Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»فاروق انصاری ’ میرے زمانے کا ملتان‘ اور ہمارے زمانے کا ملتان ۔۔ رضی الدین رضی
ادب

فاروق انصاری ’ میرے زمانے کا ملتان‘ اور ہمارے زمانے کا ملتان ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹرمارچ 16, 20204 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
farooq ansari
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وہ ہستی ملتان کی مٹی میں آسودہ ہوگئی جس کا خمیر اسی مٹی سے اٹھا تھا۔جس نے اسی ملتان کی مٹی میں کھیلتے ہوئے اپنا بچپن گزارا۔ اس کی گلیوں میں اس کی جوانی کے دن بیتے۔ جسے اس شہر کی گلیوں،محلوں ،بازاروں ،فنکاروں ،یہاں بسنے والی قوموں اور ان کے آباءواجداد کے بارے میں اتنا کچھ معلوم تھا کہ جب وہ ہستی بات کرتی تھی تو ہم مبہوت ہوکر سنتے تھے۔ جب وہ دھیمے لہجے میں بولتے تھے تو گویا ملتان بولتاتھا۔یہاں کے تھیٹرکیسے تھے؟ یہاں سینما ہاﺅس کب بنے اور کیسے ختم ہوئے؟ یہاں کے مندر کیسے تھے؟ یہاں کی مساجد کیسے تعمیر ہوئیں،کب آباد ہوئیں اور ان میں سے کون سی مسجدیں معدوم ہوگئیں ؟ملتان میں قیام پاکستان کا اعلان کیسے سنا گیا اوریہاں ہندو مسلم فسادات میں کس نے کسے نشانہ بنایا؟ظالم صرف ہندو تھے یا مسلمانوں نے بھی ظلم ڈھائے؟ وہ ان تمام موضوعات پر بے تکان گفتگو کرتے تھے۔کسی لگی لپٹی کے بغیر بلا جھجھک پورا سچ بولتے تھے۔ ایسا سچ کہ جسے شائع یا نشر کرنا بھی ہمارے لیے ممکن نہیں ہوتاتھا۔بدھ چارمارچ 2020ءکی صبح ہم نے ملتان کی زندہ تاریخ کو خداحافظ کہا۔ ملتان کے 91برسوں کے عینی شاہد ،ملتان کے رسم و رواج اور خوبصورتیوں کو قلمبند کرنے والے ” میرے زمانے کا ملتان “ کے مصنف فاروق انصاری ہمیشہ کے لیے ہمارے زمانے کے ملتان کی مٹی کے سپرد کردیئے گئے۔
فاروق انصاری صاحب کے ساتھ ہمارا پہلا تعارف حامد رضا کی معرفت اس زمانے میں ہوا جب ہم روزنامہ نیا دن کے ساتھ منسلک تھے۔یہ 1990ءکے بعد کا زمانہ تھا۔ حامد رضا ملتان ایئرپورٹ کی کنٹین پر موجودہوتے تھے جس کا ٹھیکہ ان کے والد صاحب کے پاس تھا۔اسی کینٹین پر ایک سرخ وسفید خوبصورت بزرگ سر پر کلاہ والی پگڑی کے ساتھ موجودہوتے تھے جو مسکراتے ہوئے ہمارا خیرمقدم کرتے تھے ۔فاروق صاحب 1989ءمیں سول ایوی ایشن سے ریٹائرمنٹ کے بعد حامد کے والد صاحب کی خواہش پر کچھ دیر کے لیے کینٹین کی نگرانی کرتے تھے۔کینٹین پر ہماری آمد ورفت اسی وقت ہوتی تھی جب ہم احمد فراز ،رضا علی عابدی یا مستنصر حسین تارڑ کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر جاتے تھے اور ان کی آ مد کے فوراً بعد چائے کا پہلا کپ فاروق انصاری صاحب کی رفاقت میں پیتے تھے۔2000ءمیں ہم روزنامہ ”نیا دن“ سے منسلک ہوئے تو فاروق انصاری صاحب نے ہمیں معروف شاعر اوربیوروکریٹ اسد ملتانی کے خطوط اور یادوں کے حوالے سے ایک طویل مضمون ادبی ایڈیشن کے لیے دیا۔ اس کی علاوہ اسد ملتانی صاحب کے یاد گار خط بھی عطا کیے جو پہلی بارروزنامہ” نیادن “ میں شائع ہوئے۔ اسد ملتانی کے بارے میں ان کا مضمون ہم نے انیس مارچ 2001 ءکو اخبار کے پورے صفحے پر چھاپا تھا۔ وہ کسی بھی اخباریا جریدے کے لئے فاروق انصاری صاحب کی پہلی تحریر تھی۔ اس مضمون کے ساتھ اسد ملتانی کا ایک خط بھی شائع کیاگیا جو انہوں نے 6اکتوبر1946ءکو 91ٹیگورروڈ ،نئی دہلی سے فاروق انصاری کے والد رب نوازانصاری کوارسال کیاتھا۔اسد ملتانی ، فاروق انصاری کے والد کے قریبی دوست تھے۔ فاروق انصاری نے بچپن اور لڑکپن میں اسد ملتانی اور ان کے ہم عصر شعراءکو اپنے والد کے ہمراہ دیکھا۔ اسد ملتانی کے جوچند نادر خطوط ان کے پاس موجود تھے انہی خطوط کی اشاعت انہیں ادب کے میدان میں لے آئی ۔

letter asad nultani
اسد ملتانی صاحب کے خط کا عکس

جو خط ہم نے شائع کیا اس میں اسد ملتانی نے لکھاتھا ”یہ معلوم کرکے تسلی ہوئی کہ عزیزی فاروق ٹیسٹ میں بھی پاس ہوگیا ہے اور انٹرویو کی فہرست میں بھی اس کانام آگیا ہے۔ جب انٹرویو میں شامل ہونے والے 105طلبا میں سے 60لیے جانے ہیں اور 105میں صرف 35پاس شدہ ہیں تو گمان غالب یہ ہے کہ 35تو ضرورلے لیے جائیں گے اورباقی میں سے 25اور بھی۔ان حالات میں عزیز کی کامیابی کی بہت امید ہے”۔ شاید اسی ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد فاروق انصاری صاحب نے سول ایوی ایشن میں اس ملازمت کا آغاز کیا جہاں سے وہ 1989ءمیں ریٹائرہوئے۔
اسد ملتانی کی یادوں کے حو الے سے اس مضمون میں بعض واقعات ایسے بھی تھے جوپہلی بارمنظرعام پرآرہے تھے۔ مضمون میں اتنی بہت سے معلومات اورایسی روانی تھی کہ ہم نے ان سے گزارش کی کہ وہ ہمارے اخبارکے لئے روزانہ نہ سہی ہفتہ وارکالم ضرور لکھیں۔اس کے بعدانصاری صاحب نے”یاد ماضی“ کے نام سے روزنامہ نیا دن میں کالم لکھنا شروع کیا ۔ اس طرح ان کے قلمی سفرکا آغازہوگیا۔ فاروق انصاری صاحب کا اصل نام فاروق اخترنواز انصاری تھا۔وہ دس جون 1929ءکو ملتان میں پیدا ہوئے۔انصاری صاحب نے ملتان میں ہی تعلیم حاصل کی۔بی ایس سی کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی میں کمیونیکیشن آفیسرکی حیثیت سے تعینات ہوئے۔ملتان ،کراچی سمیت مختلف ایئرپورٹس پرفرائض انجام دیئے۔انصاری صاحب کی قلم کے ساتھ وابستگی بچپن ہی سے تھی۔

farooq ansari 1945
فاروق انصاری صاحب ۔۔ 1945 ء کی ایک تصویر

انہوں نے سکول کے زمانے میں قلمی سفر کاآغاز کیا۔ جب ساتویں جماعت میں تھے تو بچوں کے رسالے پھول میں کہانیاں لکھاکرتے تھے۔ اسی رسالے میں بین الاقوامی شہرت یافتہ افسانہ نگار اور ناول نگار قرة العین حیدر بھی لکھتی تھیں جو اس زمانے میں دسویں جماعت کی طالبہ تھیں۔دوران ملازمت ان کے قلم کاسفر جاری نہ رہ سکا۔ لیکن جب روزنامہ نیا دن میں انہوں نے ” یادماضی“ کے عنوان سے اپنی یادیں لکھنا شروع کیں تو گویا ماضی کا ایک پورا جہان آباد ہوگیا جوبعدازاں ” میرے زمانے کاملتان“ کے عنوان سے کتابی صورت میں شائع ہوا۔صرف یہی نہیں انہوں نے اپنے کالموں کوبھی کتاب کی شکل دی۔ اس کے علاوہ ” ظفرے “ کے نام سے حقیقت پر مبنی افسانوی تحریربھی قلمبند کی۔اپنے خاندان پر تحقیق ” تلاش شجر“ کے نام سے منظرعام پرلائے تو اس کی وساطت سے ملتان میں آباد اور بہت سے خاندانوں کی تاریخ بھی محفوظ ہوگئی۔سول ایوی ایشن میں ملازمت کے دوران انہیں پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پرملازمت کاموقع ملا اور انہوں ہوائی اڈوں کی تاریخ ”ایئرپورٹ“ کے نام سے کتابی صورت میں شائع کی جبکہ آخری عمر میں انہوں نے قرآن پاک کی بعض سورتوں کے ترجمے اورتشریح پر مبنی کتابیں بھی لکھیں۔
”میرے زمانے کے ملتان“ میں فاروق انصاری صاحب نے اپنے زمانے کے رسوم و رواج ، عمارتوں ، پہناووں، مکانوں اور شخصیات کا بہت تفصیل کے ساتھ ذکر کیا ہے۔ بلا شبہ آنے والی نسلوں کے لیے یہ کتاب دستاویز کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔ وہ کام جو ملتان کے مستند ادیبوں کو کرنا چاہیے تھا ایک ایسے شخص کے ہاتھوں انجام پایا ہے جو ادیب ہونے کا دعویٰ بھی نہیں کرتا تھا۔
فاروق انصاری صاحب کے ساتھ تسلسل کے ساتھ ملاقاتیں 2010کے بعدشروع ہوئیں جب ہم نے ملتان آرٹس کونسل میں ادبی بیٹھک کا اجرا کیا۔ انصاری صاحب آرٹس کونسل کے ساتھ والی گلی میں رہتے تھے ۔انہوں نے باقاعدگی کے ساتھ اس بیٹھک میں آنا شروع کیا اوریوں وہ اس بیٹھک کے شرکاءکے لیے شجرِسایہ دار کی حیثیت اختیار کرگئے۔وہ لاٹھی ٹیکتے ہوئے آرام آرام سے چلتے ہوئے ہرہفتے ادبی بیٹھک میں آتے ۔کبھی ہم ان کی صدارت کرواتے۔ کبھی ان کے لیکچر کا اہتمام کرتے۔ وہ اس بیٹھک کا ایسا حصہ بنے کہ ہم ان کے بغیر اس بیٹھک کو نامکمل سمجھتے تھے۔ وہ ادبی بیٹھک کی خوبصورتی تھے۔ان کی وجہ سے اس بیٹھک کا وقارتھا۔بیٹھک کے سبھی شرکاءتاخیر کا شکارہوتے لیکن ہمیں معلوم ہوتاتھا کہ اگر کوئی بھی نہ آیا تو فاروق انصاری صاحب وقت پرضرور تشریف لے آئیں گے۔یہ سلسلہ چند وقفوں کے ساتھ تسلسل کے ساتھ جاری رہا اور یہ وقفے بھی ان کی علالت کے باعث پیش آئے۔تین برس قبل فاروق انصاری صاحب کویکے بعد دیگرے دو صدموں کاسامنا کرناپڑا۔ ان کا جواں سال بیٹا اور اکلوتی بیٹی اس جہان سے رخصت ہوئے تو انصاری صاحب کی پیرانہ سالی جوبن پر آگئی ۔اس کے بعد ہم نے فاروق انصاری کو شہر کی کسی تقریب میں نہ دیکھا اور دیکھتے کیسے وہ ادبی بیٹھک کے سواءکسی تقریب میں جاتے ہی کہاں تھے۔ ادبی بیٹھک میں ان کی آمدورفت ختم ہوئی تو انہیں مختلف عوارض نے آن گھیرا۔ آخری ایک سال انہوں نے بہت اذیت میں گزارا۔ تین مارچ کی شب یہ اذیت ختم ہوگئی۔ملتان اپنی چلتی پھرتی تاریخ سے محروم ہوگیا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

فاروق انصاری ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا وائرس یاجوج ماجوج نے پھیلایا : بڑی تباہی کی تیاری کریں : گونج / ڈاکٹر عفان قیصر
Next Article نئے غیر ملکی کرکٹر پی ایس ایل کا حصہ،پی سی بی نے بھی کرکٹ موخر کر ہی دی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم

مئی 26, 2026

ارشد حسین ارشد ، مخدوم سجاد قریشی اور کھولتے دودھ کا کڑاہا : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 15, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.