Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کرونا وائرس،چینی حکام کے مظالم ۔۔وسعت اللہ خان
کالم

کرونا وائرس،چینی حکام کے مظالم ۔۔وسعت اللہ خان

ایڈیٹرفروری 8, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب تک آپ یہ سطریں پڑھیں گے تب تک کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد سات سو کا ہندسہ عبور کر چکی ہو گی۔بلاشبہ چینیوں نے کرونا وائرس کے متاثرین کے علاج کے لیے ایک ہفتے میں تین بڑے اسپتال کھڑے کر دیے ہیں اور ایسے کارنامے چینیوں کے علاوہ فی زمانہ کوئی نہیں کر سکتا۔ مگر مجھے کرونا وائرس کے مرکز ووہان شہر میں ہونے والی تین اموات کا بہت دکھ رہے گا۔
ایک وہ عمر رسیدہ شخص جسے قرنطینہ میں ڈال تو دیا گیا مگر کسی ڈاکٹر نے پلٹ کر خبر نہ لی اور اہلِ خانہ کے احتجاج کے باوجود اسے مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا۔ دوسرا وہ شخص جسے قرنطینہ میں ڈال دیا گیا اور اس کی کسی نے نہ سنی کہ گھر پر رہ جانے والے اس کے معذور بیٹے کو دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔بالٓاخر وہ معذور بیٹا گھر میں اپنی وہیل چئیر پر بیٹھا بیٹھا بھوکا مر گیا۔حکام نے اس بابت غفلت کے الزام میں مقامی کیمونسٹ پارٹی کے دو افسروں کو معطل کر دیا۔
اور تیسری موت چونتیس سالہ ڈاکٹر لی وین لیانگ کی ہے۔ڈاکٹر لی نے دسمبر کے اواخر میں سب سے پہلے شور مچایا کہ ووہان میں سارس کی طرح کا خطرناک وائرس ہاتھ سے نکل چکا ہے اور ریاست کو فوری طور پر اقدامات کرنے چاہئیں۔ مگر کسی نے ڈاکٹر لی کی وارننگ پر دھیان نہیں دیا۔پولیس نے الٹا انھیں تین جنوری کو پکڑ کے افواہیں اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں بند کر دیا اور ان سے اعترافی بیان پر بھی دستخط کروائے کہ میں سماج میں بے چینی پھیلا رہا تھا۔ بدقسمتی سے ڈاکٹر لی خود کرونا وائرس کی چپیٹ میں آ گئے اور حکام کو جنوری کے وسط میں صورتِ حال کی سنگینی کا احساس ہوا۔
کل ڈاکٹر لی وین ویانگ کا انتقال ہو گیا۔چینی سوشل میڈیا نے انھیں قومی ہیرو قرار دیا اور ان کے ساتھ ہونے والے سلوک پر عمالِ ریاست کو لتاڑنا شروع کردیا۔سوشل میڈیا کے بے پناہ دباؤ کے نتیجے میں حکمراں کیمونسٹ پارٹی کے ترجمان اخبار پیپلز ڈیلی کے ٹویٹر پر یہ پیغام نمودار ہوا ’’ ہمیں ووہان کے ڈاکٹر لی وین لیانگ کی موت پر صدمہ ہے۔انھیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی مگر وہ آج صبح دو بج کر اٹھاون منٹ پر انتقال کر گئے ‘‘۔
ثابت یہ ہوا کہ جب ہر شہری کو غیر ذمے دار اور سرکاری موقف سے ہٹ کے ہر غیر سرکاری بات کو مشکوک اور بد نیت سمجھ لیا جائے تو پھر لوگ رفتہ رفتہ اپنی سماجی و اجتماعی ذمے داری تیاگ کر چپ ہو جاتے ہیں یا کنارہ پکڑ لیتے ہیں۔اور پھر بولنے کے نتائج اور اس خوف سے پیدا ہونے والی چپ سانحات کو جنم دیتی جاتی ہے۔
بدقسمتی سے چپ کروانے کا یہ فیشن کرونا وائرس کی طرح ایک بار پھر ہمارے خطے میں تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔ تاحدِ نگاہ نہ بات سنی جا رہی ہے نہ کہنے دی جا رہی ہے۔یہ تجربہ ہزاروں سال سے کیا جا رہا ہے اور ہزاروں سال سے ناکام ہو رہا ہے۔
دل آس پاس کی فضا سے بوجھل ہے۔جاوید اختر کی تین نظمیں پڑھوانے کو جی چاہ رہا ہے۔
جو بات کہتے ڈرتے ہیں سب، تو وہ بات لکھ
اتنی اندھیری تھی نہ کبھی پہلے رات لکھ
جو روزناموں میں کہیں پاتی نہیں جگہ
جو روز ہر جگہ کی ہے وہ واردات لکھ
جو واقعات ہو چکے ان کا تو ذکر ہے
لیکن جو ہونے چاہئیں وہ واقعات لکھ
( دوسری نظم )
بڑی رونق تھی اس گھر میں یہ گھر ایسا نہیں تھا
گلے شکوے بھی رہتے تھے مگر ایسا نہیں تھا
جہاں کچھ شیریں باتیں تھیں وہیں کچھ تلخ باتیں تھیں
مگر ان تلخ باتوں کا اثر ایسا نہیں تھا
انھی شاخوں پے گل تھے ، برگ تھے ، کلیاں تھیں ، غنچے تھے
یہ موسم جب نہ ایسا تھا ، شجر ایسا نہیں تھا
( تیسری نظم )
کسی کا حکم ہے
ساری ہوائیں ہمیشہ چلنے سے پہلے بتائیں کہ ان کی سمت کیا ہے ؟
ہواؤں کو بتانا یہ بھی ہوگا چلیں گی جب تو کیا رفتار ہو گی ؟
کہ آندھی کی اجازت اب نہیں ہے !
ہماری ریت کی یہ سب فصیلیں ، یہ کاغذ کے محل جو بن رہے ہیں
حفاظت ان کی کرنا ہے ضروری
اور آندھی ہے پرانی ان کی دشمن یہ سب ہی جانتے ہیں
کسی کا حکم ہے
دریا کی لہریں زرا یہ سرکشی کم کر لیں، اپنی حد میں ٹھہریں
ابھرنا اور بکھرنا اور بکھر کر پھر ابھرنا ،
غلط ہے ان کا یہ ہنگامہ کرنا
یہ سب ہے صرف وحشت کی علامت ، بغاوت کی علامت
بغاوت تو نہیں برداشت ہو گی ، یہ وحشت تو نہیں برداشت ہو گی
اگر لہروں کو ہے دریا میں رہنا ، تو ان کو ہوگا اب چپ چاپ بہنا
کسی کا حکم ہے
اس گلستاں میں بس اب اک رنگ کے ہی پھول ہوں گے
کچھ افسر ہوں گے جو یہ طے کریں گے
گلستاں کس طرح بننا ہے کل کا
یقیناً پھول یک رنگی تو ہوں گے
مگر یہ رنگ ہوگا کتنا گہرا کتنا ہلکا یہ افسر طے کریں گے
کسی کو یہ کوئی کیسے بتائے
گلستاں میں کہیں بھی پھول یک رنگی نہیں ہوتے ، کبھی ہو ہی نہیں سکتے
کہ ہر اک رنگ میں چھپ کر بہت سے رنگ رہتے ہیں
جنھوں نے باغ یک رنگی بنانا چاہے تھے ان کو زرا دیکھو
کہ جب اک رنگ میں سو رنگ ظاہر ہو گئے ہیں تو
وہ اب کتنے پریشاں ہیں ، وہ کتنے تنگ رہتے ہیں
کسی کو یہ کوئی کیسے بتائے
ہوائیں اور لہریں کب کسی کا حکم سنتی ہیں
ہوائیں حاکموں کی مٹھیوں میں، ہتھکڑی میں ، قید خانوں میں نہیں رکتیں
یہ لہریں روکی جاتی ہیں تو دریا ہو کتنا بھی پر سکوں ، بے تاب ہوتا ہے
اور اس بے تابی کا اگلا قدم سیلاب ہوتا ہے
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبیتے ہوئے دن!۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article بارش، برف ، آبشاریں اور گھوڑے : صدائے عدل / قیصر عباس صابر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی

مئی 6, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 6, 2026
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.