ملتان : پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ ملتان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لیہ میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو مقابلے کے بعد ہلاک کر دیا، وہ آج ملتان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنے والے تھے ۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی ملا ہے ۔ ملزمان کا تعلق تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار سے بتایا جا رہا ہے ۔
فیس بک کمینٹ