Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»میاں نواز شریف کا خودکش خطاب ۔۔ ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

میاں نواز شریف کا خودکش خطاب ۔۔ ایم ایم ادیب

ایڈیٹرستمبر 26, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nawaz sharif APC
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ابھی تک کوئی مائی کا لال یہ بھید نہیں جان پایا کہ میاں نواز شریف کو پاک فوج کے خلاف اتنی واشگاف اور کھلم کھلا نفرت کا اظہار کرنے کی کی کیا ضرورت پڑ گئی ۔بادی النظرمیں ان کے بہی خواہ ایسے بغض وعناد کے میسج اپنے ملنے والوں کو سینڈکرتے ہی رہتے ہیں ،یہ الگ بات کہ ایک لاشعوری خوف ان کے لفظ لفظ سے عیاں ہوتا ہے ۔
اپنی خود ساختہ جلا وطنی کے دنوں میں جب میاں صاحب دبئی تشریف لاتے تو طبلچی کے طور پر لاہور کے ایک کالم نگار کو بالخصوص بلایا جاتا کہ میاں صاحب کو گرمانے کے لئے ضروری ہوتا تھا ،دوسرا یہ کہ میاں صاحب جب کوئی لطیفہ چھوڑیں تو طبلچی اور اس کے ہمنوا ان کے پھسپھسے لطیفے پر بھی قہقہوں کا طوفان کھڑا کر کے انہیں یقین دلائیں کہ لطیفہ خوب تھا ۔
یہی حادثہ میاں نواز شریف صاحب کی اسلام آباد اے پی سی میں پیش آیا ،جہاں کہاں سے چُنے ہوئے الفاظ جوانہوں نے خطاب کی زینت بنائے ان پر ان کے ایک بہی خواہ کالم نگار نے اپنے یوٹیوب چینل پر اعتراف کیا ،جس کا مفہوم یہی تھا کہ لالہ و گل اور بلبل نے ملکر سب اوراق جمع کئے ۔بہر حال پاک فوج کے خلاف بغض وعناد کا جو وطیرہ بارہ اکتوبر 1999ءمیں سو صندوق کے ہمراہ کی گئی نام نہاد جلا وطنی کے بعد میاں صاحب جسے حرزجاں جاں بنایا ہوا ہے اسی کا دیرینہ اظہار فرمانے میں انہوں نے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا اور ثابت قدمی کا شاندار مظاہرہ کرکے خوب داد پائی۔
20ستمبر کو میں اسلام آباد ہی میں تھا کہ فاطمہ بیٹی کی یو ینورسٹی 21ستمبر کو کھلنا تھی ،دوسرا یہ کہ چھوٹی بہو کو بھی ان کی والدہ سے ملانا تھا ،سو اسی بہانے اے پی سی کی گہما گہمی liveدیکھنے کا موقع مل گیا اور جڑواں شہر کے دانشوروں کی آرا direct
جاننے کو مل گئیں ،یہ کیا کم خوش نصیبی تھی (حلقہ ارباب ذوق اسلام آباد کے سیکریٹری اور معروف شاعر خلیق الرحمان کی محبت و کاوش کا صلہ تھا ) ہاں مگر ایک بات جو سمجھ سے بالاتر تھی اور ہے کہ آخر اس کھیل کے رچانے کی ضرورت کیا تھی؟
اگر حاصل گفتگو میاں نواز شریف کی تقریر ہی نے بننا تھا تو ایم کیوایم کے سرخیل الطاف حسین کی طرح ٹیلی فونک خطاب کے ذریعے مسلم لیگ ن و دیگر سیاسی جماعتوں کے سربر آوردہ رہنماﺅں اور سرگرم سیاسی کارکنوں کو سنائی جاسکتی تھی ،اتنے
بڑے تردد کی چنداں ضرورت نہ تھی ،ساتھ ہی مریم نواز کا خطاب بھی رکھ دیا جاتا تو کھڑکی توڑ شو ہوسکتا تھا،مگر ایسا نہیں ہوا۔
دراصل کچھ لوگ یہ باور کرنے لگے تھے کہ میاں نواز شریف کے ایما پر یا کم ازکم میاں شہباز شریف ،احسن اقبال ،خواجہ آصف اورسابق گورنر سندھ زبیر صاحب کی ذاتی تگ و تازجو عسکری حلقوں میں جگہ بنانے اور مسلم لیگ ن کا اعتماد پھر سے بحال کرنے کے لئے کی جا رہی تھی اسے سبوتاژ کیا جائے ،فاصلوں کو مٹانے کی کوششوں کو بار آور نہ ہونے دیا جائے یوں بھی مسلم لیگ ن کی جڑیں جی ایچ کیو میں ہی ہیں وہ جب بھی کمزور ہونے لگتی ہیں ،مراجعت کا آخری راستہ اس کے لئے وہی ہوتا ہے جس پرچلکر صبح کابھولا شام کو آخر کار گھر کی راہ پا ہی لیتا ہے ۔تاہم اس بار بلاول زرداری جن کے پیچھے اکیسویں صدی کے میکاﺅلی کے آہنی ہاتھ تھے ،وہ جس کی دور اندیش نگاہیں حالات کے دھارے کو خوب خوب پہچانتی ہیں ،انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ نواز شریف فوج کی نفرت کو درون دل سنبھال نہیں پاتے اور بِنا سوچے ،سمجھے آپے سے باہر ہوکر ہی رہتے ہیں کہ آخر کو انہیں میاں شریف صاحب کا ” بھولا پتر“ ہونے کا اعزاز بھی تو حاصل ہے ۔
یوں بھی نفرت ایسا جذبہ ہے جوہر ظرف میں سما جانے اور مستقل پناہ لے لینے کی سکت نہیں رکھتا ،بہت کم لوگ اس پر قابو پالینے کی ہمت سے سرشار ہوتے ہیں ،جو ضبط کر لینے کا ہنر جانتے ہیں وہ زمانے بھر کی صعوبتیں اٹھالینے کی ہمت بھی رکھتے ہیں ۔جو میاں صاحب کے بس کی بات نہیں ہے ،وہ پہلے بھی عوام سے دامن چھڑا کر سعودیہ آسودہ حال جا ہوئے تھے اور اب بھی یہی کچھ کیا ۔وہ جسے اپنی قائم مقام بنانے کے دل و جان سے آرزومندہیں ،اسے بھی بہت جلدی ہے اس لئے اس نے اپنی سیاست کی بنیاد ہی پے در پے دروغ گوئیوں پر رکھی ہے ،اس لئے اس کے امنگوں بھرے سارے امکانات کے دروازے ایک ایک کر کے بند ہوتے جارہے ہیں ۔سیاست کی بساط کے پٹے ہوئے مہرے اس کے لئے کیا کر سکتے ہیں ،یہی کہ اسے خوش فہمیوں کی بلند تریں عمارت پر چڑھا کر نیچے سے سیڑھی ہٹالیں ۔
اے پی سی کا اصل مقصد و مدعا کیا تھا ؟ اہل خرد اس کے سامنے سوالیہ نشان سجائے ہوئے ہیں ،تاہم یارانِ سرپل کا مقصد پورا ہوا یا نہیں ،میاں نواز شریف کے صاحب ِ فراش ہونے کے راز پر سے پردہ اٹھ گیا کہ دورانِ خطاب وہ ہشاش بشاش
اور ایک کامل صحتمند انسان لگ رہے تھے ،ان کا لہجہ بھی بیمار آدمی کا سا نہیں تھا۔
یہاں مولانا کی نیک خواہشات کا ذکر بھی بہت ضروری ہے جو تحریک انصاف حکومت کو اول دن سے ٹف ٹائم دینے کی تگ و دو میں رہے ہیں ۔اے پی سی کے پلیٹ فارم پر وہ پر مسرت تو بہت دکھائی دیئے ،مگر افسوس ناک امر یہ ہے کہ ان دو سالوں میں ان کی ہر مسرت چہرہ بدل لیتی رہی ہے ،2oستمبرکی تابڑ توڑ کوششیں بھی ابھی شاید ہی ثمربار ثابت ہوں کہ دوراندیش لوگ ابھی مسلم لیگ ن پر اعتماد کرنے کے جذبے سے تہی ہیں ،ان کی معنی خیز مسکراہٹ ابھی بھی پر اطمینان دکھائی نہیں دیتی اور مولانا کو بھی یقین کر لینا چاہئے کہ ابھی وہ گھڑی نہیں آئی جو آپ کی پتلیوں میں ایک خواب کی طرح اٹکی ہوئی ہے۔
چلے چلو کہ ابھی وہ منزل نہیں آئی

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اے پی سی، نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر انورزاہدی کے بائسکوپ میں ہمارے حصے کے مناظر ۔۔ رضی الدین رضی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : فوج کے نئے نویلے ’انچارج‘ کی خدمت میں چند معروضات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

نواز شریف نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس سے رخصت لے لی

دسمبر 2, 2025

عمران خان اکیلے مجرم نہیں، اُن کو لانے والے اُن سے بھی بڑے مُجرم ہیں: نواز شریف

نومبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.