Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جولائی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حامد میر»کورونا تو ہمارا دشمن نہیں!۔۔حامد میر
حامد میر

کورونا تو ہمارا دشمن نہیں!۔۔حامد میر

ایڈیٹرجون 8, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کورونا وائرس کے اس دور وباء میں صبح شام بُری خبریں مل رہی ہیں۔ لاکھوں لوگ اس وباء کا شکار ہو چکے ہیں لیکن ہمارے ارد گرد ایسے عقلمندوں کی کمی نہیں جو ابھی تک اس وباء کو ایک فراڈ اور دھوکہ سمجھتے ہیں۔ کورونا وائرس کا مقابلہ صرف احتیاط سے ہو سکتا ہے لیکن اس دورِ وباء میں اتنی زیادہ بےاحتیاطی دیکھنے کو مل رہی ہے کہ زبان سے بار بار ایک ہی لفظ نکلتا ہے۔ توبہ توبہ۔ یااللہ ہمیں ہدایت دینا۔
دنیا کی اکثر اقوام کورونا وائرس پر آہستہ آہستہ قابو پاتی جا رہی ہیں لیکن ہمارے ہاں بےاحتیاطی کے باعث حالات روز بروز بگڑ رہے ہیں۔ جب دنیا اس وباء کا مقابلہ لاک ڈاؤن سے کر رہی تھی تو ہم آپس میں جھگڑ رہے تھے کہ کورونا کا مقابلہ لاک ڈاؤن سے کیا گیا تو دیہاڑی دار مزدور کدھر جائیں گے؟ غریب لوگ کھانا کہاں سے کھائیں گے؟
پچھلے دو تین ماہ میں مجھے اپنے ارد گرد کوئی ایک غریب بھی بھوک سے مرتا دکھائی نہیں دیا البتہ بہت سے امیر اپنی بےاحتیاطی کے باعث کورونا وائرس کا شکار ضرور ہوئے۔ کورونا کے دورِ وباء میں صرف سماجی و سیاسی بےاحتیاطیاں نہیں بلکہ ادبی بےاحتیاطیاں بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ ہمارے وزیراعظم عمران خان نے 6جون کو اسد معروف کی ایک نظم ٹویٹ کی اور دعویٰ کر دیا کہ یہ شاعر مشرق علامہ اقبال ؒکی نظم ہے۔
جب غلطی کی نشاندہی کی گئی تو وزیراعظم صاحب نے یہ تو تسلیم کر لیا کہ یہ علامہ اقبال ؒکی نظم نہیں لیکن اسد معروف کو اس نظم کا کریڈٹ نہیں دیا حالانکہ ان کا مسلم لیگ(ن) سے کوئی تعلق نہیں۔ اب ذرا چند لمحوں کیلئے آنکھیں بند کیجئے اور سوچئے کہ اگر آج علامہ اقبالؒ زندہ ہوتے اور عمران خان ان کے خوابوں کی سرزمین کا وزیراعظم بننے کے بعد کسی اور کی نظم شاعر مشرق کی تصویر لگا کر ٹویٹ کر دیتا تو جناب اقبالؒ کے دل پر کیا گزرتی؟
جب وبائیں اور آفات آتی ہیں تو قوموں کا امتحان شروع ہو جاتا ہے۔ آج پاکستان اور ہندوستان کو صرف کورونا وائرس کا نہیں بلکہ ٹڈی دل کا بھی سامنا ہے۔ ٹڈی کا ذکر تو قرآن پاک، بائیبل اور مہابھارت میں بھی ہے اور اسے بھی عذاب سمجھا جاتا ہے۔
دوسرے الفاظ میں ہمیں صرف ایک نہیں دو دو آفتوں کا سامنا ہے لیکن ذرا اپنے اعمال کا جائزہ لیں اور سوچیں کہ کیا ہم نے آپس میں لڑنا جھگڑنا کم کیا ہے؟ کیا ہم مل کر ان آفتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں؟ کیا ہم نے اپنی اپنی اناؤں کے بت توڑے یا نہیں؟
فروری اور مارچ 2020میں جب کورونا وائرس کا دنیا پر حملہ شروع ہوا تو ہم آٹا اور چینی اسکینڈل پر بحث کر رہے تھے۔ پھر ایک انکوائری کمیشن بن گیا۔ وزیراعظم صاحب نے قوم سے وعدہ کیا کہ اس اسکینڈل میں ملوث کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ پھر انکوائری کمیشن کی رپورٹ آ گئی۔
وزیراعظم کے اپنے قائم کردہ کمیشن نے ان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین کی کرپشن کو بےنقاب کیا۔ کئی دن تک جہانگیر ترین کی کرپشن اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نااہلی میڈیا پر زیر بحث رہی اور آخر میں کیا ہوا؟ آخر میں یہ ہوا کہ جہانگیر ترین بغیر کسی روک ٹوک کے ہوائی جہاز میں بیٹھ کر برطانیہ چلے گئے۔
اب آپ جو بھی ڈھول بجائیں لیکن شوگر اسکینڈل کا مرکزی کردار تو آپ نے بھگا دیا اب آپ نے شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرکے ہمیں یہ بتانا ہے کہ تحریک انصاف کرپشن کے خلاف جہاد کر رہی ہے اور اگر ہم آپ سے یہ پوچھنے کی گستاخی کریں گے کہ جہانگیر ترین کو کس نے بھگایا تو آپ ہمیں غدار اور ملک دشمن قرار دیکر چپ کرانے کی کوشش کریں گے۔ سچ تو یہ ہے کہ تین ماہ قبل اپوزیشن نے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کیلئے حکومت کو اپنا تعاون پیش کیا تھا لیکن حکومت نے تجاہل عارفانہ کا مظاہرہ کیا۔
کورونا وائرس کے دورِ وباء میں ہم کورونا سے نہیں ایک دوسرے سے لڑتے رہے۔ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو برا بھلا کہا، سندھ حکومت نے وفاق کو کوسا۔ سیاسی حکمت و تدبر کہیں نظر نہیں آیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے نام سے ایک ادارہ بنا کر کورونا وائرس کے خلاف قومی پالیسی وضع کرنے کی کوشش کی گئی۔ ابتداء میں اس ادارے نے اچھا کام کیا لیکن وزیراعظم اور ان کی ٹیم اس ادارے کے ذریعہ قومی یکجہتی پیدا کرنے میں ناکام رہے اور ہفتہ کی دوپہر اس ادارے کے سربراہ اسد عمر کی پریس کانفرنس ان کے تفادات کا تماشہ ہو کر رہ گئی۔
ہو سکتا ہے میری یہ قلمی گستاخیاں کچھ اہلِ اختیار کو بہت ناگوار گزریں لیکن گزارش یہ ہے کہ آج آپ کے پاس اختیار و اقتدار ہے لیکن کچھ سال کے بعد آپ قصہ ماضی بن جائیں گے اور آپ کے بارے میں جو تاریخ لکھی جائے گی وہ آپ کو عبرت کا نمونہ بنا دے گی۔ تاریخ میں یہ لکھا جائے گا کہ جب ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضے کیلئے 370اور 35اے ختم کرکے وہاں تاریخ کا بدترین کرفیو نافذ کیا تو پاکستان کی حکومت اور اپوزیشن نے متحد ہو کر کشمیریوں کا ساتھ دینے کے بجائے ایک دوسرے کو جیلوں میں ڈالنے اور غدار، غدار کہنے کی روایت کو برقرار رکھا۔
تاریخ میں لکھا جائے گا کہ جب پاکستان کے سب اداروں کو متحد ہو کر غیرملکی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانا تھی تو یہ ادارے متحد ہو کر سپریم کورٹ کے ایک جج قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف لندن میں ثبوت تلاش کرتے رہے اور نااہلی کے ریفرنس کے ذریعہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کا وقت برباد کرتے رہے۔
تاریخ میں لکھا جائے گا کہ جب قوم کے سامنے موت کھڑی تھی تو قوم کو موت کی نہیں ایک امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کی زیادہ فکر تھی جو مختلف سیاست دانوں پر ریپ کے الزماات لگاتی رہی اور یہ نہ بتا پائی کہ جب ریپ ہوا تو خاموش کیوں رہی لیکن پھر نو سال کے بعد ریپ کا الزام کیوں لگا دیا؟ تاریخ میں لکھا جائے گا کہ ہم روزانہ آزادیٔ صحافت کے حق میں نعرے لگاتے تھے اور روزانہ آزادیٔ صحافت کے دشمنوں سے ڈکٹیشن بھی لیتے تھے، تاریخ میں لکھا جائے گا کہ ہم جمہوریت پسندی کا دعویٰ کرتے تھے لیکن اندر سے ہم ڈکٹیٹرز تھے۔
تاریخ میں لکھا جائے گا کہ ہمیں کورونا وائرس اور ٹڈی دل نے نہیں بلکہ ہماری انا پسندی، خود غرضی اور خود فریبی نے تباہ کیا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ہدایت عطاء فرمائے اور عبرت کی مثال نہ بنائے لیکن اگر ہم نے اپنے آپ کو نہ بدلا تو تاریخ میں یہ لکھا جائے گا کہ ہمیں کسی وباء نے نہیں ہم نے خود ایک دوسرے کو برباد کر ڈالا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ کا کالم : پلیز عمران خان کی باطنی گہرائی ناپیں
Next Article ڈرائیور کا ’’انتخاب‘‘۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل

جولائی 6, 2026

خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ

جولائی 6, 2026

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا

جولائی 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل جولائی 6, 2026
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ جولائی 6, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا جولائی 5, 2026
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم جولائی 5, 2026
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.