Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»غلام عباس کا جواری اور نمبردار کا نیلا ۔۔ وجاہت مسعود
کالم

غلام عباس کا جواری اور نمبردار کا نیلا ۔۔ وجاہت مسعود

ایڈیٹرجنوری 4, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

غالب نے عجب طرفہ طبیعت پائی تھی۔ ایک طرف کہتے ہیں کہ واقعہ سخت ہے اور جان عزیز، چنانچہ تاب لاتے ہی بنے گی۔ دوسری طرف کہتے ہیں، دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت، درد سے بھر نہ آئے کیوں۔ چھوڑیئے بھائی، دلی کے کوچۂ قاسم جان میں رہنے والے اسداللہ خان کو کبھی اقلیم، حریم، تکریم اور ترمیم کی گھاٹیوں سے واسطہ پڑا تھا؟ ہمارے دکھ کا بیان تو ڈلہوزی میں پیدا ہونے والے عدیم ہاشمی کے حصے میں آیا۔
آنسو نکل پڑے ہیں خریدار دیکھ کر۔ آخر ہوا کیا ہے؟ یہی تو ملال ہے کہ کچھ بھی نہیں ہوا۔ جان لیوا خوف تھا لیکن ہوا کچھ بھی نہیں۔ صدیق سالک نے لکھا تھا ’ڈھاکا یوں چپ چاپ سو گیا جیسے اچانک حرکت ِ قلب بند ہو گئی ہو۔ وہاں کوئی ہاؤ ہو نہ ہوئی، کوئی مار کٹائی نہ ہوئی، سنگاپور، پیرس یا برلن کے سقوط کی کوئی کہانی نہ دہرائی گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ڈھاکا غلامی میں ڈوب گیا‘۔ ہتھیار ڈالنے کے لئے ریس کورس میدان کا اہتمام ضروری نہیں۔ قومے فروختند تو شہرِ پناہ کے دروازوں پر منعقد ہونے والی ایک رسم ہے، قوموں کا دفاع ضمیر کی تنہائی میں کیا جاتا ہے۔ جنہیں لڑنا ہو، وہ خالی ہاتھ لڑ لیتے ہیں، جنہیں ہارنا ہو، وہ سینیٹ کا انتخاب جیت لیتے ہیں۔ جو ضمیر کا کانٹا نکال پھینکتے ہیں، وہ توپ کاپی کی اونچی فصیلوں کی اوٹ میں کاتک کے کپکپاتے چاند تلے پیچ کھاتی دھند کی مانند آنکھ اوجھل ہو جاتے ہیں۔ جنہیں قوم کی لاج رکھنا ہو، وہ 20جون 1789کی سہ پہر ٹینس کورٹ کے احاطے میں حلف اٹھاتے ہیں کہ آئین کی بالادستی قائم ہونے تک ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے رہیں گے۔
ہماری روایت ہے کہ دکھ کی کاٹ زیادہ ہو تو اسے دیر تک آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہیں دیکھا جاتا، بیوہ کا سکتہ توڑنے کے لئے اس کی گود میں شیر خوار بچہ ڈال دیا جاتا ہے۔ انیسویں صدی کے آسٹرین مصور مورٹز فان شونڈ (Mortiz Van Schwind) کی پینٹنگ ’قیدی کا خواب‘ تو آپ کو یاد ہو گی؟ کالم نگار کے بس میں ہے ہی کیا؟ ادھر ادھر کی حکایات اٹھا کے اس امید پر پڑھنے والوں کی جھولی میں ڈال دیتا ہے کہ یہ بالشتیا فرشتے ایک دوسرے کے کندھوں پر پاؤں دھرتے ایک روز بندی خانے کے اس اونچے روزن تک جا پہنچیں گے جہاں سے ایک نئے دن کا سورج طلوع ہوتے دیکھا جا سکے گا۔
وزیر مملکت علی محمد خان فرماتے ہیں کہ عمران خان پر ہنسنے والوں پر تقدیر ہنس رہی ہے۔ علی محمد خان بھلے آدمی ہیں۔ پرہیز گاری کی شہرت رکھتے ہیں۔ مسلم تاریخ تو پڑھ رکھی ہوگی۔ جبر و اختیار کے رموز سے شناسا ہوں گے۔ مورخ لکھتا ہے کہ مولا علی المرتضیٰؓ پر زہر آلود خنجر سے حملہ آور ہونے والا ابن ملجم ایک بڑھیا کے صحن میں جا چھپا۔ بڑھیا نے دیکھ لیا۔ دن کا اجالا پھیلا تو ابن ملجم سے مخاطب ہو کر بولی، اب صبح تری تضحیک کرے گی۔ اردو کے ایک مترجم نے اس کا ترجمہ کیا۔ اب صبح تجھ پر ہنسی۔ استاذی داؤد رہبر اس کا حوالہ دیتے ہوئے فرماتے تھے کہ لغت میں دونوں مفاہیم موجود ہیں لیکن سہ حرفی مادہ ضحک تو ایک ہی ہے۔ ستم ظریف مترجم مفہوم کی نشست نہیں سمجھتا تھا۔ وہ غریب تو مترجم تھا، یہاں مملکت کے وزیر ہنسنے کی نشست اور تضحیک کے امکان کا ادراک نہیں رکھتے۔
اہتزاز اور خجالت میں خطِ امتیاز جاننے کے لئے غلام عباس کا افسانہ ’جواری‘ پڑھیے۔ جوئے کی پھڑ چلانے والے ایک پختہ کار بدقماش نکو کے ٹھکانے پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔ گرفتار ہونے والے بہت سے سفید پوش اڈا چلانے والے کو کوس رہے ہیں جو انہیں تسلی دیتا ہے کہ تھانیدار اس کا قدیمی شناسا ہے اور کسی کی ناموس پر حرف نہیں آئے گا۔ قصہ کوتاہ، یہ سب معززین حوالات میں برہنہ تن کفش کاری کی آزمائش سے گزر کر نہایت پژمردہ حالت میں برآمد ہوتے ہیں۔ ادھر تھانے کچہری کی دھوپ چھاؤں سے آشنا جواری نکو ہنستے ہنستے دوہرا ہو رہا ہے، ’کیوں دیکھا! نہ چالان، نہ مقدمہ، نہ قید، نہ جرمانہ۔ میں نہ کہتا تھا، اسے مذاق ہی سمجھو!‘۔ یہ تو رہا ان پرندوں کی تڑپ کا احوال جن کے پاؤں میں رشتے کا دھاگا بندھا ہے۔ طپیدن رگ مرغان رشتہ بر پا را۔ اب اگر بامِ حرم کے خوش رنگ کبوتروں کا مآل جاننا ہو تو سید محمد اشرف کی کہانی ’نمبردار کا نیلا‘ پڑھیے۔ ایک زور آور کی حکایت ہے جس نے ایک نیلا پال رکھا تھا۔ گاؤں والوں کی مجال نہیں تھی کہ نمبردار کے لاڈلے کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھ سکیں۔ غریب گاؤں والوں کی کھیتی اجاڑتے اجاڑتے نیلے کا حوصلہ ایسا بڑھا کہ نمبردار کی حویلی کے دروازوں تک پہنچ گیا۔ اس کہانی کا اختتام اچھا نہیں ہے لیکن درویش کی درخواست ہے کہ آپ یہ کہانی ضرور پڑھیے، یہ سوچنے کے لئے کہ اس کہانی کا کوئی خوشگوار انجام ہو سکتا تھا؟ گاؤں والوں کے احترام کی لڑائی سیاست ہے۔ اور نیلے کی چیرہ دستیاں استبداد کے کرشمے ہیں۔ گھبرائیے نہ دیکھ کے پیدل گھرا ہوا۔
3مارچ 1953کو فرقہ ورانہ فسادات میں ایک مشتعل ہجوم نے مسلم لیگ سیالکوٹ کے صدر خواجہ صفدر کو آ لیا۔ طفلانِ گلی کوچہ کی ہنگامہ آرائی سے مگر خواجہ مرحوم کی توقیر کم نہیں ہوئی۔ یہ حادثہ تو دسمبر 1981میں گزرا جب خواجہ محمد صفدر نے جنرل ضیاء الحق کی تشکیل کردہ مجلس شوریٰ کی نظامت سنبھالی۔ خواجہ صفدر کے صاحبزادے خواجہ محمد آصف ٹھیک 65برس بعد 18مارچ 2018کو اس افتاد سے گزرے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ پر سیاہی پھینکنے والے مگر ان کا دامن داغدار نہیں کر سکے۔ 2جنوری 2020کا مورخ البتہ ششدر رہ گیا جب محترم خواجہ آصف نے فرمایا کہ ریاست کے ایک اعلیٰ منصب کو متنازع نہیں بنانا چاہتے۔ ارے بھائی! یہ منصب تو کبھی متنازع نہیں تھا۔ یہ اعزاز تو ہمیشہ منتخب وزرائے اعظم کے حصے میں آیا۔ کیا خواجہ صاحب اتنا بھی نہیں جانتے؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگرو دوارہ ننکانہ صاحب کا گھیراؤ ختم : حالات معمول پر آ گئے
Next Article نئے سال کے حلف نامے اور دعائیں ۔۔ یاسر پیرزادہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم

مئی 4, 2026

آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری

مئی 4, 2026

کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل

مئی 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مئی 4, 2026
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.