Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امجد اسلام امجد»حوصلے کا امتحان۔۔امجد اسلام امجد
امجد اسلام امجد

حوصلے کا امتحان۔۔امجد اسلام امجد

ایڈیٹرجنوری 31, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of amjad-islam-amjad in girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرے چھوٹے داماد ناصر منیف قریشی نے واٹس ایپ پرمیری ایک نظم کا انگریزی ترجمہ کر کے بھیجا تو جیسے ذہن میں ایک دروازہ سا کھل گیا اور خیالات کا ایک بے پناہ ہجوم جیسے چاروں طرف پھیل سا گیا۔ ترجمے کی خوبصورتی نے اس لیے زیادہ حیران نہیں کیا کہ عزیزی ناصر گورنمنٹ کالج لاہور سے انگریزی میں ایم اے کرنے کے دوران دو برس تک پاکستان یونیورسٹیز کا بہترین ڈیبیٹر رہ چکا ہے اور اس کی تحریر بھی اس زبان پر اس کی مہارت کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے۔
جس بات نے زیادہ متاثر کیا ہے وہ اس نظم کا انتخاب تھا کہ 13 برس قبل جب یہ نظم لکھی گئی تھی تو جنرل مشرف کا مارشل لائی دور تھا اور اس کا عنوان ”دلِ بے خبر ذرا حوصلہ“ ایک طرح کی آرزو مندی کا مظہر تھا کہ جس میں خود کلامی کا تاثر زیادہ غالب تھا۔ مگر آج 2019 میں نہ صرف اس کے معنی کا دائرہ وسیع ہوا ہے بلکہ تمام تر تنقید اور خدشوں کے باوجود اس “حوصلے” کی روشنی چاروں طرف کے منظر میں بھی پھیلتی محسوس ہو رہی ہے۔ اعدادوشماراورمیڈیا پر ہونے والی بحثوں کی فضا لاکھ ناخوشگوار اور مایوس کن سہی مگر ایک خوشگوار سا بھروسہ کسی نامعلوم طریقے سے دلوں میں رستہ بھی بنا رہا ہے۔
اس بھروسے کی ماہیت پر مزید کوئی بات کرنے سے قبل اس نظم پر دوبارہ سے ایک نظر ڈالنا ضروری ہے کہ اس میں بیان کردہ منظر نامہ اب بھی تقریباً وہی ہے لیکن جو چند نئے کردار اس دوران میں کہانی میں داخل ہوئے ہیں ان کا انداز اس احساس کو تقویت دے رہا ہے کہ نہ صرف کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے بلکہ اس ”ہونی“ کا رخ بھی سورج کی طرف ہے اور یہ کہ یہ حوصلہ کوئی طفل تسلی نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت ہے اور اس کی روشنی اور خوشبو اس صورتحال کی گواہی دے رہی ہے جس پر اس نظم کا اختتام ہوا تھا تو آئیے پہلے اس کی لائنوں کے ساتھ کچھ دیر گزارتے ہیں۔
دلِ بے خبر ذرا حوصلہ
کوئی ایسا گھر بھی ہے شہر میں جہاں ہر مکین ہو مطمئن
کوئی ایسا دن بھی کہیں پہ ہے جسے خوفِ آمدِ شب نہیں
یہ جو گرد بادِ زمان ہے یہ ازل سے ہے کوئی اب نہیں
دل بے خبر ذرا حوصلہ!
یہ جو خار ہیں تیرے پاﺅں میں یہ جو زخم ہیں تیرے ہاتھ میں
یہ جو خواب پھرتے ہیں دربدر، یہ جو بات الجھی ہے بات میں
یہ جو لوگ بیٹھے ہیں جابجا کسی ان بنے سے دیار میں
سبھی ایک جیسے ہیں سرگراں غمِ زندگی کے فشار میں
یہ سراب یوں ہی سدا سے ہیں اسی ریگ زارِ حیات میں
یہ جو رات ہے تیرے چار سو، نہیں صرف تیری ہی گھات میں
دل بے خبر ذرا حوصلہ !
ترے سامنے وہ کتاب ہے جو بکھر گئی ہے ورق ورق
ہمیں اپنے حصے کے وقت میں اسے جوڑنا ہے سبق سبق
ہیں عبارتیں ذرا مختلف مگر ایک اصلِ سوال ہے
جو سمجھ سکو تو یہ زندگی کسی ہفت خواں کی مثال ہے
دل بے خبر ذرا حوصلہ
نہیں مستقل کوئی مرحلہ
کیا عجب کہ کل کو یقین بنے یہ جو مضطرب سا خیال ہے
کسی روشنی میں ہو منقلِب، کسی سر خوشی کا نقیب ہو!
یہ جو شب نما سی ہے بے دلی، یہ جو زرد رو سا ملال ہے
دل بے خبر ذرا حوصلہ
دل بے خبر ذرا حوصلہ
علامہ اقبال کی چشم تصور نے جو منظر دیکھا تھا وہ ایسا خوش آیند مگر اس لمحہ موجود میں ایسا ناقابل یقین تھا کہ انھیں کہنا پڑ گیا۔
آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے لب پہ آسکتا نہیں
محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی
اور یہ کہ
آبِ روان کبیر تیرے کنارے کوئی
دیکھ رہا ہے کسی اور زمانے کا خواب !
وطن عزیز کی ستر سالہ زندگی میں اس خواب آلود منظر نے اس سے پہلے کم از کم دو بار اس کی تعبیر کی طرف رخ کیا مگر بوجوہ بات آگے نہ بڑھ سکی دعا ہے کہ یہ تیسرا موقع بھی ضایع نہ چلا جائے اور ہم اس سبق کو سیکھ کر آگے بڑھ سکیں کہ اگر بات اور منظر ایک ہو تو پھر اختلاف رائے یا رستوں کے چناﺅ کا فرق کوئی معنی نہیں رکھتے۔ مسئلہ صرف ایک دوسرے پر خدا واسطے کی تنقید کے بجائے صحیح اور اچھی بات کو ماننے کا ہے چاہے وہ کسی کے بھی منہ سے نکلی ہو۔ یہ ملک ہم سب کا ہے اور اس کے غم اور خوشیاں بھی ہم سب کے مشترک ہیں ضرورت صرف اس ساجھے داری کو ذاتی پسند یا ناپسند سے بلند اورعلیحدہ کر کے دیکھنے کی ہے یہی ”حوصلے“ کی بنیاد ہے جو دلوں کو شاد اور بستیوں کو آباد رکھتا ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleن لیگ کی طرف سے دو صوبوں کا بل۔۔ظہوردھریجہ
Next Article عثمان بزدار کی سادگی اور ”حرکت تیز تر“ ماڈل ۔۔نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.