Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پوری دنیا صندھ حکومت کی تعریف اور وفاق تنقید کر رہا ہے :عمران خان لاتعلقی کا اظہار نہ کریں : بلاول بھٹو زداری
اہم خبریں

پوری دنیا صندھ حکومت کی تعریف اور وفاق تنقید کر رہا ہے :عمران خان لاتعلقی کا اظہار نہ کریں : بلاول بھٹو زداری

ایڈیٹراپریل 27, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bilawal bbc
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ صوبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے بجائے سندھ کے ‘بہتر کام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔’
بی بی سی کو دیے گیے خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت 18ویں آئینی ترمیم کی غلط تشریح کر کے ملک کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنانے کی اپنی ذمہ داری سے دستبردار نہیں ہو سکتی۔بلاول نے کہا: ‘ملکی قیادت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ قومی بحران کے موقعے پر مشکل فیصلے لیں۔۔۔ لیکن یہ پہلی بار ہو گا کہ وفاق اور وزیر اعظم صوبوں سے لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں۔’
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا 18ویں ترمیم کے بعد صحت صوبوں کا مسئلہ نہیں، تو انھوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم وفاقی صوبوں کو اختیار دیتی ہے لیکن وفاقی حکومت کو راہ فرار نہیں دیتی۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی سطح پر پالیسی بنانے کی ذمہ داری وفاق کی ہی ہے اور اس وقت وہاں ‘قیادت کا فقدان ہے۔‘
سندھ حکومت کے چند بڑے ہسپتالوں کو وفاق کے زیر انتظام لانے کی حالیہ کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا: ‘جب وفاق سندھ کے ہسپتال چھیننا چاہتا ہے تو اُس وقت اٹھارویں ترمیم نظر نہیں آتی۔ لیکن جب پوری دنیا میں ایک وبا پھوٹی ہے اور ملک میں جنگ کی سی صورتحال ہے تو اِس وقت وہ اٹھارویں ترمیم کی بات کرتے ہیں۔ یہ بے حد زیادتی ہے۔’
وفاق کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ اگر 18ویں ترمیم کے بعد وفاق کا کوئی کردار نہیں رہا ’تو پھر ملک میں نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کا ادارہ کیوں موجود ہے؟ وفاقی ہیلتھ سیکریٹری کیوں ہیں؟‘
ان کا کہنا تھا کہ جب سیلاب آتا ہے تو کوئی ایک صوبہ ہی متاثر نہیں ہوتا اور جب جنگ ہوتی ہے تو پورا ملک اس میں لڑتا ہے۔ ‘افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں قیادت کے بحران کی وجہ سے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے یکساں حکومتی پالیسی تو دور کی بات، قومی یکجہتی بھی نظر نہیں آ رہی ہے۔’
وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ آزاد معاشرے لاک ڈاؤن نافذ کر کے لوگوں کو زبردستی گھروں میں بند نہیں کر سکتے۔ تاہم اس پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول نے پوچھا کہ ‘یہ کیسا نیا پاکستان ہے جہاں آزاد معاشرہ کہہ کر عوامی بھلائی کے فیصلے نافذ نہیں کیے جا رہے؟’
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیانات ابہام پیدا کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کرتے۔
‘یہ وقت ایک ملک بن کے سوچنے کا ہے۔ وزیر اعظم کے یہ بیانات نہایت غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ ہر صوبہ اپنی صلاحیت کے مطابق حالات کا مقابلہ کرنے کی پوری کوشش میں لگا ہوا ہے لیکن اس کے باوجود اگر صرف تنقید سننے کو ملے اور یہ پیغام ملے کے آپ اکیلے ہیں تو اس کے نتائج وفاق کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔’
بلاول نے کہا کہ آزاد ممالک میں جہاں عوام کی جان و صحت کی بات آتی ہے تو اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔
‘خان صاحب کی پالیسی میں ابہام اس بات کا تاثر دیتا ہے کہ ریاست پاکستان آزاد نہیں ہے۔ دنیا بھر میں مقبول فیصلوں کو ترک کر کے حکومتیں ان باتوں پر عمل درآمد کروا رہی ہیں جن سے ان کے عوام اور صحت کا تحفظ ممکن ہو۔’
وفاق اور صوبہ سندھ کے درمیان تناؤ کے تاثر پر بات کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ‘اپنی نالائقی اور نااہلی چھپانے کے لیے’ سب سے کامیاب صوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کورونا ریلیف فنڈ کے لیے عطیات اکٹھی کرنے کے لیے منعقد کی گئی ٹیلی تھون کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں پیسہ اکٹھا کرنا یقیناً ضروری ہے، لیکن عمران خان کو یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ چندہ اکٹھا کرنا ہی ہر مسئلے کا حل نہیں ہے۔
بی بی سی کی ہدیٰ اکرام کے ساتھ گفتگو کے دوران بلاول نے کہا کہ کورونا کی وبا سے ایک چیز ضرور واضح ہو گئی ہے: ’پیپلز پارٹی جتنا بھی اچھا کام کر لے، اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت جتنی بھی تعریف کر لیں، لیکن وفاق صرف تنقید ہی کرے گی‘
ان کے مطابق جس طرح ملک کی معیشت کو چلانا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے اسی طرح اقتصادی بحالی کے لیے راہ ہموار کرنا بھی وفاق کا ہی کام ہے۔ ‘خوش قسمتی سے پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے معاشی مدد ملی ہے اور ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں کمی نے بھی کچھ سہارا دیا ہے۔’ان کے مطابق فی الوقت ضرورت اس بات کی ہے کہ دیگر ترقیاتی منصوبوں سے پیسے کاٹ کر صحت پر خرچ کیے جائیں۔
تاہم ان کے نزدیک ملک میں اس وقت صرف سیاست کھیلی جا رہی ہے: جہاں کام ہو رہا ہے اس پر تنقید ہوتی ہے اور جہاں کام نہیں ہو رہا اس پر کوئی سوال تک نہیں پوچھا جاتا۔’کورونا کی وبا سے ایک چیز ضرور واضح ہو گئی ہے کہ پیپلز پارٹی جتنا بھی اچھا کام کر لے، اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت جتنی بھی تعریف کر لیں، لیکن وفاق صرف تنقید ہی کرے گی۔’
اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے پارلیمان کے کردار پر بات کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت، قومی اسمبلی کے سپیکر سینیٹ کے چیئرمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر یہ فیصلہ کریں کہ آیا قومی اسمبلی کے اِن پرسن اجلاس ہوں گے یا ورچوئل، اور اگر کسی قسم کی قانون سازی کی ضرورت ہے تو وہ بھی سوچنا چاہیے۔
ٌ( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلاول بھٹو عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکتاب دوستی اور لاک ڈاؤن : ہے خبر گرم / اظہر سلیم مجوکہ
Next Article سہیل وڑائچ کا کالم: جہانگیر ترین کے ساتھ ملاقات اور بشریٰ بی بی کا طلسماتی فقرہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

علی وزیرکتنے دن آزاد رہیں گے ؟ : مزاحمت، سیاست اور طاقت کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 13, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.