Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»پیچھے بھی جائیں، آگے بھی جائیں۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

پیچھے بھی جائیں، آگے بھی جائیں۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراکتوبر 11, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب ہمارے قصبوں اور دیہات میں بجلی آئی تو اس کے ساتھ وہ سب کچھ بھی آیا جو ایجادات اپنے ساتھ لاتی ہیں، بہت کچھ یہ ماضی کے کباڑ خانے میں پھینک بھی دیتی ہیں۔ ویسے تو گزشتہ ایک صدی ایجادات کی صدی ہے لیکن گزشتہ پچاس برسوں کے دوران خصوصاً نئی نئی ایجادات کی وجہ سے دنیا کہیں کی کہیں پہنچ گئی ہے۔ اب پوری دنیا ایک گلوبل ویلیج ہے۔ میں گزشتہ نصف صدی کے دوران ہونے والی تبدیلیوں کی تفصیل میں نہیں جاؤں گا کہ اس کے لئے تو دفتر کے دفتر درکار ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ زمانے کے ساتھ ساتھ صرف ہم نہیں بدلے بلکہ پوری دنیا ایک بہت بڑے سماجی، سیاسی اور اقتصادی انقلاب کی زد میں آئی ہے۔ سرمایہ داری کا دیو سوشلزم کو ہڑپ کر گیا ہے اور اس نظام نے پوری دنیا کے گرد اپنا جالا بُن دیا ہے۔ سرمایہ داری نظام کی خوبیاں اور خرابیاں دنیا کی تمام تہذیبوں کو اپنے شکنجے میں جکڑ چکی ہیں لیکن یہ حقیقت بھی اپنی جگہ قائم و دائم ہے کہ خود اس نظام کو بھی دیمک لگنا شروع ہو چکی ہے۔ ترقی یافتہ ملکوں نے اس نظام کی اچھائیوں کو اپنانے کی کوشش کی ہے اور پسماندہ ممالک اس نظام کی صرف خرابیوں کی لپیٹ میں ہیں۔ اس وقت بدقسمتی سے مسلمان اپنے دورِ زوال میں ہیں، چنانچہ وہ وقت کی نبض پہچاننے اور اس کے مطابق مومنانہ حکمت عملی اپنانے کے بجائے الٹی زقند لگانے کی کوششوں میں مشغول ہیں اور یہ الٹی زقند خصوصاً پاکستان، افغانستان اور انڈیا کے قدامت پسند طبقوں کی طرف سے لگائی جا رہی ہے اور یوں انتہا پسندی کا عفریت ہمیں ہڑپ کرنے کے لئے غراتا ہوا ہماری طرف بڑھتا چلا آتا ہے۔
میں نے دنیا کے بیشتر اسلامی ملکوں کی سیاحت کی ہے، وہاں وہ ”اسلام“ نافذ نہیں ہے جو پاکستان اور افغانستان میں نافذ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے بلکہ ان ملکوں کے عوام کی اکثریت اعتدال کی راہ پر گامزن ہے، البتہ بعض اسلامی ممالک کا حکومتی طبقہ مغرب کے رنگ میں پوری طرح رنگ چکا ہے اور وہ اپنے عوام کو بھی اسی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پالیسیاں وضع کرتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ دونوں رویے انتہا پسندی کی ذیل میں آتے ہیں۔ اعتدال کا رستہ یہ ہے کہ ہمیں زمانے کے ساتھ آنے والی مثبت تبدیلیوں کا کھلے بازوؤں سے خیر مقدم کرنا چاہئے اور منفی پہلوؤں کو رد کر دینا چاہئے۔ ہمارے قدامت پسند طبقے کو یہ حقیقت کبھی نہیں بھولنا چاہئے کہ زمانہ ایک ایسے تند و تیز سیلاب کی طرح ہوتا ہے جو کمزور اور بے بنیاد عمارتوں کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جاتا ہے۔ اس کے سامنے بند باندھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ زمانہ آگے بڑھتا جائے گا اور آپ آہستہ آہستہ اس کے پیچھے آتے رہیں گے کہ ماضی میں ہم نے یہی دیکھا ہے۔ شروع میں مخالفت اور بعد میں سر تسلیم خم کر دیا جاتا ہے لیکن بعد از وقت حقیقتوں کو تسلیم کرنے والی قوموں کے ساتھ زمانہ سو جوتے اور سو پیاز والا سلوک کیا کرتا ہے، لہٰذا اقبالؔ کی یہ بات یاد رکھیں کہ اس دنیا میں ثبات صرف تبدیلی کو ہے چنانچہ آپ تبدیلی کو نہ پہلے کبھی روک سکے ہیں اور نہ آئندہ روک سکیں گے۔ بس اکیلے میں بیٹھے کڑھتے رہیں گے۔
اور خدا کے لئے ہم یہ کہنا چھوڑ دیں کہ ہم ترقی اس لئے نہیں کر سکے کہ ہم سچے مسلمان نہیں رہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا چین والے سچے مسلمان ہیں، کیا پورا یورپ اسلام قبول کرنے اور اس کے بعد سچا مسلمان بن کر ترقی یافتہ ہوا ہے، کیا امریکہ والے سچے مسلمان ہیں جو سپر پاور بن چکے ہیں۔ اصل بات اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو قرآن مجید کا بغیر تشریح و تفسیر مطالعہ کریں۔ اس کے بعد اقبالؔ کو پڑھیں، ترقی سوچ بچار، ریسرچ، سائنس کے اصولوں کو مزید آگے بڑھانے سے آ سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں قلم کی قسم کھائی ہے، قلم کی حرمت کا خیال رکھیں۔ ہم لوگوں نے تمام سائنسی ایجادات کو اپنے کھاتے میں ڈال لیا ہے اور دنیا کے مفکرین کے کچھ صحیح اور کچھ فیک اقوال اسلام کے حوالے سے ہم پھیلانے میں لگے رہتے ہیں، ہمیں اسلام کی حقانیت کی تصدیق کے لئے ان کفار کی ضرورت کیوں پڑتی ہے جنہوں نے اسلام سے اتنا متاثر ہونے کے باوجود اسلام قبول نہیں کیا بلکہ وہ سرے سے مذہب ہی کے منکر رہے؟ ہمیں اپنے مذہب کی حقانیت کے لئے غیروں کی گواہی کی کیوں ضرورت پڑ گئی ہے؟ اس لئے کہ ہم ان سے بہت پیچھے رہ جانے کی وجہ سے شدید احساسِ کمتری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ خدا کے لئے پُراعتماد رہیں، بڑھکیں لگانے کے بجائے ملک میں لیبارٹریوں کا جال بچھائیں اور اَن پڑھ بلکہ پڑھے لکھے جاہلوں کو بھی ان دین فروشوں کے چنگل سے بچانے کی کوشش کریں جو انہیں ایسے رستوں پر ڈالتے ہیں جو ہمیں مزید پستیوں کی طرف لے جانے والا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدیکھا ہندوستان ۔سردھنا کیا سے کیا ہو گیا۔۔رضا علی عابدی
Next Article ہے نا غیرت مندی کی بات؟۔۔کشور ناہید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 27, 2026

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.