Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہاول پور میں : مسئلہ کیوں پیچیدہ ہوا ؟ ۔۔ شوکت اشفاق
تجزیے

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہاول پور میں : مسئلہ کیوں پیچیدہ ہوا ؟ ۔۔ شوکت اشفاق

ایڈیٹراگست 16, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shokat ashfaq
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک ایسے وقت میں جب طویل لاک ڈاؤن کے بعد پابندیاں اٹھائی یا نرم کی جارہی ہیں ضروری ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے زیادہ احتیاط کی جائے کیونکہ چند ممالک کو چھوڑ کر دنیا بھر کے ان ممالک میں اس مرض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پھر بڑھنے لگی ہے خصوصا امریکا اور یورپ میں یہ سر اٹھا رہا ہے،اس کی بنیادی وجہ وہاں بھی لاک ڈاؤن پابندیوں کو نرم کرنا ہے،صحت سے متعلقہ بین الاقوامی ادارے بھی بار بار یاد دہانی کروا رہے ہیں کہ یہ مرض ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا مگر کاروبار زندگی کو رواں رکھنے کیلئے ضروری ہے لگائی جانے والی پابندیوں میں نرمی کی جائے لیکن احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے وجہ یہ ہے کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے سے عوام نے یہ سمجھ لیا ہے کہ شاید کورونا اب ختم ہوچکا ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے خصوصا پاکستان میں یہ مرض ابھی تک موجود ہے تاہم ہمارے پاس مکمل ڈیٹا نہ ہونا ایک اور دوسری وجہ مرض کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کو روکنا یا اس کی سہولت نہ ہونا ہے جبکہ سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں پر عدم اعتماد ایک اور اضافی وجہ ہے۔
سرکاری ہسپتالوں میں خوف اور نجی میں مہنگے علاج کی وجہ سے لوگ نہیں جارہے اور اب جبکہ وفاقی اور صوبائی سطح پر لاک ڈاؤن تقریبا ختم کردیا گیا ہے تو اس کیلئے جاری کئے گئے ایس اوپیز پر عملدرآمد انتہائی ضروری ہے لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ عوام اس کی پرواہ کئے بغیر ایک مرتبہ پھر ہجوم کی صورت میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔سیاحتی مقامات پر اس قدر رش ہوچکا ہے کہ ٹریفک تک جام ہورہی ہے،شمالی علاقہ جات ڈیرہ غازی خان کے خوبصورت مقام (راکھی گاج)فورٹ منرو میں دو دن تک سڑکیں بلاک رہیں،اسی طرح بازاروں میں ایسا رش ہورہا ہے کہ جیسے پہلے کبھی یہ کھلے ہی نہ تھے۔
ابھی عیدالاضحیٰ ختم ہوئی ہے اور محرم الحرام کی آمد ہے مجالس اور عزاداروں کے کٹھ ہونے ہیں جو ایک خطرناک اور نقصان دہ ہوگا کیونکہ یہ مرض ہجوم میں بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔مگر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پر خاموش ہیں اور کسی قسم کی نہ تو آگاہی مہم چلا رہے ہیں اور نہ ہی عوام کو ہجوم کی صورت میں اکٹھے ہونے سے روک رہے ہیں سونے پر سہاگہ یہ ہے کہ ذمہ داران خود بھی مختلف نجی اورعوامی تقریبات میں ہجوم میں نظر آتے ہیں اب اس پر اللہ تعالیٰ سے رحم کی بھیک ہی مانگی جاسکتی ہے کیونکہ میٹرو بس سروس،پبلک ٹرانسپورٹ،سینما،تھیڑ،ہوٹل،پارک اور مزارات کھول دئیے گئے ہیں لہذا اب عوام پر منحصر ہے کہ وہ اس سہولت کا فائدہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اٹھاتی ہے یا پھر مرض کے پھیلاؤ میں معاو نت کرکے مزید نقصان کرتی ہے۔
ادھر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو ابھی فعال نہیں کیا گیا،دو ایڈیشنل تعینات کرکے معاملات کو چلا تو گیا ہے جس پر تمام مکاتب فکر نے اپنے اپنے انداز اور ضرورت کے مطابق احتجاج بھی کیا ہے،ان تمام احتجاج پر وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے اپنے ارکان اسمبلی کے ساتھ پریس کانفرنس کرکے جواب دینے کی کوشش کی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ کوئی جواب بن نہیں سکا اور بات وہی درست ہے کہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ دراصل بہاولپور میں ہی بنے گا مگر ”وزٹینگ“سائیڈ پر ملتان اور ڈیرہ غازی خان ہوں گے،اس کو سمجھنے کیلئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہے کہ بہاولپور کو مرکز ضرورت کے تحت بنایا گیا ہے اس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت کوئی حکومتی عہدیدار کسی قسم کا کوئی کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے،یہی وجہ ہے کہ مخدوم شاہ محمود قریشی بھی قسمت کا لکھا جان کر تسلیم کرچکے اور اب زور لگا رہے ہیں کہ اشک شوئی کے طور پر ملتان میں ایک آدھ ایڈیشنل سیکرٹری ہی مستقل بنیادوں پر تعینات ہوجائے۔جو ممکن تو ہے لیکن ابھی نہیں کیونکہ پالیسی اور ضرورت کے مطابق یہ تمام بہاولپور میں ہی ہونا ہے اسی تناظر میں کچھ ارکان اسمبلی کے ہمراہ انہوں نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی جس کا تاثر یہ تھا کہ یہ ملتان کے ارکان اسمبلی کا نمائندہ وفد ہے جو سیکرٹریٹ کے مسئلہ پر وزیر اعلیٰ سے بات چیت کرے گا مگر شنید یہ ہے کہ ایک صوبائی وزیر اور دو ایم این اے کے ہمراہ ہونے والی اس ملاقات کا پی ٹی آئی کے باقی ارکان اسمبلی نے حددرجہ برا منایا ہے جس کا برملا اظہار مختلف فورم پر کرتے نظر آتے ہیں اور موقف اختیار کررہے ہیں کہ ملتان کے عوام اور سول سوسائٹی کا اس حوالے سے پریشر وہ برداشت کرتے رہے ہیں اب ہمیں علیحدہ کردیا گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مذکورہ تمام ارکان اسمبلی کسی عوامی اجتماع یا اپنے حلقوں میں جانے سے گریزاں نظر آتے ہیں البتہ محتاط انداز میں اپنے ڈیروں کی رونقیں بحال رکھی ہوئی ہیں کیونکہ انہیں یہ ادراک ہوچکا ہے کہ سیکرٹریٹ کے حوالے سے ان کی شنوائی مشکل ہے اور جو فیصلہ ہوچکا اس پر عملدر آمد ہی ہوگا ۔
تاہم مخدوم شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکرٹریٹ کو مکمل بحال کرنے کیلئے مختلف محکموں کے سیکرٹریز بہت جلد یہاں تعینات ہوں گے اور سیکرٹریٹ کو انتظامی اور مالیاتی خود مختاری دی جائے گی لیکن پی ٹی آئی کے یہ تمام ارکان اسمبلی بتانے سے قاصر ہیں کہ کیا سیکرٹریٹ کے فعال ہونے سے این ا یف سی ایوارڈ اور صوبائی محاصل کی تقسیم منصفانہ ہوگی کیونکہ قبل ازیں اس خطے کے فنڈز بجٹ میں مختص کرکے کچھ عرصہ بعد واپس لے لئے جاتے رہے ہیں اور باقی ماندہ جو فنڈز باقی بچتے ہیں انہیں انتظامی امور میں کھپا دیا جاتا ہے اور کیا ا ب بھی یہی کچھ ہونے جارہا ہے کہ فنڈز کی تقسیم کا کوئی فارمولا تو سامنے نہیں آیا البتہ سیکرٹریٹ کے قیام پر متفق نظر آتے ہیں تو پھر کیا بچے کچھے جو فنڈز ملتے ہیں وہ بھی ماضی کی طرح سیکرٹریٹ کے انتظامی امور پر خرچ ہوجائیں گے ۔یہ ایک ایسا اہم مسئلہ ہے جس پر ابھی تک وزیر اعلیٰ سمیت کس نے لب کشائی نہیں کی۔
ادھر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے حکومت ختم ہونے کے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہونے کی نوید سنا دی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو گرانا کوئی مشکل کام نہیں ہے تاہم اپوزیشن طے شدہ لائحہ عمل کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے، خواجہ رضوان عالم اور عبدالقادر شاہین کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں کو حکومت کی ناکامی اور سیاسی انتقام قرارد یا اور کہا کہ یہ جمہوریت نہیں آمریت ہے،نالائق حکمرانوں پر اپوزیشن کا خوف طاری ہے ملکی معیشت تباہ کردی گئی ہے کاروبار ٹھپ اور ملک خسارے میں چل رہا ہے اور عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔دوسری طرف ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں شجر کاری مہم کا آغاز تو کردیا گیا ہے لیکن سرکاری انتظامیہ کے کاریگر،سرکاری جماعت کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر کارروائیوں اور فوٹو سیشن میں مصروف ہیں اور ایسی جگہ پودے لگا کر تصویریں بنوائی جارہی ہیں جہاں کئی دہائیوں سے پہلے ہی ہریالی موجود ہے،اس نام نہاد کارروائی کی روایتی اور سوشل میڈیا پر تشہیر کی جارہی ہے حالانکہ چاہیے تو یہ تھا کہ ایسی ہی انتظامیہ کی ملی بھگت سے شہر اور گردو نواح میں سایہ دار اور پھل دار درختوں کا جو قتل عام ہوا تھا وہاں توجہ دی جاتی،نہروں،سڑکوں اورمختلف ہاؤسنگ کالونیوں،جہاں سے یہ درخت اکھاڑ دئیے گئے،میں یہ مہم چلائی جاتی لیکن ایسا نہیں ہورہا اور یہ اندازہ لگانا زیادہ مشکل نہیں ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کا یہ ویژن بھی ان کے اپنے عہدیداروں اور ان کی منتخب کردہ انتظامیہ کے ہاتھوں اپنے انجام کو پہنچے گا جس طرح ماضی میں ہوتا رہا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب صوبہ شاہ محمود قریشی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگلگت کا آدم خور راجہ شری بدد۔۔صدائے عدل/قیصرعباس صابر
Next Article ڈاکٹر قدیر : ہمارا ہیرو جسے مشرف نے زیرو کرنے کی کوشش کی ۔۔ تہمینہ بشیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

9 مئی کا بھوت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

دسمبر 20, 2025

نو مئی کے ایک اور کیس میں شاہ محمود بری : یاسمین راشد ، محمود الرشید اور دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا

دسمبر 19, 2025

شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج ، کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا

دسمبر 10, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.