Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»جب بابری مسجد اور پرہلاد مندر پر حملے ہوئے ۔۔ رضی الدین رضی
اختصاریئے

جب بابری مسجد اور پرہلاد مندر پر حملے ہوئے ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹردسمبر 8, 20204 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
parhalad temple
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اٹھائیس برس قبل چھ دسمبر کو ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد ہندو انتہا پسندوں کا نشانہ بنی تھی اور اس کے بعد گویا آگ لگ گئی ۔ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا عمل شروع ہو گیا ، کراچی لاہور ملتان اور اندرون سندھ لگ بھگ چالیس مندر گرا دیے گئے اور فسادات میں کئی جانیں بھی ضائع ہوئیں ۔ معاملات سات ستمبر سے بگڑنا شروع ہوئے تھے جب حکومت نے اس واقعہ کے سوگ میں تعطیل کا اعلان کیا ۔ بس پھر کیا تھا سکولوں کالجوں کے لڑکے جلوس لے کر سڑکوں پر آ گئے اور میدان گرم ہو گیا ۔ میں ان دنوں روز نامہ نوائے وقت سے منسلک تھا اور اس روز کی لیڈ سٹوری میں نے ہی بنائی تھی ۔ بابری مسجد کے گنبدوں پر چڑھ کر نعرے لگاتے جنونیوں کی تصویر میں سے کم و بیش آدھے صفحے کی سرخی نکالی گئی تھی۔ اس کوصحافتی زبان میں” پھٹّا “ لگانا بھی کہا جاتا ہے ۔ شہ سرخی بناتے ہوئے ایک صاحب نے یہ تجویز بھی دی تھی کہ اگر بابری مسجد کے ساتھ شہید کا لفظ استعمال ہو گیا ہے تو تکرار لفظی سے بچنے کے لئے فسادات میں مرنے والے مسلمانوں کو شہید کی بجائے جاں بحق لکھ دیا جائے ۔
خیرہم سات ستمبر سے ہونے والے بلووں کا ذکر کرتے ہیں جن میں پرہلاد کے مندر سمیت ملتان میں بھی کم از کم دو مندروں کا گرایا جانا مجھے اچھی طرح یاد ہے ۔ اندرون شہر خیر المدارس کے اندر ایک مندر گراتے ہوئے ملبے کے نیچے آ کر کچھ لوگ جان سے بھی گئے تھے لیکن اس وقت جذبات ہی ایسے تھے کہ کسی کو روکنا ممکن نہیں تھا ۔ اس وقت کی حکومت بھی جذبات کو بھڑکا رہی تھی اور اپوزیشن اس معاملے میں اس کے ساتھ ایک پیج پر تھی ۔ پرہلاد کا مندر گرانے والے جلوس کی قیادت اس وقت کے میئر ملتان ملک صلاح الدین ڈوگر نے کی ، ڈوگر صاحب اس بعد میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر بھی رہے ۔
اب تو بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر ہو چکا اور وہ مسجد ماضی کا حصہ بن چکی لیکن اُس ایک جنونی حرکت کے نتیجے میں کیا کچھ تباہ ہوا اور کیسے کیسے تارٰیخی مندر اور مساجد تباہ ہوئیں یہ ایسا نقصان ہے جس کا ازالہ نہیں‌ہو سکتا ۔ پرہلاد کے مندر کے بارے میں بہت سی روایات ہیں جن میں ایک روایت یہ بھی ہے کہ اسی مندر سے ہولی کے تہوار کا آغاز ہوا تھا ۔ ملتان میں پرہلاد اور سورج کنڈ کے مندر تاریخی اہمیت رکھتے تھے اور ان مندروں میں بڑے بڑے اجتماعات ہوتے تھے ، دنیا بھر سے ہندو زائرین ملتان آتے تھے ۔
اب صورت حال یہ ہے کہ ملتان شہر میں تین سو کے قریب ہندو گھرانے اور دو ہزار افراد آباد ہیں، تاہم عبادت کے لیے صرف تین مندر ہیں۔ ان میں ڈبل پھاٹک کمہار منڈی میں بالمیک مندر، باغ لانگے خاں میں کبیر نواس مندر اور نصرت کالونی میں کرشنا مندر شامل ہیں۔ لیکن اگر تاریخی پرہلاد پوری مندر کی تعمیر نو کرکے اسے کھول دیا جائے تو سب وہیں جمع ہو کر عبادات کرسکیں گے۔
کرتار پور راہداری کھولے جانے کے بعد ہندو برادری کو توقع تھی کہ پرہلاد مندر سمیت تمام مندروں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے لئے موجودہ دور حکومت میں کوئی پیش رفت ضرور ہو گی لیکن سر دست معاملات جوں کے توں ہیں ۔ ملتان کی عظمت رفتہ کا عینی شاہد پرہلاد کا مندر ایک کھنڈر کی صورت میں موجود ہے اور ان دنوں کو یاد کرتا ہے جب وہ ہزاروں لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز ہوتا تھا ۔

( بشکریہ : سب نیوز ۔۔اسلام آباد )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بابری مسجد پرہلاد مندر ملتان مندر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا تجزیہ : جلسے جلسیاں ، عوامی جوش و بے اعتنائی
Next Article زیاں کے دفتر میں ایک اور برس بڑھ گیا ۔۔وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم

مئی 26, 2026

ارشد حسین ارشد ، مخدوم سجاد قریشی اور کھولتے دودھ کا کڑاہا : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 15, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.