Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»ڈاکٹر انورزاہدی کے بائسکوپ میں ہمارے حصے کے مناظر ۔۔ رضی الدین رضی
ادب

ڈاکٹر انورزاہدی کے بائسکوپ میں ہمارے حصے کے مناظر ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹرستمبر 26, 202011 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
anwer zahidi
دو جنوری 2014 ء ۔۔ ادبی بیٹھک میں بائسکوپ دن کی تعارفی تقریب
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ڈاکٹرانورزاہدی سے ہماری پہلی ملاقات 1980ءکے عشرے کے اوائل میں ہوئی تھی ۔ ملتان کینٹ کے صدر بازارمیں ڈاکٹرمقصودزاہدی کاہومیوپیتھک کلینک بھی اس زمانے میں ایک ادبی بیٹھک کی حیثیت رکھتاتھا ۔وہاں دن کے مختلف اوقات میں ادیبوں ،شاعروں اورمریضوں کی بیک وقت آمدورفت جاری رہتی تھی (بسااوقات ادیب اورمریض میں تمیزکرنابھی مشکل ہوجاتاتھا)اسی ادبی بیٹھک نماکلینک کے ایک کونے میں ڈاکٹرانورزاہدی نے بھی ایک بیٹھک قائم کرلی ۔وہ اس زمانے میں ایران سے واپس آئے تھے اوروہاں سے ہمارے لئے ”دریچوں میں ہوا“بھی لائے تھے ۔وہ مارشل لاءکازمانہ تھاصدر بازار کی اس ادبی بیٹھک میں جنرل ضیاءکی آمریت زیربحث رہتی تھی اورساتھ ساتھ اس بات پربھی غورکیاجاتاتھاکہ صدر بازارکانام آخر صدر بازار کس نے رکھا اورکیوں رکھا ؟اوریہ سوال اس لئے زیربحث آتاتھا کہ جنرل ضیاءنے صدر کاعہدہ بھی سنبھال رکھاتھا۔حبس کے اس موسم میں انورزاہدی کی کتاب ”دریچوں میں ہوا“ایک استعارہ تھی گھٹن کے خلاف مزاحمت کا۔نامورمصورذوالفقاربھٹی نے سفیدکاغذ پراس کاسیاہی مائل سرورق بنایااورکلینک پرمریضوں کے انتظارکے دوران ڈاکٹرانورزاہدی نے بٹرپیپرپرپیلیکن کی سیاہی کے ساتھ اپنی نظمیں انتہائی خوشخط لکھیں ۔اورمجھے یادہے کہ میں نے ڈاکٹرانورزاہدی سے کہاتھاکہ آپ نے یہ تاثرغلط ثابت کردیاکہ ڈاکٹربدخط ہوتاہے ڈاکٹرکے پاس اگرمریضوں کاہجوم نہ ہوتووہ بھی بہت خوشخط ہوسکتاہے ۔”دریچوں میں ہوا“کی کتابت سے طباعت تک کے مراحل میں ڈاکٹرانورزاہدی کے ساتھ ساتھ اظہرسلیم مجوکہ ،شاکرحسین شاکر اورخودمیں بھی شریک رہا۔اسی زمانے میں وہ ”سنہرے دنوں کی شاعری “لائے ۔یہ ڈاکٹرانورزاہدی کے ادبی سفرکاآغازتھا۔
وہ بہت خوبصورت زمانہ تھا۔خوابوں اورتعبیروں کازمانہ۔ آج کم وبیش چالیس برس بعد پلٹ کردیکھتاہوںتومحسوس ہوتاہے کہ جیسے تعبیریں توکہیں راستے میں کھوگئیں اب صرف جھلسے ہوئے خواب ہی ہمارے دامن میں باقی رہ گئے ہیں اورتواوروہ سنہرے دن بھی اب ہمارے خوابوں کاحصہ بن چکے ہیں جن میں ہم بے فکری کے ساتھ شہرمیں گھومتے تھے اوران سنہرے دنوں کو بھی سنہرانہیں سمجھتے تھے ۔
اٹھارہ سے زیادہ کتابوں کے مصنف ڈاکٹرانورزاہدی نے چندبرس قبل مجھے اپنی کہانیوں کامجموعہ ”مندروالی گلی “ارسال کیاتومیں نے ان سے کہاتھاکہ ”مندروالی گلی “میں تومجھے جابجاپرہلادجی اورسورج کنڈکے مندروں والا ملتان دکھائی دیتاہے۔مجھے پرانے ملتان میں واقع نواں شہر کے منظرنامے جابجااپنی جانب متوجہ کرتے ہیں ۔ڈاکٹرانورزاہدی نے اب یوں کیاکہ وہ مندروالی گلی سے ”بائیسکوپ دن“ اٹھالائے ۔”بائیسکوپ دن “دراصل خواب ہوتے اورہواہوتے دنوں کی کہانی ہے ۔کہنے کو تویہ کہانیاں ہیں لیکن ان کہانیوں میں ڈاکٹرانورزاہدی نے سنہرے دنوں کی بہت سے یادوں کو یکجاکردیاہے ۔ایک بھرپورناسٹیلجیاہے جوہمیں ان کہانیوں میں ملتاہے ۔کتاب میں اگرچہ تیرہ کہانیاں شامل ہیں لیکن دراصل یہ ایک ہی کہانی ہے ۔ہرکہانی کہیں نہ کہیں ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ۔بہت سے کرداروں میں مرکزی کردار انورزاہدی کاہے جس کانام توکوئی اورہے لیکن جب وہ گئے دنوں کی راکھ کریدتاہے توہمیں اس کاچہرہ واضح طورپردکھائی دینے لگتاہے ۔وہ مندروالی گلی میں گھومتاہے ۔وہ بائیسکوپ پربارہ من کی دھوبن دیکھتاہے ،وہ پرانے کاغذوں میں اپنے خوبصورت ماضی کوتلاش کرتاہے اورپھروہ گلیوں میں گم ہوتاہے توبابومحلے میں جانکلتاہے وہی بابومحلہ جہاں میرابچپن گزراتھاوہ وہاں کے ایک ایک کوچے ایک ایک گلی اورایک ایک باسی کاذکرکرتاہے ۔انورزاہدی کہانی لکھنے کاہنرجانتے ہیں ،مندروالی گلی کے پیش لفظ میں انہوں نے کہانی کی تکنیک کے حوالے سے نامورافسانہ نگارڈاکٹرعرش صدیقی کی گفتگوکاحوالہ دیا،عرش صاحب کہتے ہیں ۔
”ہسپتال میں لیبرروم کے باہر منتظرعزیزوں کو جب نرس آکریہ بتاتی ہے کہ ”مبارک ہو۔۔ بچہ ہواہے “توکہانی نہیں بنتی ۔۔کہانی تودرحقیقت اس وقت شروع ہوتی ہے جب نرس لیبرروم سے باہر آکریہ کہتی ہے کہ ”دعاکریں ۔۔کچھ پتہ نہیں کیاہوگا“۔
یہی غیریقینی صورتحال ہمیں ڈاکٹرانورزاہدی کی کہانیوں میں ملتی ہے ۔رواں دواں ،تخلیقی جملے اورحیران کردینے والے مناظر۔وہ کہانی کو ایک ڈرامائی موڑ دے کربہت سے سوال قاری کے لئے چھوڑدیتے ہیں ۔یہ تحیر،یہ تسلسل اورتخلیقی حسن انہیں معاصرافسانہ نگاروں میں ایک ممتاز اورمعتبرمقام دیتاہے ۔آئیے بائیسکوپ دن کامطالعہ کرتے ہیں ،انورزاہدی کے بائسکوپ میں ہمارے حصے کے مناظربھی دکھائی دیں گے ،اپنی اپنی کہانیاں بھی سنائی دیں گی ۔کہانی تو انورزاہدی کی ہوگی لیکن مناظراورکردارہمارے ہوں گے اورماسی فجاکاطوطاہمیں طوطاکہانی سنائے گا۔شاید فیری ٹیلزوالی پری کی ہی کہانی سنادے پھرہم اپنے اپنے بائسکوپ لے کر انورزاہدی کے ہمراہ گلیوں میں جائیں گے اوراس لئے جائیں گے کہ آخرہم سب نے بائیسکوپ والے کی طرح اپنی اپنی بینائی سے محروم ہوناہے اور کہانی کاحصہ ہوناہے ۔

( دو جنوری 2014 ء ۔۔ ادبی بیٹھک میں بائسکوپ دن کی تعارفی تقریب میں پڑھا گیا )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

انورزاہدی ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبات جو کہی وہ ٹھیک ہے یا نہیں؟۔۔نقطہ نظر/ایاز امیر
Next Article میاں نواز شریف کا خودکش خطاب ۔۔ ایم ایم ادیب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان میں شدید بارش اور ژالہ باری، گندم کی تیار فصل کو خطرہ

اپریل 2, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026

سابق صوبائی مشیر راؤ انیس الرحمان انتقال کر گئے

مارچ 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.