Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»’باجماعت نماز اور نماز جمعہ منسوخ ہو سکتی ہے‘ صدر عارف علوی نے جامعہ الازہر سے فتوٰی لے لیا
اہم خبریں

’باجماعت نماز اور نماز جمعہ منسوخ ہو سکتی ہے‘ صدر عارف علوی نے جامعہ الازہر سے فتوٰی لے لیا

ایڈیٹرمارچ 25, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قاہرہ : جامعہ الازہر مصر کی سپریم کونسل نے مصدقہ طبی معلومات اور انسانی زندگی کے تحفظ کے عظیم تر مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے باجماعت نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے باضابطہ فتویٰ جاری کردیا ہے۔
فتوے میں کہا گیا ہے کہ تمام شواہد واضح طور پر اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عوامی اجتماعات بشمول باجماعت نماز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بنتے ہیں۔’اسلامی ممالک میں سرکاری حکام کو باجماعت نماز اور نماز جمعہ منسوخ کرنے کا پورا اختیار ہے۔ اس سلسلے میں درپیش حالات کو مدنظر رکھا جائے، موذن حضرات کو (گھروں میں نماز ادا کریں) کے ساتھ ترمیم شدہ اذان دینی چاہیے جبکہ اہل خانہ اپنے گھروں میں باجماعت نماز ادا کر سکتے ہیں۔’
مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ خاص طور پر بحران کی صورت حال میں طبی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مجاز ریاستی حکام کے احکامات کی پیروی کریں اور غیر سرکاری ذرائع سے اطلاعات اور افواہوں سے پرہیز کریں۔
واضح رہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں مصر کے سفیر کے ذریعے شیخ الازہر سے کورونا وائرس کی وبا کے سلسلے میں مذہبی فرائض کی ادائیگی سے متعلق رہنمائی کی درخواست کی تھی۔
فتوے میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘حالیہ کورونا کی وبا سے متعلق مصدقہ طبی معلومات ہیں کہ یہ وائرس بہت آسانی اور تیزی سے پھلیتا ہے، اور یہ کہ انسانی زندگیوں کو بچانا اور انہیں تمام خطرات سے محفوظ رکھنا اسلامی قوانین کے عظیم مقاصد میں سے ہے۔’
‘ان مقاصد کی تکمیل کے لیے علما سپریم کونسل یہ فتوٰی جاری کرتی ہے کہ ہر اسلامی ملک میں ریاستی عہدے داروں کو اجازت ہے کہ وہ تمام عوامی اجتماعات بشمول باجماعت نماز اور نماز جمعہ پر وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور لوگوں کی اموات کے خدشے کے پیش نظر قانونی طور پر پابندی لگا سکتے ہیں۔’
فتوے میں کہا گیا ہے کہ ‘معمر افراد اپنے گھروں میں رہیں، باجماعت نماز اور نماز جمعہ میں شرکت نہ کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ اسلامی قانون تمام مسلمانوں کی فلاح اور حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔’
فتوے کے مطابق موذنوں سے کہا گیا ہے کہ ‘وہ اذان میں ترمیم کریں تاکہ لوگ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں اور بارش میں مسجد جانے سے اجتناب کریں۔جیسا کہ یہ وبا بارش سے زیادہ خطرناک ہے اس لیے باجماعت نماز اور نماز جمعہ پر پابندی کی اجازت ہے۔’
فتوے میں کہا گیا ہے کہ پیغمبر اسلام نے بھی فرمایا تھا کہ ‘بیماری کا خوف باجماعت نماز چھوڑنے کے لیے عذر ہے۔’
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اس فتوے کی بنیاد پر علما اور حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد سے جلد ان ہدایات کی روشنی میں احکامات جاری کریں۔
( بشکریہ : اردو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عارف علوی مسجد نماز
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleورلڈ چیمپئن کی یادیں تازہ، قوم سے کیا کہہ گئے رمیز راجہ ۔۔ عمران عثمانی
Next Article گلین میکسویل کا شیطانی دماغ،خاتون کرکٹر ہسپتال میں،بورڈز نے خزانہ کھول دیا :عمران عثمانی کا ون ڈے راؤنڈ اپ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

برطانیہ کی مسجد میں مبینہ آتش زنی : نمازیوں نے بمشکل جان بچائی

اکتوبر 6, 2025

سابق صدر عارف علوی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، مجوزہ آئینی ترامیم پر گفتگو

ستمبر 17, 2024

عمران خان نے کہا حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھو تو کیا غلط ہے؟ عارف علوی

جون 1, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.