Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران امریکہ جنگ بندی: خوش ہونا منع ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں لیکن ابھی معاہدہ ہوا نہیں : امریکی نائب صدر
  • عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مریض عشق پر رحمت خدا کی :وجاہت مسعود کا کالم
  • نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے : بشیر بدر رخصت ہوگئے
  • تین دن میں امریکہ کا ایران پر دوسرا حملہ
  • پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم: ڈاکٹر ہیرو نہیں زیرو ہیں!
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم: ڈاکٹر ہیرو نہیں زیرو ہیں!

ایڈیٹراپریل 26, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تصور کیجیے کہ جنگ چھڑ گئی ہے اور فوج کو حکم ملا ہے کہ وہ اگلے مورچوں پر پہنچ کر کیل کانٹے سے لیس دشمن کی یلغار کو روکے۔ مگر تیاری کی حالت یہ ہو کہ کسی کے پاس بندوق ہے تو گولیاں نہیں، وردی ہے تو بوٹ نہیں، بوٹ ہیں تو ہیلمٹ نہیں اور یہ سب ہے تو ٹرک نہیں اور ٹرک ہیں تو آدھوں میں پٹرول نہیں۔
اور جب یہ سپاہی دست بستہ کہیں سر ہم اس زمین اور قوم کے تحفظ کے لیے تن من سے دشمن پر جھپٹ پڑنے کے لیے تیار ہیں۔ ٹرک کم ہیں تو کیا ہوا، پٹرول کی قلت ہے تو بھی کوئی مسئلہ نہیں، کھانے کا کیا ہوگا ہمیں اس کی بھی پرواہ نہیں مگر اللہ کے واسطے ہمیں کم از کم بندوق، گولیاں، ہیلمٹ اور بوٹ ہی پورے کر دیں تاکہ ہم مریں بھی تو لڑتے ہوئے مریں۔
اور سالار ان سپاہیوں سے پلٹ کر کہے کیا تمہاری تربیت پر قوم نے اس لیے پیسہ خرچ کیا کہ وقت پڑنے پر تم آگے بڑھ کر دشمن کو دندان شکن جواب دینے کے بجائے بندوقوں، وردیوں، بوٹ اور ہیلمٹ کی قلت کا رونا رونے لگو۔ یہ سب سامان آتا رہے گا فی الحال آگے بڑھو اور دشمن پر ٹوٹ پڑو، زندگی اور موت خدا کے ہاتھ میں ہے۔
کافر ہے تو شمشیر پے کرتا ہے بھروسہ
مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی
کلامِ اقبال سر آنکھوں پر مگر ہر قوم اپنی فوج کو بہترین وسائل مہیا کرتی ہے۔ اپنا پیٹ کاٹ کے ان کی ضروریات پوری کرتی ہے۔ تاکہ وقت پڑنے پر یہ سپاہی یکسو ہو کر بلند حوصلگی کے ساتھ دشمن کا دیوانہ وار مقابلہ کریں۔ جب سپاہی دیکھتا ہے کہ پوری قوم اور ریاست اس کے پیچھے دامے درمے قدمے کھڑی ہے تو پھر وہ بھی جان کی بازی لگا دیتا ہے اور قوم کا ہیرو کہلاتا ہے۔
میری بس اتنی التجا ہے کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ہیرو اور ہراول سپاہی کہنا بند کیجیے۔ یہ ہیرو نہیں بلکہ اس قوم کے ولن ہیں جسے خود کو بچانے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں۔
ہیرو کبھی ہاتھ جوڑ کر اپیل نہیں کرتے، ہیرو کو بنیادی ساز و سامان مانگنے کے لیے دھرنے نہیں دینے پڑتے، بھوک ہڑتال پر نہیں بیٹھنا پڑتا، مظاہرے نہیں کرنے پڑتے، عدالتوں کا دروازہ نہیں کھٹکھٹانا پڑتا، لاٹھیاں نہیں سہنی پڑتیں۔قوم کو لاک ڈاؤن کے لیے خدا رسول، اپنی اور اپنے خاندانوں کی جان کا واسطہ نہیں دینا پڑتا۔
کبھی کوئی ایسی جنگ دیکھی سنی جس کے وار روم میں سیاستدان، بیورو کریٹ، حکمراں جماعت کے عہدیدار، علما، تاجر و صنعت کار بھرے پڑے ہوں اور جن پروفیشنل کمانڈروں کو عملاً روڈ میپ بنا کر جنگ لڑنی ہے، وہ وار روم سے باہر کھڑے محض اندر سے آنے والے احکامات بجا لانے کے پابند کر دیے جائیں۔
کیا کوئی جانتا ہے کہ اب تک یہ جنگ لڑنے والے کتنے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس دشمن کے ہاتھوں زخمی اور جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مجھے معاف کر دیں کہ میں جاں بحق ہونے والے طبی عملے کو شہید نہیں کہہ سکتا۔
شہیدوں کو تو قومی پرچم میں لپیٹ کر سلامی دے کر قبر میں اتارا جاتا ہے۔ شہیدوں کے گھر پر تو حاکمِ وقت یا اس کا نمائندہ جا کر ان کے بچوں کے سر پے ہاتھ رکھتا ہے۔ زخمیوں کی عیادت کرتا ہے۔ اس کی ترجیحاتی توجہ تو ہمہ وقت سامانِ حرب کی کمی بیشی پورا کرنے پر ہوتی ہے تاکہ دفاعی فصیل کھڑی رہے۔
مگر یہ جو بھی ہیں اس وقت انہیں سیلوٹ کی نہیں حفاظتی سوٹ کی ضرورت ہے۔ انہیں آستانے نہیں دستانے چاہیئیں۔انہیں دلنشیں خطاب نہیں حفاظتی نقاب درکار ہے۔ انہیں شوکاز لیٹر نہیں وینٹی لیٹر دو۔ انہیں کوئی چمتکاری ڈھکوسلا نہیں حوصلہ چاہیے۔ انہیں ہمدردی کی نہیں درد مندی کی ضرورت ہے۔ یہ ہیرو نہیں زیرو ہیں۔
ذرا سوچو بائیس کروڑ میں سے زیرو نکل جائیں تو کیا رہے گا؟
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈاکٹر کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی موت کے بارے میں‌متضاد اطلاعات
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : کورونا کے خلاف جنگ اور بے تیغ سپاہی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹروں ، شاعرو ں اور ادیبوں کا محکمۂ دکانداری : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

دسمبر 31, 2025

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

ڈاکٹر حریم طارق کی ڈائری : میں ڈاکٹر بنوں گی

فروری 17, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم مئی 30, 2026
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار مئی 29, 2026
  • مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم مئی 29, 2026
  • ایران امریکہ جنگ بندی: خوش ہونا منع ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 29, 2026
  • امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں لیکن ابھی معاہدہ ہوا نہیں : امریکی نائب صدر مئی 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.