Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سہیل وڑائچ»اگر وہ مستعفی ہو گیا تو؟۔۔فیض عام/سہیل وڑائچ
سہیل وڑائچ

اگر وہ مستعفی ہو گیا تو؟۔۔فیض عام/سہیل وڑائچ

ایڈیٹرنومبر 5, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
suhail warraich joins dunya news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس نے مطالبہ مانتے ہوئے اگر واقعی استعفیٰ دے دیا تو ایک نیا بحران پیدا ہو جائے گا۔ پورے 70سال کی تاریخ میں کوئی ایک بھی ایسا نہیں جو مطالبہ مان کر یا غلطی تسلیم کر کے مستعفی ہوا ہو اس لئے وہ استعفیٰ دے کر اور بھی بڑا کلغی دار بن جائے گا۔ اس کے حامی اس کی اصول پسندی پر تالیاں بجائیں گے اور ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کریں گے کہ وہ تو ملک کی قسمت بدلنے والا تھا، مولانا نے اسے یہ موقع نہیں دیا۔ اس کے عقیدت مندکہیں گے معاشی اشاریے بہتری دکھا رہے تھے، صدیوں کی کرپشن ختم ہونے والی تھی مگر اسے چلنے نہیں دیا گیا، یوں ملک نے سنہری موقع ضائع کر دیا۔ یوتھ کہے گی کہ وہ تو نئی اسکیمیں لا رہا تھا، پرانا نظام توڑ رہا تھا مگر مافیا نے اس کو کچھ کرنے نہیں دیا۔ اس کے حامی اوورسیز پاکستانی کہیں گے کہ جاہل لوگ اس کو سمجھ ہی نہیں سکے، یہ ان پڑھ گنوار اپنی بہتری ہی نہیں چاہتے اسی لئے وہ مجبوراًمستعفی ہو گیا۔ انصافی بقراط یہ دلیل بھی لائیں گے کہ دراصل یہ عالمی سازش تھی، اقوام متحدہ میں اس کی تقریر کے بعد یہود و ہنود نے اسے نکلوائے بغیر چین سے کہاں بیٹھنا تھا غرضیکہ اگر اس نے استعفیٰ دے دیا تو وہ اپنے حامیوں کے لئے سیاسی شہید بن جائے گا اور اپوزیشن اس سیاسی شہید کی تارا مسیح ٹھہرے گی۔
وہ ملک اور ہیں جہاں ٹرین حادثوں پر وزیرمستعفی ہو جاتے ہیں، وہ شایدکہیں طلسماتی دنیا کی کہانی ہے جہاں مہنگائی پر مظاہرے ہوں تو وزیراعظم گھر چلا جائے، وہ بھی کہیں بہت دور کی بات لگتی ہے کہ لوگ ٹینکوں پر چڑھ کر نظام کو بچا لیں یا ترکی میں جہازوں کی بمباری برداشت کر لیں یہاں تو موہنجو دڑو سے لے کر آج تک کی تاریخ میں ظلم، جبر اور مزاحمت کا چکر ہی چل رہا ہے۔ ضمیر، اخلاقیات اور بھلائی کا درس صرف کتابوں میں بند ہے۔ عملی سیاسی دنیا ہو یا امورِ مملکت، ان میں بے حسی، ظلم اور زبردستی کا چال چلن ہی جاری ہے اور ابھی دور تک اس میں تبدیلی نظر نہیں آتی۔ اس ظلم کے خلاف لڑنے والے احمد خان کھرل ہوں، نواب مظفر خان ہوں، بھٹوز ہوں یا سینکڑوں گم نام لوگ، وہ اپنا سرخ خون دے کر کالی تاریخ کو سنہرا تو بنا جاتے ہیں مگر ابھی تک اسے بدلنے پر قادر نہیں ہوئے۔ ظلم رنگ اور روپ بدلتا رہتا ہے مگر اس کا انداز وہی بے رحمانہ ہے۔ مظلوم البتہ قربانی کے علاوہ کچھ اور نہیں کر پاتے۔
دھرنے اور لانگ مارچ اصولی طور پر غلط ہیں مگر آج کا مسئلہ یہ ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے ہزاروں لوگوں کی اشک شوئی کیسے کی جائے کہ وہ وہاں سے اٹھ جائیں کیونکہ ان کو شکست یا ہار نظر آئی تو ہنگامہ آرائی ہو سکتی ہے، جانیں بھی جا سکتی ہیں۔ یہ بات واضح ہے کہ اس بڑی تعداد کے مجمع کو طاقت کے بل پر روکا نہیں جا سکتا اور نہ ہی اسے زور زبردستی سے اٹھایا جا سکتا ہے۔ علامہ خادم رضوی کے دھرنے کو آنسو گیس اور لاٹھی چارج سے اٹھانے کی کوشش کی گئی، ہزیمت کے سوا کچھ ہاتھ نہ آیا بالآخر ان سے مجبوراًتحریری معاہدہ کرنا پڑا۔ خبر یہ ہے کہ پہلے مرحلے میں سندھ اور پنجاب کی سرحد پر مولانا کے قافلے کو روکنے کی منصوبہ بندی کی گئی مگر جب تعداد 30ہزار تک پہنچ گئی تو یہ طے ہو گیا کہ انہیں روکنا خطرناک ہو گا اور حالات کی جو خرابی چند دن بعد ہوسکتی ہے وہ اسی دن سے شروع ہوسکتی تھی۔ اب بھی صورتحال یہ ہے کہ پنجاب پولیس یا اسلام آباد پولیس کو اگر اس مجمع سے محاذ آرائی کی مجبوری پڑی گئی تو پولیس اسے ہینڈل نہیں کر سکے گی اور اگر رینجرز یا ریگولر دستوں کے ساتھ ہجوم کا آمنا سامنا ہوا تو خون خرابہ ہوگا جس کے انتقامی اثرات خوف ناک ہوں گے۔ لال مسجد میں اسی طرح کا آپریشن ہوا تو خود کش دھماکوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جو تھمنے میں نہیں آتا تھا۔ سیاسی طور پر آزادی مارچ کے ذریعے عمران خان کا جانا عمران خان کے لئے فائدہ مند اور اپوزیشن کے لئے نقصان دہ ہوگا۔ مولانا اور اپوزیشن کو اپنی شرائط میں جمہوری آزادیوں، الیکشن میں غیرجانبداری، احتساب میں زیادتیوں اور اسمبلیوں کی بہتر کارکردگی کو شامل کرنا چاہئے، ان مطالبات یا شرائط پر اتفاق رائے ہوا تو یہ عمران خان کی شکست اور اپوزیشن کی فتح ہوگی۔
خانِ اعظم جو بھی کہتے رہیں حکومت کا اصل امتحان اس کی کارکردگی ہو تی ہے۔ دنیا بھر میں کامیابی کا پیمانہ صرف ایک ہے اور وہ یہ کہ آپ نے عام لوگوں کی معاشی حالت بہتر کی ہے یا خراب؟ پی ٹی آئی اس حوالے سے ابھی تک کوئی بڑا دعویٰ بھی نہیں کر سکتی، گورنر اسٹیٹ بینک البتہ بہتری کی نوید ضرور سنا رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شرح سود کم ہونے والی ہے، ادائیگیوں کا توازن بہتر ہو گیا ہے وغیرہ وغیرہ مگر سچ تو یہ ہے کہ دانش وری کی ان باتوں سے عام آدمی کا پیٹ نہیں بھرتا۔
جس طرح دباﺅ میں خان کا استعفیٰ دینا غلط روایت ہو گا اسی طرح یہ بھی سوچنا چاہئے کہ اگر یہ دھرنا نہ ہوتا تو کیا حکومتِ وقت سیاسی ڈائیلاگ کے بارے میں سوچتی۔ بظاہر حکومت سیاسی ڈائیلاگ سےکوئی دلچسپی نہیں رکھتی تھی۔وہ اگر مذاکرات کا دروازہ کھول بھی رہے ہیں تو مصلحتاً اور مجبوری کے تحت۔ اگر یہ دھرنا نہ ہوتا تو نواز شریف جیل میں ہی مر جاتے، زرداری کو اسپتال نہ لیجانے کے حیلے بہانے ڈھونڈے جاتے۔ تاجروں کو فکسڈ ٹیکس لگانے کے بجائے نوٹس دیئے جا رہے ہوتے۔ اگر یہ دھرنا نہ ہوتا تو چند اور بیورو کریٹ بھی نیب کے شکنجے میں آ چکے ہوتے۔ یہ دھرنا نہ ہوتا تو تحریک انصاف ابھی تک خواب غفلت میں ہوتی ساتھ ہی سیاسی انتقام کا ٹوکہ اور تیزی سے چلتا ہوا کئی اور سیاسی سر بھی کاٹ چکا ہوتا۔
کاش یہ دھرنا امن سے ختم ہو، مولانا وزیراعظم کے استعفیٰ کی شرط ختم کر کے جمہوری آزادیوں کی شرط منوا کر تاریخ میں سرخرو ہوں۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان اس دھرنے سے سبق سیکھیں، انتقام اور احتساب کے سرکش گھوڑے سے نیچے اتر کر فلاح و بہبود کے پھریرے لہرائیں۔ پارلیمان کے اندر افہام و تفہیم سے قانون سازی شروع کریں۔ صدارتی آرڈیننسوں کی فیکٹری بند کریں۔ نیب قوانین کے بارے میں اتفاق رائے کریں۔ کشمیر پر ایک متفقہ پالیسی بنا کر حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹیاں بنائیں۔ کاش اس دھرنے سے دباﺅ، زیادتی اور جبر و ظلم ختم ہو کر امن و آشتی کا دور شروع ہو۔
یاد یہ رکھنا چاہئے کہ یہ ملک نہ کسی ایک فرد کا ہے اور نہ کسی ایک ادارے کا، یہ ہم سب کا ہے۔ حکومت اکیلی ریاستی گاڑی نہیں چلا سکتی اپوزیشن کی شرکت ناگزیر ہے۔ اسی طرح آزاد میڈیا پر پابندیوں سے ریاست کی جمہوری صحت خراب سے خراب تر ہو رہی ہے۔ نواز شریف سزا یافتہ سہی، انسان تو ہیں انہیں انسانی حقوق تک نہ دینا سراسر زیادتی تھی۔ آصف زرداری بدنام سہی بیمار تو ہیں، انہیں طبی سہولتیں تک نہ دینا ظلم ہے۔ حکومت نے چلنا ہے تو اسے بدلنا ہو گااور اگر حکومت نے اپنے طور اطوار نہ بدلے تو پھر حکومت کا رہنا مشکل ہو گا۔ یہ کرکٹ نہیں کہ سب ٹیموں اور سب کھلاڑیوں سے لڑ کر آپ جیت جائیں۔ اِس کھیل میں جتنے زیادہ اتحادی ہوں ، جتنی مفاہمت ہواتنا ہی سیاسی کھیل کامیاب رہتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

دھرنا عمران خان مولانا فضل الرحمن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانٹرپول نے اسحاق ڈار کے وارنٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا
Next Article مینڈکوں کے تکے کھائیے۔۔کشور ناہید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے جون 16, 2026
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.