شکاگو : امریکی مڈ ویسٹ یعنی ملک کے وسطی اور مغربی شہر اس وقت شدید ترین ٹھنڈ کی لہر سے گزر رہے ہیں۔ قطب شمالی سے آنے والی اس برفیلے موسم کو ‘پولر وورٹیکس’ کہا جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں اب تک آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ کے تیسرے بڑے شہر شکاگو میں درجہ حرارت گر کر منفی 30 تک پہنچ گیا تھا جبکہ شمالی ڈاکوٹا میں درجہ حرارت منفی 37 تک گر گیا تھا۔ یہ دونوں اس وقت دنیا کے سب سے ٹھنڈے مقام، قطب جنوبی کے کچھ علاقوں سے بھی زیادہ سرد ہیں۔
فیس بک کمینٹ

