Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»کیا نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے بعض ارکان استعفوں کے مخالف ہیں ؟ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ
ارشد چوہدری

کیا نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے بعض ارکان استعفوں کے مخالف ہیں ؟ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ

ایڈیٹردسمبر 19, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
oposition APC
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اگرچہ پی ڈی ایم کی قیادت تو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر متحد دکھائی دیتی ہے، لیکن بعض حلقوں کی جانب سے یہ دعوے بھی سامنے آرہے ہیں کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے بعض اراکین مستعفی ہونے کے حق میں نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ابھی تک دونوں بڑی جماعتوں کے مکمل اراکین نے استعفے جمع نہیں کروائے۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے اراکین صوبائی و قومی اسمبلیوں کو مستعفی ہونے کے لیے 31 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔
کتنے استعفے جمع ہوئے؟
13 دسمبر کو پی ڈی ایم کے لاہور میں ہونے والے جلسے کے بعد جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اپنے اراکین اسمبلی کو استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کروانے کی ہدایت کی تھی لیکن ابھی تک کئی اراکین نے استعفے جمع نہیں کروائے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت کے وفاق اور پنجاب کے 80 فیصد اسمبلی اراکین نے استعفے جمع کروا دیے ہیں جبکہ باقی بھی جلد جمع کرائیں گے۔
انہوں نے کہا: ‘اب تو حلقوں کے عوام بھی اپوزیشن جماعتوں کے اراکین سے پوچھتے ہیں کہ استعفیٰ جمع کروا دیا؟ لہذا مقبول نظریے کے ساتھ چلنا تمام اراکین کی مجبوری ہے، ایسا نہیں ہے کہ کوئی اس فیصلے سے انحراف کر سکے۔’
اسی طرح پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ان کی پارٹی قیادت مکمل طور پر پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عمل کر رہی ہے۔
بقول چوہدری منظور: ‘ہمارے وفاق، سندھ، پنجاب اور دیگر اسمبلیوں سے بیشتر اراکین نے استعفے جمع کرادیے ہیں بقیہ بھی جلد جمع کرانے کو تیار ہیں۔’انہوں نے مزید کہا کہ ہم 26 دسمبر کو مرکزی مجلس عاملہ (سی ای سی) کے اجلاس میں بھی جائزہ لیں گے کہ جنہوں نے استعفے جمع نہیں کروائے وہ بھی فوری طور پر اپنے استعفے قیادت کو جمع کروا دیں۔
استعفوں سے متعلق بعض اراکین پر عدم اعتماد کیوں؟
تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب سے مسلم لیگ ن کے 45 ایم پی ایز اور 25 ایم این ایز اسمبلیوں سے مستعفی نہیں ہونا چاہتے اور انہوں نے ابھی تک استعفے بھی جمع نہیں کرائے جبکہ اطلاعات ہیں کہ ان میں سے بعض کو نائب صدر مریم نواز نے استعفے دینے کاپیغام بھی بھجوایا ہے۔
انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ ‘مسلم لیگ ن میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز گروپ، مریم نواز کی ہدایت پر مستعفی ہونے کو تیار نہیں جبکہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کی جیل میں ملاقات کے دوران بھی شہباز شریف نے مشورہ دیا کہ استعفے آخری آپشن ہیں اور جلد بازی نہ کی جائے۔’
چوہدری غلام حسین کے مطابق: ‘آصف علی زرداری بھی اس حق میں ہیں کہ اسمبلیوں سے فوری استعفے دینے کی ضرورت نہیں لہذا حکمت عملی سے کام لیاجائے اور اس اعلان کو صرف حکومت پر دباؤکے لیے استعمال کیا جائے۔’
دوسری جانب انڈپینڈنٹ اردو کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سعید غنی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان اراکین اسمبلی کے استعفوں پر اختلاف کی خبروں کے حوالے سے کہا تھا کہ ‘یہ افواہیں حکومت کے لوگ پھیلا رہے ہیں، جن میں کوئی صداقت نہیں۔’
چوہدری غلام حسین نے مزید بتایا کہ حکومت بھی اپوزیشن اراکین کو مستعفی ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ پارٹیوں میں اتفاق رائے مضبوط نہ ہوسکے اور حکومت پر زیادہ دباؤ نہ آئے۔تاہم چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کوئی بھی رکن حکومت کے بہکاوے میں نہیں آئے گا، سب اراکین اپنی قیادت سے متفق ہیں اور اسی لیے وقت سے پہلے ہی استعفے جمع کروا رہے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا: ‘ہوسکتا ہے استعفوں کی ضرورت ہی پیش نہ آئے اور حکومت پہلے ہی ختم ہوجائے لیکن پھر بھی اپوزیشن اپنی حکمت عملی پر قائم ہے۔’

( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلاول بھٹو مریم نواز مولانا فضل الرحمن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleولدیت کے تنازع کے باعث میراڈونا کی میت کو ’محفوظ رکھنے‘ کا حکم
Next Article رضی الدین رضی کا اختصاریہ : کرکٹ کا خوبصورت ماضی اور سلی پوائنٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ فری سندھ میں موٹر سائیکل سواروں کو 2 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے

اپریل 3, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

علی وزیرکتنے دن آزاد رہیں گے ؟ : مزاحمت، سیاست اور طاقت کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.