سے زیادہ وکلا تنظیموں اوران کی مزاحمتی قوت کو تقسیم کرنا اوران کی مارشل لاء مخالف سرگرمیوں کے سامنے بند باندھنا تھا۔مارشل لاء حکومت کی طرف سے کیا گیا یہ فیصلہ ان تینوں شہروں میں درمیانے طبقے کی تشکیل و وسعت میں معاون ثابت ہو اورجو فیصلہ تقسیم کی غرض سے کیا گیا تھا وہ وکلا میں مزید اتحاد اور یک جہتی کا باعث بنا اوروکلا نے ضیا آمریت کے خلاف بھرپوراورمربوط انداز میں جدوجہد میں حصہ لیا۔
گزشتہ چند دہائیوں میں پنجاب کی آبادی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور تازہ مردم شماری کے مطابق پنجاب کی آبادی گیارہ کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ پنجاب میں کئی نئے اضلاع اور تحصیلوں کا اضافہ ہوا ہے۔ آبادی میں اٖضافے کی بدولت مقدمات کی تعداد میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس صورت حال میں گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سرگودھا کے وکلا ان شہروں میں لاہور ہائی کورٹ کے بنچز قائم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا فل بنچ وکلا کے اس مطالبے کو 2016 میں مسترد کرچکا ہے۔ اجارہ داروکلا اوروکلا تنظییمں جن کے مفادات ہائی کورٹ کے مزید بنچز کے قیام سے متاثر ہوتے ہیں ان کے قیام کے خلاف ہیں۔ انھیں ڈر ہے کہ اگر مزید بنچز کے قائم ہوگئے تو انھیں پیشہ ورانہ طورپرنقصان ہوگا جب کہ نئے بنچز کے قیام کے حمایتی وہ مڈل کلاس وکلا ہیں جنھیں ان بنچز کے قیام سے پیشہ ورانہ طور پر فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ بنچزکے قیام کی لڑائی وکلا کے دودھڑوں کی مفادات کی جنگ ہے جس سے عوام کو یقینی فائدہ پہنچے گا۔ ان بنچز کے قیام سے جہاں وکلا مستفید ہوں گے وہاں عام عوام کو بھی فائدہ ہوگا جو اپنی داد رسی کے لئے دور دراز کا سفر طے کرکے ملتان، راولپنڈی،بہاولپور پہنچتے ہیں۔ پنجا ب کے نو ڈویژن ہیں۔ ہرایک ڈویژنل ہیڈکوارٹرمیں ایک بنچز قائم ہونا چاہیے تاکہ عام لوگوں کی انصاف تک رسائی میں آسانی ہو۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleزکریا یونیورسٹی کا ”باز ار مصر“اور بے مہار اساتذہ ۔۔صدائے عدل / قیصر عباس صابر
Next Article انڈر 16 کی ٹیم کو کھیلنا ہی نہیں آتا ، جلد الیکشن ہوں گے: آصف زرداری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک

جون 3, 2026

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار

جون 3, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.