Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمار غضنفر»با با رحمتا کی واپسی : عماریات ۔۔عمار غضنفر
عمار غضنفر

با با رحمتا کی واپسی : عماریات ۔۔عمار غضنفر

ایڈیٹراکتوبر 5, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اعلیٰ حضرت جناب جسٹس (ر) ثاقب نثار صاحب کہ (جن کے نام سے قبل ریٹائرڈ لکھتے ہوئے اب بھی انگلیاں کپکپا اٹھتی ہیں)، جنت مکانی، خلد آشیانی نے اپنے دورِعدل میں ہم عوام کو عدل و انصاف کے نئے مفہوم سے روشناس کرایا تھا۔ ہم کم فہم کہ عدل و انصاف کو ایوانِ عدل کی چاردیواری کی حد تک محدود خیال کرتے تھے۔ خدا کا کرم ہوا کہ اس نے ایک ایسی شخصیت کو مسندِ عدل پر متمکن فرمایا کہ جس نے ہم کوتاہ بینوں کو ایسی وسعتِ نظری عطا کی کہ ہم پر دائرہء عدل کی نت نئی وسعتیں آشکارا ہوئیں۔



تب ہی ہمیں یہ احساس ہوا کہ ہمارے ہر دکھ درد کا مداوا مسند نشینِ عدل کے ہاتھ میں ہے، اور کوئی بھی شعبہء زندگی دستِ عدل کی دستبرد سے ماورا نہیں۔ مقننّہ اور انتظامیہ کے ادارے صرف اتمامِ حجت کی خاطر معرضِ وجود میں لائے گئے تھے وگرنہ ان سے منسوب معاملات اعلیٰ عدلیہ کے حیطہء عمل سے باہر نہیں۔
مگر وائے قسمت کہ اس دنیائے فانی میں دوام صرف ذاتِ بزرگ و برتر کو ہے۔ سارے جہاں کا درد اپنے جگر میں سموئے ہمارا "بابا رحمتا” ہمیں داغِ مفارقت دے گیا۔ کاوِ کاوِ سخت جانی، ہائے تنہائی نہ پوچھ۔



آنکھوں کی ویرانی اور چہرے کی پریشانی، چیخ چیخ کر یہ سوال کرتے تھے کہ یہ خلا اب کیسے پر ہو گا۔ اب کون ہو گا کہ جو قوم کے ہر درد کو اپنا درد جانے گا۔ کیا اب ہمارا مقدر ان نام نہاد منتخب نمائیندوں کے ہاتھ میں ہو گا؟ کیا اب کوئی اپنے اونچے سنگھاسن سے اتر کر ہم مسائل کے انبوہ میں گھرے عوام کو گلے سے لگانے نہیں آئے گا؟ کیا اب کوئی ہمارے درد کو اپنا درد نہیں سمجھے گا؟ کیا اب ہمیں ہمیشہ کے لیےاس نا اہل اہلِ قیادت کے حوالے کر دیا گیا ہے؟ ملک و قوم کی خدمت کا جو معیار وہ متعین کر گئے ہیں، کیا کوئی اس معیار کو برقرار رکھ پائے گا؟



خدائے بزرگ و برتر سے اپنی عاجز مخلوق کی یہ کسمپسری دیکھی نہ گئی۔ بحرِ رحمت نے جوش مارا اور اس خلا کو پر کرنے کے لیے خدا نے ہمیں مانندِ ماہتاب تابندہ و رخشاں، ایک گوہرِ نایاب سے نواز دیا۔ ہماری خوش قسمتی کہ ہمارے غموں کا مسیحا بھیس بدل بدل کر ہمارے درمیان آ موجود ہوتا ہے۔ یقیناً جس مملکتِ خدادا کی بنیاد کلمہء طیّبہ پر رکھی گئی ہو اس کو نصرتِ غیبی ہمہ وقت کسی نہ کسی صورت میں میّسر رہتی ہے۔ ہماری نظر کے آگے سے غفلت کے پردے اٹھے اور ہم پر منکشف ہوا کہ ملکی سرحدوں کا مفہوم صرف جغرافیائی سرحدوں تک محدود نہیں۔ نظریاتی سرحدوں کا تحفظ، معاشی و سیاسی استحکام کا حصول، داخلی اور خارجی محاذ پر کمک کی فراہمی، اداروں کی حدود کا تعیّن، آزادیء اظہار کے نام پر بیرونی ایجنڈے کے فروغ کا قلع قمع، یہ سب بھی ملکی دفاع کے لوزمات میں سے ہے۔



ہم اپنی خوش بختی پر نازاں ہیں کہ اب ہمیں اپنے دکھ درد کا مداوا کرنے کی خاطر حاکمِ وقت کا در کھٹکھٹانے کی حاجت نہیں۔ ہمارا نجات دہندہ ہم سے چند ہاتھ کی دوری پر ہے۔ ابھی ہمارے تاجر بھائی معاشی عدم استحکام اور حکومتی کارکردگی سے دل چھوڑے بیٹھے تھے۔ کسی سیانے کے مشورے پر ایک ملاقات کی اور ایسی تسلی ہوئی کہ منہ بسورتے اندر جانے والے ہنستے کھیلتے باہر نکلے۔ دیر سے ہی صحیح مگر عوام کو یہ ادراک ہونے لگا ہے کہ نسخہ ہائے شفا کس مطب خانے میں میسر ہے۔ کیا منظر ہوگا کہ مریضانِ نیم جاں جوق در جوق سوئے مطب روانہ ہوں گے۔ آہ وزاری کرتے مطب کی دیلیز پھلانگنے والے، شفاء کامل پا کر ہشاش بشاش باہر آئیں گے۔ حکومت بھی خوش، عوام بھی مطمئن۔ باقی رہے نام اللہ کا!

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپانی پانی کر گئی مجھ کو گورنر کی وہ بات ۔۔ ناصر محمود شیخ‌
Next Article برق گرتی ہے تو بیچارے سیاستدانوں پر!۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون

اپریل 27, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.