Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • جنگ بندی میں پاکستان کی خدمات اور امریکا کی گیدڑ بھبکیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی
  • معاہدہ ابراہیمی اور ایران کے خلاف جنگ کا تعلق : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو نکات پر اٹکا ہوا امریکہ اور ایران کا معاملہ : نصرت جاوید کا کالم
  • حجام بیگم اور ٹھنڈی ٹھار قلفی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم
  • پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»صحافت کی دبنگ عورتیں ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
تجزیے

صحافت کی دبنگ عورتیں ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ایڈیٹراگست 23, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
women journalists
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مہمل سرفراز ایک دبنگ خاتون صحافی ہیں ، اکثر سر پر صافہ باندھ کر ٹی وی پروگراموں میں شرکت کرتی ہیں ، یہ صافہ اب ایک طرح سے اُن کا ’انتخابی نشان ‘ بن چکا ہے۔ اگلے روز انہوں نے اپنے ٹویٹر کھاتے سے نمونے کے چند تبصروں کا عکس (screenshot)شئیر کیا جو اُن کے بارے میں کچھ لوگوں نے ٹویٹ کیے تھے ۔یہ تبصرے نہیں تھے ننگی گالیاں تھیں ، بلکہ اِس سے بھی آگے کی کوئی چیز۔ جوزبان اِن تبصروں میں استعمال کی گئی تھی اسے بیان کرنا کسی شریف آدمی تو کیا کسی بدمعاش کے لیے بھی ممکن نہیں کہ بدمعاشوں کی بھی کچھ نہ کچھ اخلاقیات ہوتی ہیں ۔ایسا ہی کچھ عاصمہ شیرازی کے ساتھ بھی ہو چکا ہے ، یہ نڈر عورت اُن گنتی کے چندلوگوں میں شامل ہے جو طالبان کے عروج کے زمانے میں ڈنکے کی چوٹ پر حق سچ کی بات کیا کرتی تھی ، اِس ایوارڈ یافتہ خاتون صحافی نے بھی گذشتہ کچھ برسوں میں سوشل میڈیا پرنہ صرف غلیظ ترین مہم کا سامنا کیا بلکہ عاصمہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملیں۔عاصمہ شیرازی نے اِن حالات میں کیسے کام کیا ،یہ تفصیل انہیں ایک لیکچر کی صورت میں ویڈیو بنا کر یو ٹیوب پر چڑھا دینی چاہیے تاکہ صحافی بننے کے خواہش مند لڑکے لڑکیاں یہ جان سکیں کہ سچ بولنے کی کیا قیمت چکانی پڑتی ہے ۔
ٹرولنگ جدید زمانے کی ایک اصطلاح ہے ، تاحال اِس کا اردو متبادل تلاش نہیں کیا جا سکا ، انگریزی لغت میں اِس کا مطلب ہے سوشل میڈیا پر جانتے بوجھتے ہوئے اشتعال انگیز ،غیر متعلقہ اورتوہین آمیز مواد چڑھانا جس سے کسی کی ذلت ، دل آزاری اور رسوائی مقصود ہو اور اسے ہراساں کیا جا سکے ۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ٹرولنگ کی جاتی ہے اور اپنے مخالف نقطہ نظر والے صحافیوں اور سماجی کارکنوں اور نامور لوگوں کو بکاؤمال ، لفافہ ، غدار ، بد قماش ، غیر ملکی ایجنٹ اور اِس نوع کے دیگر خطابات سے نوازا جاتا ہے او ر اِس ضمن میں مرد و زن کی تخصیص نہیں کی جاتی ۔ کھرے اور ایماندار ر مرد صحافی بھی ٹرولنگ کا شکار ہو رہے ہیں اوربلاشبہ اِن جی دار صحافیوں کا حوصلہ قابل ستایش ہے۔ مگر خواتین صحافیوں کی ٹرولنگ ایک بالکل دوسری سطح کی چیز ہے ، اِس کا کوئی مقابلہ اُس گالم گلوچ اور الزام تراشی سے نہیں کیا جا سکتا جو مردوں کے ساتھ ہوتی ہے۔ یہ درست ہے کہ بعض اوقات مردوں کو بھی گالی دیتے وقت اُن کی ماؤ ں بہنوں کو ہی رگیدا جاتا ہے جو کہ ظاہر ہے نا قابل برداشت بات ہے مگرایک لمحے کو ذرا اُس عورت کا تصور کریں جس نے بہت جوکھم سے مردوں کے اِس معاشرے میں اپنا مقام بنایا ہے اور اب وہ کسی ٹی وی پروگرام میں اینکر پرسن ہے ، کسی ویب سائٹ پر کالم لکھتی ہے یا پھر انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتی ہے جو فی زمانہ کسی جہاد سے کم نہیں اور بڑے بڑے طرم خان مرد بھی اِس کی ہمت نہیں رکھتے۔ایسی دبنگ خاتون کا حوصلہ توڑنے کے لیے اسے سوشل میڈیا پر غلیظ ترین ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے ،
ببانگ دہل آن لائن قتل اور عصمت دری کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور ایسے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں جو کسی فورم پر پڑھ کر سنائے نہیں جا سکتے ۔ پارلیمان کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں جب یہ خواتین پیش ہوئیں تو کوشش کی گئی کہ اِن خواتین کے خلاف جو ٹویٹس کی جاتی ہیں وہ پڑھ کر سنائی جائیں مگر کسی عورت تو کیا مرد کی بھی ہمت نہیں ہوئی اوروہاں موجود کچھ لوگوں کی آنکھوں میں توآنسو آ گئے ۔سچ بات تو یہ ہے کہ آج کل کے اِس دور میں حق سچ کا عَلم مردوں سے زیادہ اِن خواتین میں بلند کر رکھاہے ، ہر معاملے پر یہ بغیر کسی لگی لپٹی کے اپنی دو ٹوک رائے دیتی ہیں۔ آپ اِن سے اختلاف کر سکتے ہیں مگر اِن کی حریت کی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ اِس ضمن میں جو چند نام اِس وقت میرے ذہن میں آرہے ہیں اُن میں ریما عمر، بے نظیر شاہ، ندا کرمانی ، آئمہ کھوسہ، ایمان مزاری، غریدہ فاروقی، عائشہ بخش،ثنا بچا ، نذرانہ یوسفزئی وغیرہ شامل ہیں ( ممکن ہے کوئی نام سہواً رہ گیا ہواُس کی معذرت )، اِن میں سے زیادہ تر سے میرا کوئی تعارف ہے اور نہ ملاقات ، میری رائے اِن کے نظریات کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے ، کچھ سے مجھے اختلاف بھی ہے مگر وہ بات اہم نہیں ، اہم اِن خواتین کااپنے نظریات کے ساتھ کھڑے ہونا ہے ۔
یہ خواتین بیچاری روتی پیٹتی انسانی حقوق کی کمیٹی سے واپس آ ئیں تو انہیں اِس قسم کے مذمتی بیانات سننے کو ملے کہ گالیاں دینا بری بات ہے ، کسی کو جنسی طور ہراساں نہیں کیا جانا چاہیے ،ہم اِس کی مذمت کرتے ہیں لیکن۔۔۔۔اِس لیکن کے بعد بات وہی کہ اگر آپ لوگ جھوٹ بولیں گی اورجعلی خبریں پھیلائیں گی تو پھر لوگ تو گالیاں دیں گے ۔ انگریزی میں اسے Blaming the victimکہتے ہیں یعنی مظلو م کو دوش دینا، مثلاً نیکر اور ٹی شرٹ میں پھرنے والی لڑکی کا ریپ ہوا ،برا ہوا مگر اسے نیکر نہیں پہننی چاہیے تھی ۔بندہ پوچھے یہاں ریپ تو چھ چھ سال کی بچیوں کا بھی ہوتا ہے تو کیا اُن کے فراک جذبات کو برانگیختہ کرتے ہیں ؟یہ ایک بیمار ذہنیت ہے اور اِس میں پڑھے لکھے اور اَن پڑھ کی کوئی تخصیص نہیں ۔ ٹرولنگ میں غلیظ زبان استعمال کرنے والو ں کا اگر پروفائل دیکھا جائے تو اِن میں سے کوئی بینکرنکلتا ہے تو کوئی برطانیہ میں آئی ٹی کا ماہر ، کسی نے ڈی پی میں کلمہ طیبہ لکھا ہوتا ہے تو کوئی سبز پرچم لپیٹ کر بیٹھا ہوتا ہے ۔تاہم ایک بات البتہ اِن سب میں مشترک ہوتی ہے۔۔۔سیہ سب سنی لیون کے پرستار ضرور نکلتے ہیں۔
یہ مسئلہ بے حد گمبھیر ہے اور اِس کا حل آسان نہیں کیونکہ ٹویٹر ، یو ٹیوب، فیس بک ، گوگل وغیرہ کی اظہار رائے کی پالیسی بہت اِس ضمن میں خاصی مبہم اور غیر واضح ہے ، اچھی خاصی گالم گلوچ پر بھی یہ کمپنیاں کھاتہ بند نہیں کرتیں تا وقتیکہ آپ انہیں یہ ثبوت نہ فراہم کریں کہ آپ کی جان کر خطرہ ہے ۔اسی طر ح جھوٹی الزام تراشیوں کی بھی کھلی چھٹی ہے ، کسی سوشل میڈیا کمپنی نے اِس ضمن میں کوئی سد باب نہیں کر رکھا، مجھے تو یہ بھی شک ہے کہ اِن کمپنیوں کو اردو میں لکھی گئی یہ گندی گالیاں سمجھ ہی نہیں آتی ہوں گی۔اِس لیے حل صرف یہ ہے کہ اِن کمپنیوں کو ایک مشترکہ قانونی نوٹس بھیجاجائے جس اِس معاملے کی سنگینی کو اجاگر کرکے اِن کمپنیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے ۔ شاید کسی کو یہ بات دیوانے کا خواب لگے مگر جن ممالک میں یہ کمپنیاں کام کرتی ہیں وہاں اِس قسم کے قوانین بے حد سخت ہیں اور عین ممکن ہے کہ یہ کمپنیاں اپنی پالیسیاں تبدیل کرنے پر مجبورہو جائیں ۔اگر ایسا ہو گیا تو یہ بات کسی انقلاب سے کم نہیں ہوگی۔
ہم مرد باتیں تو بہت بڑی بڑی کرتے ہیں اور اپنی مردانگی کے دعوے بھی کرتے ہیں مگر ہم میں سے شاید ہی کسی میں اتنی ہمت ہو جتنی اِن عورتوں نے دکھائی ہے ۔جو ذہنی اذیت اِن عورتوں کودی گئی ہے وہ اچھے بھلے بندے کا دماغ مفلوج کرنے اور اسے ڈپریشن میں دھکیلنے کے لیے کافی ہے مگر یہ عورتیں نہ جانے کس مٹی کی بنی ہیں ،آج بھی ان کے حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی اور وہ پہلے کی طرح اپنے نظریئے پر قائم ہیں ۔ اصل میں تو یہ عورتیں دبنگ ہیں ، ہم تو بس یونہی ہیں ’شامل واجا‘ ہیں۔

(گردوپیش کے لیے ارسال کیاگیاکالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

خواتین صحافت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: زیادہ بارش ،زیادہ پانی، خوب مزے
Next Article حاصل بزنجو کی آخری خواہشیں۔۔حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم مئی 27, 2026
  • جنگ بندی میں پاکستان کی خدمات اور امریکا کی گیدڑ بھبکیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 27, 2026
  • منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی مئی 26, 2026
  • معاہدہ ابراہیمی اور ایران کے خلاف جنگ کا تعلق : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 26, 2026
  • دو نکات پر اٹکا ہوا امریکہ اور ایران کا معاملہ : نصرت جاوید کا کالم مئی 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.