Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم۔۔کورونا بھی میڈیا کا کچھ نہ بگاڑ سکا
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم۔۔کورونا بھی میڈیا کا کچھ نہ بگاڑ سکا

ایڈیٹرمارچ 21, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ وائرس کا حملہ نہیں تیسری عالمی جنگ ہے، جس میں ایسے دشمن سے پالا پڑا ہے جس کے بارے میں ہم کچھ نہیں جانتے کہ یہ کہاں سے آیا ہے ، کب تک رہے گا اور فاتح ہوگا کہ پسپا۔ایسے میں ذرا سی بھی کامن سینس والا شخص توقع رکھتا ہے کہ میڈیا ذمے داری کا ثبوت دیتے ہوئے اس جنگ میں ایک پروفیشنل اور تمام متعلقہ اداروں کی رابطہ کاری میں ہاتھ بٹانے والا سپاہی ثابت ہوگا۔مگر نہایت دکھ سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اس وقت یہی معلوم نہیں ہو رہا کہ سوشل میڈیا زیادہ غیرسنجیدہ ہے کہ روایتی میڈیا۔
اس وقت میڈیا کا سب سے بڑا منصب یہ ہے کہ وہ افواہوں اور بے بنیاد طبی و بقراطی بکواس کا پردہ فاش کرے ، ہر خبر کو ڈبل چیک کرے ، سورس کتنا ذمہ دار یا غیر ذمہ دار ہے اس کا پتہ چلائے اور پھر پروفیشنل ازم کی چھلنی سے گذار کر اطلاعات فراہم کرے۔مگر زندگی کی بے یقینی و موت و زندگی کے مابین جھولنے والے کرہِ ارض پر شائد وائرس سے تو نمٹ لیا جائے لیکن ہر قیمت پر کچرا بیچ کر ریٹنگ کمانے کے مرضیلے وائرس کا شائد کورونا بھی کچھ نہ بگاڑ پائے۔
مگر یہ سب پہلی بار تھوڑی ہو رہا ہے۔ہر کچھ دنوں بعد میڈیا ایسی حرکت کردیتا ہے کہ کوئی نا کوئی پھر چیخ اٹھتا ہے۔بدتمیز میڈیا ، نا وقت اور مقام کی نزاکت کا احساس، جدھر منہ اٹھا کیمرے سمیت گھس گئے ، بیڈ روم ہو کہ آپریشن تھیٹر۔انگریزی اتنی کمزور کہ آن دی ریکارڈ اور آف دی ریکارڈ کے فرق سے بھی نابلد۔ذرا ڈانٹو ڈپٹو یا سختی سے منع کرو تو واویلا مچا دیتے ہیں کہ مار ڈالا مار ڈالا ، آزادیِ صحافت خطرے میں پڑ گئی۔
حالانکہ اب یہ آزاد میڈیا بیس برس کا عاقل بالغ کڑیل جوان کہلانے کے لائق ہے۔عام طور سے اس عمر کے لڑکے بالے جو بھی اچھا برا کرتے ہیں لوگ اس کا ذمہ دار والدین اور ان کی تربیت کو نہیں بلکہ خود اس نوجوان کو ٹھہراتے ہیں۔
تاہم اس بے لگامی کا ذمہ دار بس میڈیا ہی ہے یا اور بھی کوئی ہے وہ کون ہیں جو عوام کے دکھ درد بانٹنے کے نام پر کئی گھنٹے سے مجتمع اپنے درجنوں یا سیکڑوں یا ہزاروں حامیوں کو شدید موسم میں اس وقت تک نعرے لگواتے رہتے ہیں جب تک پہلا کیمرہ نمودار نا ہوجائے۔
اور وہ کون ہیں جو محلے کے لونڈوں بالوں سے کہتے ہیں کہ ابے ٹائر سڑک پر رکھ دو لیکن تب تک آگ نا لگانا جب تک سات جیبوں والی خاکی جیکٹ والا دکھائی نا دے جاوے۔اور جناب ایس ایچ او صاحب اتنی بھی کیا جلدی ہے آپ کو۔جیسے ہی فلانے فلانے فلانے اور فلانے چینل کا صحافی پہنچتا ہے۔آپ کی دعا سے وکٹری کا نشان بناتے بناتے فٹ سے گرفتاری دے دوں گا۔کیا کریں جی کرنا پڑتا ہے لوگوں کے لیے۔
اور وہ کون ہیں جو حکومت کو چوبیس گھنٹے میں مزا چکھانے کا الٹی میٹم تو آسانی سے دے دیتے ہیں ، امریکا اور بھارت کے لتے بھی خوب لے لیتے ہیں۔ مگر کسی بھی تقریب میں سب سے پہلی قطار سے بھی آگے لائن بنا کر کھڑے ہونے والے اکیس کیمرہ مینوں سے یہ تک نہیں پوچھ سکتے کہ بھئیا اگر آپ کے کیمرے میں زوم ان، زوم آؤٹ کی سہولت ہے تو پھر پیچھے کھڑے ہو کر بھی آپ تقریب فلما سکتے ہیں۔
میزبانوں کو خوف ہوتا ہے کہ کہیں یہ بات کسی نازک مزاج میڈیا پرسن کو ناگوار گذر گئی تو پھر صرف یہی پٹی چلے گی کہ آل پاکستان گھامڑ ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس میں بد نظمی کے مناظر۔نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ کیمرہ مین تو براہِ راست اسٹیج دیکھتے ہیں اور ان کی سیسہ پلائی ’’ پشتینی’’ دیوار کے پیچھے بیٹھے تمام حاضرین کو کیمرہ مینوں کی تشریفات کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا۔
اور وہ کون ہیں جو جس قدر بدتمیز ہو اسے اسی قدر مراعات ، مواقع ، خبریں ، دورے ، پلاٹ ، ایکسکلوسئیو ، اسکوپ، حج ، عمرے ، امدادی رقوم ، سرکاری و نجی سواریاں،ہیلی کاپٹرز کے چکر، بریکنگ نیوز اور تمغے عطا کرتے ہیں اور ایک خبری بوٹی دینے کے عوض معلومات کا پورا بکرا حلال کروا دیتے ہیں۔پھر بھی اتنا کچھ کرنے کے باوجود فوائد وصول کرنے والے کی نگاہِ کرم کے دست بستہ محتاج رہتے ہیں اور اگر کوئی اس بے چارگی پر اعتراض کرے تو یہ کہہ کر خود کو ٹھنڈا کرلیتے ہیں کہ چھڈو جی دفع کرو۔اپنا ای منڈا اے۔دوجے تے ایدے نالوں وی ودھ کن…نے۔
قانون ؟ ہتکِ عزت کے دعوے کی سہولت سے لے کر قانونِ احتساب ، رائٹ ٹو پرائیویسی تک کونسا قانون اور پیمرا و پریس کونسل و سی پی این ای ، اے پی این ایس ، پی بی اے ، پی ایف یو جے سمیت کون سا ادارہ نہیں ہے پاکستان میں۔لیکن جنھیں اپنی ہیڈ لائنز لگوانے کی فکر ہو وہ ذرا قانون نافذ تو کرکے دکھائیں اور جنھیں اپنے بیانات چھپوانے، اپنے نام سے کالم لکھوانے اور ٹاک شوز میں شرکت کی آکسیجن درکار ہو ، وہ جائیں تو سہی ایک دفعہ کسی کے خلاف بھی دعویٰ لے کر کسی ایوان کا دروازہ کھٹکھٹانے۔ان کے اپنے ہی روک لیں گے کہ کیا غضب کررہے ہو۔ کن بھڑوں سے پنگا لے رہے ہو۔دماغ تو ٹھیک ہے۔ انصاف تو خود کوریج کا پیاسا ہے۔
حالانکہ مغربی معاشرے جہاں سب سے پہلے اخبارات شائع ہونے اور ریڈیو ٹی وی نشریات شروع ہوئیں وہاں بھی انڈسٹری و سرکار کے نمائندوں پر مشتمل میڈیا کمپلین کمیشن یا کمیٹی یا کونسل نامی جانور کسی نا کسی شکل میں پایا جاتا ہے۔لیکن آج تک پاکستان میں ایسا کوئی ادارہ نہیں بن پایا۔بننا تو دور کی بات کسی نے اس بارے میں سوچنے کا بھی نہیں سوچا۔کیونکہ سب کو اندازہ ہے کہ مذہب اور میڈیا کی حرمت کے نام پر جو چاہیں کر گذریں۔سب چلتا ہے۔
تو پھر بلی کے گلے میں گھنٹی باندھے کون ، جب سب ہی کے گلے میں شہرت اور شہرت کے بل پر مایا کی بھوک کی گھنٹیاں بندھی ہوں۔میں نے تو آج تک نہیں سنا کہ کسی بلی نے اپنے گلے میں خود ہی گھنٹی باندھ لی ہو۔پھر بھی ایسی توقعات رکھنے میں حرج ہی کیا ہے ؟ توقعات تو ویسے بھی رکھنے کے لیے ہی ہوتی ہیں۔جسے کورونا نہ سیدھا کر سکے اسے اوپر والا بھی شائد ہی سیدھا کر سکے۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

الیکٹرانک میڈیا صحافت کورونا وائرس میڈیا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوبا اور وہم کے درمیان۔۔ وجاہت مسعود
Next Article کورونا،انگلش کرکٹ سیزن 7 ہفتے کیلئے موخر،آئی پی ایل کے ساتھ دھونی کا مستقبل بھی خطرے میں : عمران عثمانی کا ون ڈے راؤنڈ اپ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم

فروری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.