Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سویڈن میں لاپتہ ہونے والے بلوچ صحافی ساجد حسین کی موت کی تصدیق
اہم خبریں

سویڈن میں لاپتہ ہونے والے بلوچ صحافی ساجد حسین کی موت کی تصدیق

ایڈیٹرمئی 1, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sajid hussain missing
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سٹاک ہوم : دو ماہ قبل سویڈن کے شہر سے لاپتہ ہونے والے پاکستانی صحافی ساجد حسین کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے ۔
سٹاک ہوم پولیس کی ترجمان کے مطابق ساجد کی لاش دو ہفتے پہلے اُپسالہ شہر کے نزدیک دریا کے کنارے ملی تھی، جس کے بعد ساجد کے گھر والوں سے ساجد کی لاش کی شناخت کرنے میں وقت لگا۔ساجد کے ساتھ سویڈن میں رہائش پذیر اُن کے دوست تاج بلوچ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’دو ہفتے تک مقامی پولیس ساجد کی شناخت کرنے کے لیے اُن کے خاندان سے سوالات کرتی رہی کہ انھوں نے کس رنگ کے کپڑے پہنے تھے، کیا دانتوں کی کوئی سرجری کرائی تھی اور دیگر ملتے جُلتے سوالات۔‘
بالآخر جمعرات 30 اپریل کی رات کو پولیس نے تصدیق کردی کہ اُپسالہ کے دریا کے کنارے ملنے والی لاش ساجد کی ہے۔
تاج نے بتایا کہ اُپسالہ کا شہر ندی، نالوں اور دریاؤں سے گھِرا ہوا ہے۔ اور ساجد کے لاپتہ ہونے کے بعد جب بھی دریا یا ندی سے کوئی لاش برآمد ہوتی تو ہم خود کو ذہنی طور پر تیار کر لیتے تھے۔ اب تک ساجد کے مرنے کی وجہ ثابت نہیں ہوئی ہے۔
پولیس تاحال ساجد کے پوسٹ مارٹم کے لیے ثبوت اکٹھا کررہی ہے اور ترجمان کے مطابق رپورٹ آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
بلوچستان کے علاقے کیچ سے تعلق رکھنے والے ساجد سویڈن کی اُپسالہ یونیورسٹی میں ماسٹرز کا کورس کر رہے تھے۔ اس کی خاطر انھوں نے حال ہی میں سٹاک ہوم سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر واقع شہر اُپسالہ میں ایک ہاسٹل میں کمرہ کرائے پر لیا تھا۔لیکن دو مارچ سے ساجد ہاسٹل میں شفٹ ہونے کے بعد سے لاپتہ رہے۔
اُن کے دوستوں نے پولیس میں تین مارچ کو رپورٹ درج کرائی اور مقامی پولیس نے باقاعدہ طور پر پانچ مارچ کو کام شروع کیا۔پولیس کے ترجمان کے مطابق ہاسٹل کے کمرے سے ساجد کا بیگ اور لیپ ٹاپ ملا تھا جبکہ سفر کے کاغذات جیسا کہ پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات غائب تھیں۔
دوسری جانب سٹاک ہوم میں مِسنگ پرسنز پر کام کرنے والے ادارے سے منسلک جینی جوہینسن اور ان کے ساتھیوں نے دو مارچ سے اب تک کے عرصے میں ہاسٹل کے گرد و نواح جبکہ شہر کے جنگلات اور ندیوں میں بھی تلاش جاری رکھی ہوئی تھی۔اور دو ماہ بعد ساجد کی لاش اُپسالہ کے نزدیک دریا سے ملی۔
ساجد حسین نے کراچی میں پہلے ڈیلی ٹائمز اور پھر دی نیوز اخبار میں 2008 سے 2012 تک کام کیا ہے۔ساجد کے بھائی نے بتایا کہ 2012 میں ‘ساجد نے اپنی جان بچانے کے لیے ہنگامی حالات میں ملک چھوڑ کر عمان میں پناہ لی تھی۔’
ساجد کے دوست تاج بلوچ کے مطابق ساجد کے خاندان اور دوست احباب کے جبری طور پر گمشدہ اور بعد میں قتل ہونے کے نتیجے میں ساجد نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ان کے دوست کے مطابق ساجد کو ملک میں رہتے ہوئے اپنے زندہ رہنے کی امید نہیں تھی۔اس لیے انھوں نے عمان جانے سے پہلے اپنی زیرِ تحریر کتاب کا ایک باب اپنے دوست کو ای میل کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ باب اُن کی بیٹی تہیر کو تب دینا جب وہ اٹھارہ سال کی ہوجائے۔دو سال عمان میں رہنے کے بعد ساجد دبئی اور پھر وہاں سے یوگنڈا منتقل ہوئے۔اس عرصے میں ساجد نے ایک ٹرانسپورٹ کمپنی میں بھی کام کیا۔ اس دوران ساجد نے صحافت کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے صحافی سے ٹرانسپورٹر بننے تک کے سفر پر ایک مضمون بھی لکھا۔
ساجد سنہ 2017 میں سویڈن پہنچے جہاں پر وہ اُپسالہ یونیورسٹی میں ایرانی زبان میں ماسٹرز کررہے تھے۔ ساجد نے سنہ 2019 میں سویڈن میں پناہ لینے کے لیے درخواست دی جو قبول ہوچکی تھی۔ مارچ سے پہلے تک ساجد اپنے ایک دوست کے ساتھ سٹاک ہوم میں رہ رہے تھے۔اور اُپسالہ آنے کا فیصلہ انھوں نے یونیورسٹی سے نزدیکی کی بنیاد پر لیا۔ ساجد اپنی بیٹی اور بیوی کا سویڈن منتقل ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔
کراچی میں دی نیوز کے سینئیر ایڈیٹر طلعت اسلم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ساجد ایک باصلاحیت اور قابل انسان تھے۔ اُن کا اچانک سے ملک اور صحافت چھوڑ دینا ہم سب کے لیے کافی افسوسناک تھا۔’ساجد آن لائن اخبار بلوچستان ٹائمز کے ایڈیٹر اِن چیف تھے۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سویڈن صحافت صحافی لاپتہ افراد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیوم مئی پر پی آئی اے کا سی بی اے کے علاوہ ملازمین کی بقیہ تنظیمیں تسلیم کرنے سے انکار
Next Article اجتماعی دیوانگی میں وبا کے منظر۔۔وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم

فروری 15, 2026

مارک ٹلی بھارت کا بیانیہ بناتے تھے : پاکستان میں مارشل لاء کی راہ ہموار کی : ثقلین امام

جنوری 25, 2026

معروف شاعر ، ادیب اور صحافی رضی الدین رضی کے بچپن ، لڑکپن اور جوانی کی کہانی : آغا محمد علی کی زبانی

دسمبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.