Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وبا اور وہم کے درمیان۔۔ وجاہت مسعود
کالم

وبا اور وہم کے درمیان۔۔ وجاہت مسعود

ایڈیٹرمارچ 21, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

محمد فیاض بھلے انسان تھے۔ بظاہر اطلاعات کے شعبے میں کار سرکار سے سروکار کہ جس کے بارے میں سوچتے ہی کچھ چوہدری محمد حسین اور میر نور احمد کا خیال آتا ہے مگر فیاض کا رکھ رکھاؤ پہلو داری سے خالی نہیں تھا۔ ٹھہری ہوئی سطح کے نیچے تلاطم بھی تھا، جذبے کی حرارت بھی اور گاہے کسی خیال، کسی رائے سے وابستگی بھی لو دیتی تھی۔ کئی برس پہلے سرراہ ملاقات ہوئی تو اپنے مخصوص لہجے میں بولے، ’وہ آپ نے اگلے روز کسی مجلس میں کیا کہہ دیا کہ معاشرے سے جادو ٹونا ختم کرنا ہے اور عامل نجومی کی دکان بڑھانا ہے تو جمہوریت کا چلن عام کر دیں۔ اس پر کچھ حلقوں سے استفسار ہوا ہے اور کہیں کچھ ٹھٹھا بھی کہ سنیاسی باوا لوگ کے دھندے میں جمہوریت کو کیا دخل؟ ”
عرض کی کہ ’محمد فیاض، ہم اور آپ جھوٹے اور یہ لوگ سچے ہیں۔ جہاں پشتیں گزر گئیں، قرن بیت گئے، جمہوریت اور معاشرت کا رشتہ سمجھ نہیں آیا، وہاں یہ سوال بالکل روا ہے، عین جائز ہے۔ ہمیں بتایا ہی نہیں گیا کہ جمہوریت محض بندوبست حکومت کا نام نہیں، انسانوں کے مل جل کر رہنے کا ایک ڈھنگ ہے۔ جمہوریت کا پودا جڑ پکڑ لے تو جمہوری رویوں، قدروں اور روایات کی جھلک روز مرہ زندگی کے ہر شعبے پر اپنے اثرات مرتب کرتی ہے۔
جمہوریت کی اپنی ایک ثقافت ہے۔ جمہوریت میں تعلیم یافتہ ہو یا ان پڑھ، امیر ہو یا غریب، شہریوں کے سوچنے سمجھنے کا ڈھب بدل جاتا ہے۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ جمہوریت کو اس کے جملہ تقاضوں کے ساتھ ایک اجتماعی نصب العین کے طور پر اختیار کیا جائے۔ اب اس کا کیا کیا جائے کہ اس ملک میں ہم نے جمہوریت کے ساتھ وہی سلوک کیا جو دیہاتی مریض کے ساتھ نیم حکیم کرتے ہیں۔ ہمارے ایک خوش نوا مدبر نیو یارک کے اجتماعات میں اپنی آمریت کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے تھے کہ‘ پاکستان میں جمہوریت موجود ہے۔ اگر کسی کو اس پر انتخابات کی مہر درکار ہے تو رواں سال کے آخر تک میں یہ مہر بھی لگا دوں گا ’۔ جب اس نوع کے مہر بند مہربان کسی زمیں پر اترتے ہیں تو وہاں کے باشندوں کی قسمت پر مہر لگ جاتی ہے۔
جادو، ٹونے ٹوٹکے اور عملیات کی جڑی بوٹیاں ان زمینوں میں برگ و بار پاتی ہیں جہاں مطلق العنانی کا سیم اور تھور پایا جاتا ہو۔ جمہوریت کے اپنے موکلات، حاضرات، جن اور پریاں ہیں جنہیں علم، ہنر، قانون اور ادارہ کہا جاتا ہے۔ جمہوریت میں تمام شہریوں پر قانون کا یکساں اور مو¿ثر اطلاق یقینی بنایا جاتا ہے۔ انصاف کی فراہمی میں وکیل کے منشی، جج کے ریڈر اور پولیس کے ٹاؤٹ کو دخل نہیں ہوتا۔ چنانچہ عدالت کے احاطوں میں ایسے نجومی اور عامل بھی نظر نہیں آتے جو مقدمے میں فریق مخالف کا منہ کالا ہونے کی خوش خبری دیتے ہیں اور نہ قیدیوں کے لواحقین اپنے پیاروں کی آزادی کی خواہش میں پرندے خرید کر آزاد کرتے ہیں۔
ابوالحسن نغمی نے لاہور کی یادیں بیان کرتے ہوئے ایک صاحب کا ذکر کیا ہے جو نصف صدی قبل شملہ پہاڑی کے آس پاس سڑکوں پر گھومتے پھرتے تھے اور وقفے وقفے سے صدا بلند کرتے تھے، ’ہائی کورٹ دے چھبی جلے پر انصاف کتے نئیں‘ ۔ (ہائی کورٹ کے دائرہ سماعت میں چھبیس اضلاع ہیں لیکن انصاف کہیں نہیں )۔ اگر وہ صاحب آج زندہ ہوتے تو جان لیتے کہ ان کی شکایت کا کم از کم نصف ازالہ تو ہو چکا۔ پنجاب میں اضلاع کی تعداد اب چھتیس ہے۔
جمہوریت میں تمام شہریوں کے لیے صحت، تعلیم، روزگار اور رہائش جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے علاوہ انسانی آزادیوں اور خوشیوں کوبھی یقینی بنایا جاتا ہے۔ خوشگوار بڑھاپے کی توقع موجود ہو تو مرد بڑھاپے کے مفروضہ سہارے یعنی اولاد کی تلاش میں الو کے مغز کا حلوہ نوش نہیں فرماتے اور خواتین قبرستانوں میں غسل نہیں فرماتیں۔ علاج معالجے کی سہولت میسر ہو تو مریضوں کو جھاڑ پھونک کی بجائے ہسپتال لے جایا جاتا ہے۔
گھروں میں ماچس کی تیلیوں کی طرح تلے اوپر رہنے کی گھٹن نہ ہو، پیداواری اور تخلیقی سرگرمیوں کی گنجائش موجود ہو تو ساس، بہو اور نند کو گھر کے کونوں کھدروں میں سویاں پروئے گڈے نہیں ملتے اور نہ گھر کی دیواروں پر خون کے دھبے نظر آتے ہیں۔ شہریوں کو تعلیم ملتی ہے تو وہ یہ معمولی سی بات بھی سمجھ لیتے ہیں کہ مادی علت کے بغیر مادے میں تبدیلی رونما نہیں ہوتی۔ چنانچہ ہسٹیریا کی مریضہ کو مرچوں کی دھونی نہیں دی جاتی اور نوجوان ”محبوب آپ کے قدموں پر“ نامی تعویز کی تلاش میں سرگرداں نظر نہیں آتے۔
جمہوریت میں انتخابات کا ایک طریقہ کار طے ہے، انتخابات اپنے وقت پر ہوتے ہیں۔ حکومت ہو یا حزب اختلاف، دونوں کا بنیادی مقصد شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہوتا ہے۔ ہر چند سال کے وقفے کے بعد کوئی وردی پوش نجات دہندہ سیاست دانوں کا قبلہ درست کرنے نمودار نہیں ہوتا اور نہ صحافی اپنے کالموں میں جھولی پھیلا پھیلا کر ’منصف صاحب‘ سے ’حشر اٹھا دینے‘ کی التجائیں کرتے ہیں چنانچہ جمہوریت میں سیاسی رہنما کسی دھنکا پیر، بابا جھاڑو خان اور ڈبہ پیر کے آستانوں کا طواف کرتے نظر نہیں آتے۔
جمہوریت میں دانشور اور تعلیم یافتہ طبقے کا منصب معیشت کے اشاریے سمجھنا ہے، معاشرت کے خدوخال کا مطالعہ کرنا ہے اور اپنے علم کی روشنی میں قابل عمل پالیسیاں تجویز کرنا ہے۔ چوہدری غلام ابن غلام کی طرح کرونا کی وبا کی آہٹ پاتے ہی ملک کو فوج کے سپرد کرنے کا مشوہ دینا نہیں۔ دنیا کا شاید ہی کوئی ملک اب اس ناگہانی وبا سے محفوظ ہے۔ معیشت ڈوب رہی ہے، ہاٹ بازار سب بند، معمولات زندگی معطل ہو چکے۔ ساڑھے تین ارب کیتھولک مسیحی دنیا کا پاپائے اعظم دبیز شیشے کی اوٹ سے وعظ کر رہا ہے۔
ہمارے وزیر اعظم روحانیت کے میر باقر علی سے صلاح مشور ہ فرما رہے ہیں۔ سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ علما سے ملاقات کر کے عبادت گاہیں بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرا رہا ہے۔ صحافی اس فکر میں ہے کہ جمہوریت کو قرنطینہ میں رکھ دیا جائے۔ وبا تو بے شک عالمی ہے، وہم کا کاروبار مقامی ہے۔ ملک میں چھوٹے بڑے سب کو علم ہے کہ شہریوں کی صحت کے لئے جو وسائل میسر ہونا تھے، وہ تو ریاستی اجارے کے قدموں پر دان کیے جا چکے، یاد تھیں جتنی دعائیں صرف دربان ہو گئیں۔ اب لئے پھرتا ہے دریا ہم کو۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کورونا وائرس وبا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا:انسانیت کیخلاف تیسری جنگ ِ عظیم؟۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم۔۔کورونا بھی میڈیا کا کچھ نہ بگاڑ سکا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی: ذرائع

مئی 25, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 3, 2026
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم جولائی 3, 2026
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.