Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آزاد کشمیر لانگ مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج اور شیلنگ : ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی
  • ”ہائی برڈ "حکومتی بندوبست اب قابلِ عمل نہیں رہا : نصرت جاوید کا کالم
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»سرکاری کرپشن تا غیر سرکاری کاروبار۔۔حسن نثار
حسن نثار

سرکاری کرپشن تا غیر سرکاری کاروبار۔۔حسن نثار

ایڈیٹراکتوبر 18, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جتنی چاہو ڈنڈ بیٹھکیں لگالو ۔جب تک ننگے، ناقابل تردید تضادات پر توجہ نہیں دو گے، یہ ملک بھمبل بھوسے اور دلدل سے نہیں نکلے گا۔صرف دو حماقتوں کی نشاندہی پر اکتفا کروں گا۔پہلی یہ کہ کبھی اختیارات VSتنخواہوں پر غور کرو۔ایک ایس ایچ او کے اختیارات دیکھو پھر اس کی تنخواہ دیکھو۔میاں بیوی، 3بچے،بوڑھے والدین میں سے صرف ایک حیات۔کنبہ ہو گیا 6افراد کا اور تنخواہ ؟؟؟یہ SHOمع اہل وعیال اگر زندہ ہے تو کرپٹ ہے، زندہ معجزہ ہے یا کھاتے پیتے گھرانے کا چشم وچراغ ہے تو سراغ لگائو، ایسا ایک فیصد بھی نہیں جبکہ اوپر سے نیچے تک تقریباً یہی بدصورت حال ہے ۔یہ تو ہو گئے سرکاری ملازمین جنہیں خودسرکار کرپشن پر مجبور کرتی ہے ۔اب چلتے ہیں بزنس کمیونٹی کی طرف جسے ’’چور‘‘ اور ’’مافیا‘‘ کہنے کا مرض بہت عام ہے ۔کبھی غور کرو کہ جس کاروبار پر جتنا ٹیکس بنتا ہے، اس سے کئی گنا زیادہ تو سرکاری بھیڑیے لے جاتے ہیں جس کا تازہ ترین ثبوت وہ ایکسائز انسپکٹر ہے جس کے صرف گھر سے 35کروڑ روپیہ نقد برآمد ہوا تو بھلے مانسو! ہر جگہ یہی حال ہے تو اگر بزنس کمیونٹی ٹیکس میں ڈنڈی نہ مارے تو سروائیو کیسے کرے؟ سرکار نے ٹیکس بھی لینا ہے اور جگا ٹیکس روکنے کی ہمت بھی نہیں۔ چلو جگا ٹیکس بھی ٹھیک ہے لیکن ’’سرکاری جگے‘‘ تو ختم ہی نہیں ہوتے۔ بھیڑیوں کے غول ہیں جو بزنس کمیونٹی کو بھنبھوڑتے رہتے ہیں اور سچ پوچھو تو یہی اس ملک کی اصل اکانومی ہے۔سرکار بھوکی ننگی اور سرکاری ملازم کروڑ پتی تا ارب پتی۔پٹواری تک تو تین تین پتنیاں رکھتے ہیں سو اپنے فلسفے اور ٹاسک فورسز اپنے پاس رکھو، پہلے ان بھیانک تضادات پر غور کرو ورنہ ’’اگا دوڑتے پچھا چوڑ‘‘ رہے گا۔’’چینی چور‘‘ اور ’’شوگر مافیا‘‘ آج کل بہت مقبول ہے جبکہ اس پر بات کرنے والوں کو اس بیر کی الف بے کا بھی علم نہیں ۔کہتے ہیں شوگر ملیں کاشت کاروں کو ادائیگی نہیں کرتیں۔یہ سچ ہوتا تو گنے کی کاشت ہی ختم ہو گئی ہوتی ۔آج سے صرف 3سال پہلے بہتر لاکھ ٹن چینی بنی۔پھر ن لیگی حکومت نے بروقت برآمد کی اجازت نہ دی تو گنے کی پیداوار میں کمی ہوئی۔یہ حقیقت ہے کہ شوگر ملیں 15دن میں ساری ادائیگی نہیں کرتیں جس کی وجہ یہ ہے کہ چینی بنتی تو 100سے 110دن میں لیکن بکتی ہے 365دنوں میں۔15دن میں ادائیگی کا قانون تب بنا تھا جب حکومت خود چینی خریدتی تھی۔دوسرا الزام یہ کہ ملیں ناجائز کٹوتی لگاتی ہیں تو بھائی ! وہ یہ کٹوتی قانون کے مطابق کرتی ہیں اور اگر گنا صاف شفاف جبکہ ورائٹی حکومت کی طرف سے منظور شدہ ہو تو کوئی کٹوتی نہیں ہوتی۔کاشتکار غیر منظور شدہ ورائٹی لے آئے تو ملیں انکار کرتی ہیں تو کاشت کار منت ترلا کرکے خود کٹوتی کرواتا ہے۔پھر کہتے ہیں کہ ملوں کے باہر ٹرالیوں کی قطاریں کیوں لگتی ہیں؟ تو اگر ایک مل 24گھنٹے میں 600ٹرالی گنا استعمال کرتی ہے، دوسری 1200 ٹرالی گنا پراسیس کرتی ہے تو 600ٹرالی، 1200ٹرالی کی قطار کلو میٹرز میں نہ ہو گی تو کیا ہوگا؟ جیسے کرکٹ اسٹیڈیم میں داخلہ کیلئے تماشائیوں کی لائن، ملیں تو تازہ سے تازہ گنا کرش کرنا چاہتی ہیں تاکہ زیادہ چینی حاصل ہو۔کسان اتنا بھولا نہیں جتنا سمجھا جاتا ہے تو دوسری طرف حکومت کے الزامات، اقدامات مثلاً سٹرکہ چینی اگلے ایک دو مہینے کیلئے بیچ دی جاتی ہے، دوم ملیں ذخیرہ کرتی ہیں، بے نامی چینی فروخت کی جاتی ہے، امدادی قیمت سے کم پر گنا خریدا جاتا ہے یا ملوں کی پیداواری صلاحیت بغیر حکومتی اجازت بڑھائی جاتی ہے وغیرہ وغیرہ تو بھلے مانسو! ہر کاروبار میں صنعتی ادارے ایک دن سے ایک سال تک کا مال پیشگی ہی بیچتے ہیں جو کسی ملک میں بھی غیر قانونی نہیں بلکہ ان ایڈوانس سودوں سے صنعت کار، کاشت کار دونوں کا تحفظ ہوتا ہےکراچی COMMODITY EXCHANGE میں بے شمار چیزوں اور اجناس کا کام بیعانے پر ہوتا ہے۔
حکومت جسے ’’ذخیرہ اندوزی‘‘ کہتی ہے وہ اس کاروبار کا خاصا ہے ۔چینی بنتی 100سے 110 دن میں ہے لیکن بکتی سارا سال ہے جو ظاہر ہے ملوں کے گوداموں میں ہوتی ہے جسے ذخیرہ اندوزی کہنا پرلے درجہ کی جہالت ہے ۔اسی سال کا لطیفہ سن لیں جب حکومتی اہلکار جون میں ملوں پر ’’حملہ آور‘‘ ہوئے تو بولے آپ لوگوں نے چینی ذخیرہ کی ہوئی ہے تو مل مالکان نے بتایا کہ حضور !نیا سیزن شروع ہونے پر چینی روزانہ کی بنیاد پر بکتی ہے تو پہلے بولے چینی جلد بیچیں اور جب ملک میں چینی کی کمی کے سبب ستمبر میں ملوں نے چینی بیچی تو حکومتی اہلکار بولے آپ نے چینی کیوں بیچی ۔تب مل کے سٹاف نے کہا ’’کبھی آپ کہتے ہیں گودام میں کیوں پڑی ہے، جب بیچیں تو کہتے ہیں بیچی کیوں ہے ؟‘‘ اس پر شرمندہ ہو کر کھسیانی ہنسی ہنسنے لگے۔ قارئین !یہ تو حماقتوں کا ٹریلر سمجھیں، کالم پوری فلم کا متحمل نہیں ہو سکتا لیکن اگر کوئی ’’جواب آں غزل ‘‘ ہے تو ’’چوراہا‘‘ بھی حاضر ہے۔ عرض صرف اتنی ہے کہ جب تک اوپر سے نیچے اور دائیں سے بائیں ننگے، ناقابل تردید تضادات پر توجہ نہیں دی جاتی، کرپشن سے لیکر کاروبار تک کوئی کام نہیں سنبھلے گا اور کسی بھمبل بھوسے یا دلدل سے نجات نہیں ملے گی۔’’آئے گا اکبر خاناں کہہ دوں گا دلبر جاناں پخیررا غلے‘‘’’اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے‘‘۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کاتجزیہ۔۔جنرل قمر جاوید باجوہ کیا جواب دیں گے؟
Next Article ٹائیگر فورس نہیں بلدیاتی ادارے فعال کریں۔۔محمود شام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

"لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ

جون 14, 2026

خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم

جون 14, 2026

ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی

جون 14, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم جون 14, 2026
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی جون 14, 2026
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 14, 2026
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا جون 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.