Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»قلندر کا دالان بہت خطرناک ۔۔ وسعت اللہ خان
کالم

قلندر کا دالان بہت خطرناک ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹرفروری 19, 20173 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایسا ہی ہے لعل و لال قلندر لال جہاں قبر پر پڑی لال چادر خون کے لال اڑتے چھینٹے یوں جذب کر لے جیسے جزو کل میں شامل ہو جائے، اور پھر اگلی فجر سے دما دم مست قلندر کا نقارہ یوں بجنے لگے کہ اس کی دھمک پر رقصاں حیدریم قلندرم مستم موالیوں کے حرکتی پیروں سے زندگی کی جھنکار پھوٹنے لگے۔
جیسے گزری شام کچھ ہوا ہی نہیں۔ سیہون درگاہ کہاں ہے، راندۂ درگاہ کی جنت ہے۔ کچلے، مرے، حقیر فقیر طبقے سے زیادہ محفوظ اس کرۂ ارض کے سینے پر اور کون سا طبقہ ہے؟ ان سے کوئی کیا چھین سکتا ہے، جنت چھوڑ ان سے تو کوئی ان کا دوزخ بھی نہیں لے سکتا۔
طاعت میں تا رہے نہ مے و انگبیں کی لاگ
دوزخ میں ڈال دو کوئی لے کر بہشت کو
– غالب
چنانچہ روانہ کرنے والوں نے پہلی بار کسی خود کش کو بالکل ہی غلط ایڈریس تھما دیا۔ اس کی اپنی جان گئی، قلندریوں کا کیا گیا؟ جو نہیں رہے، کل ان سے دوگنے نازل ہو جائیں گے۔ قلندر عجیب تھا۔ اس نے ترکے میں کوئی ملفوظہ نہ چھوڑا۔ سب سینہ بسینہ چلا آ رہا ہے۔ قلندر کی ساری تعلیم اک ہُوک میں بند ہے۔ حق اللہ حق موجود۔۔
زمانے کے ٹھکرائے لوگوں کے سینوں سے نکلتی ہوک ہی اصل میں قلندر ہے۔ اس ہوک میں ہر ان کہا درد لپٹ کر پیروں کی دھمک سے ہوتا ہوا کھلے بالوں کی دیوانہ وار گردش کے راستے آسمان کی جانب کوچ کر جانے کا منظر سیہون کے ہی مقدر میں ہے۔
سب جانتے ہیں کہ سیہون میں کوئی ڈھنگ کی دنیاوی سہولت اور آرام نہیں۔ سب کو معلوم ہے کہ ہر سال درجنوں لوگ موسم کی سختیوں سے مرتے ہیں مگر رش کم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا۔ وفاقِ پاکستان کے ہر صوبے کے افتادگانِ خاک میں سے کوئی نہ کوئی دیوانہ بارہ مہینے کے سات دن کے چوبیس گھنٹے کی ہر گھڑی یہاں آتا یا جاتا نظر آتا ہے۔ کیوں؟ میں آن لائن رسالے سکرول میں ہارون خالد کا مضمون پڑھ رہا تھا۔ لکھتے ہیں:
’قلندر کا مزار شاید اس ملک میں اپنی نوعیت کی اکلوتی جگہ ہے جس کے دالان میں ہر عقیدہ دوسرے عقیدے میں یوں گھل جاتا ہے گویا 47 میں کوئی فساد ہی نہیں ہوا، گویا کسی ہندو نے سندھ سے کبھی ہجرت ہی نہیں کی، گویا پنجاب میں توہینِ مذہب کے شبہے میں کوئی مسیحی بستی کبھی جلی ہی نہیں۔ قلندر کا دالان اس دنیا کی پناہ گاہ ہے جو کبھی اس دالان سے باہر پھیلی ہوئی تھی اور رفتہ رفتہ معدوم ہوتی ہوئی اس دالان تک سمٹ آئی۔ لہٰذا اس دالان سے زیادہ خطرناک جگہ اور کیا ہو سکتی ہے جہاں کسی بھی قومی و مذہبی نظریے یا عقیدے کی علیحدہ شناخت ہی برقرار نہیں رہ سکتی۔ یہاں بظاہر چند ہزار لوگ ہی سما سکتے ہیں مگر ان کا بےلاگ والہانہ پن بہت طاقتور لہریں پیدا کرتا ہے۔ چنانچہ یہ حملہ ایک مزار پر تھوڑی ہے۔ اس نقطۂ نظر پر ہے جو اس دنیا کو عقائد کے خانوں میں بانٹنے کے خلاف ہے۔ کیا ایک بڑے ظلم کے فوراً بعد دھمال سے بڑی مزاحمت بھی ممکن ہے؟ دما دم مست قلندر۔ حسینی لعل قلندر۔ نام عثمان مروندی اور نعرہ حسینی کربلائی۔ یہ سیہون ہی میں تو ممکن ہے۔ ہے کوئی جو ممکن کو مار ڈالے؟

(بشکریہ:بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام : 5 دہشت گرد ہلاک
Next Article میں نے بھی ایسے لفظ لکھے ہیں۔۔ (20 فروری ، شاہیا صاحب کی برسی ) ۔۔ نوازش علی ندیم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل

جون 28, 2026

صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 28, 2026

کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری

جون 28, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.