Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سلمان عابد»سلمان عابد کا کالم : انتخابی نظام اور شفافیت کا بحران
سلمان عابد

سلمان عابد کا کالم : انتخابی نظام اور شفافیت کا بحران

ایڈیٹرفروری 19, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
senate
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سیاست اور جمہوریت کی بنیادی کنجی اس کے شفافیت کے نظام پر مبنی ہوتی ہے ۔ کیونکہ سیاست اور جمہوری نظام کی ساکھ اس کی اخلاقی اقدار پر قائم ہوتی ہے ۔سیاسی ، جمہوری اور قانونی تقاضوں سمیت اخلاقی بنیاد پر قائم نظام ہی لوگوں میں اپنی افادیت اور قبولیت کو یقینی بناتا ہے ۔ لیکن پاکستانی سیاست میں دولت، اقراپروری ، کرپشن اور بدعنوانی سمیت غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدامات کے معاملات نے اس حقیقی سیاسی و جمہوری نظام کی ساکھ پر بنیادی سطح کے سوالات کھڑے کردیے ہیں کہ ہم مجموعی طور پر کہاں کھڑے ہیں ۔اگرچہ ریاستی و حکومتی نظام سمیت اہل سیاست کی قیادت جس کا بنیادی کام نظام میں اصلاحات کی بنیا د پر شفافیت کا نظام قائم کرنا ہوتا ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے ہر وہ فرد یا ادار ہ جو براہ راست نظام کی شفافیت کو قائم کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے، اسے ناکامی کا سامنا ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ہر انتخاب کے بعد اس کی شفافیت پر سوالات بھی اٹھتے ہیںاور انتخابی عمل متنازعہ بن جاتا ہے ۔ 2013کے انتخابات کے بعد جو عدالتی کمیشن بنا اس نے بھی اپنے تفصیلی فیصلہ میں41نکات پر مبنی انتخابی بے ضابطگیوں پر تجاویز دیں او رکہا کہ ان پر توجہ دے کر حکومت اور ادارے انتخابی نظام کو شفاف بنائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے بحرانوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اسی طرح عمران خان کے سیاسی دھرنے کے نتیجے میں ایک 35رکنی پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی جس کا کام انتخابی اصلاحات پر اپنی سفارشات تیارکرنا اور اس پر مزید پالیسی اور قانون ساز ی کی مدد سے انتخابی نظام میں شفافیت پیدا کرنا تھی ۔لیکن2018کے انتخابات پر بھی ہارنے والی جماعتیں اس انتخاب کو دھاندلی پر مبنی انتخاب قرار دیتے ہیں ۔
حالیہ دنوں میں خیبر پختونخواہ کے حوالے سے مارچ2018کے سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے ایک ویڈیو کا بڑا چرچا ہے جس میں ہم نے دیکھا کہ مبینہ طور پر ووٹوں کی براہ راست خریداری صاف دکھائی دے رہی تھی ۔یہ معاملہ محض یہاں تک محدود نہیں بلکہ اس سے قبل بھی ماضی میں ہونے والے سینٹ کے انتخابات میں اسی طرح کے الزامات پر مبنی معاملات ہم دیکھ چکے تھے ،لیکن اس ویڈیو نے جو کچھ سیاسی سطح پر اہل سیاست کا بھرم تھا اسے بھی بری طرح بے نقاب کیا۔اگرچہ عمران خان نے اپنے ان ارکان کو پارٹی سے بے دخل کردیا تھا مگر ان کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی ۔حالانکہ اس وقت ان لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے تھااو ران کے خلاف قانونی طور پر ریفرنس بھیجا جانا چاہیے تھا ۔ان افراد کو الیکشن ایکٹ 2017کے تحت دفعہ 167،16،169اور 170کے تحت سزا دلوائی جاتی ، لیکن اس وقت بھی سمجھوتہ کیا گیا او راب اس ویڈیو کی بنیاد پر قانونی کاروائی کا نہ ہونا بدنیتی پر مبنی ہے ۔
اسی طرح چیرمین سینٹ کے خلاف جو حزب اختلاف نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی اور عددی تعداد ہونے کے باوجود اس میں ناکامی پر یہ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن اپنے ہی ارکان کے خلاف کچھ نہیں کرسکیں ۔ حالانکہ دونوں جماعتوں نے نہ صرف ان معاملات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی بلکہ کہا گیا کہ ایسے ممبران جنہوں نے پارٹی فیصلے سے ہٹ کر فیصلہ کیا ان کو کسی بھی طور پر معاف نہیں جائے گا ۔لیکن یہ کمیٹی بے نتیجہ رہی اور کچھ نہیں ہوسکا ۔ بنیادی طور پر بحران ہماری سیاسی جماعتوں کے داخلی جمہوری نظام کا بھی ہے جہاں شفافیت سے زیاد ہ اقرا پروری اور پسند ونا پسند کے معیارات کا غلبہ ہے ۔جب سیاسی جماعتوں میں قیادت سے لے کر اوپر سے نیچے تک عملی طور پر جوابدہی کا نظام قائم نہیں ہوگا جمہوری نظام کی ساکھ قائم نہیں ہوسکے گی ۔اس لیے خود سیاسی جماعتوں کا طرز عمل بھی توجہ طلب ہے جو اپنے اندر بہت سی غیر معمولی تبدیلیاں چاہتا ہے ۔
اگرچہ سینٹ کے حالیہ انتخاب کی شفافیت کا ایک بڑا نکتہ اوپن بیلٹ یا خفیہ بیلٹ کی صورت میں اعلی عدلیہ میں زیر بحث ہے ۔ اب یہ فیصلہ اعلی عدلیہ نے کرنا ہے کہ وہ موجودہ سنگین صورتحال او رانتخابات کی شفافیت پر کیا فیصلہ کرتی ہے او رکیسے وہ اپنے فیصلے کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کو پابند کرتی ہے کہ وہ شفافیت پر مبنی نظام نہ صرف قائم کرے بلکہ شفافیت کا یہ نظام ہر سطح پر واضح نظر بھی آنا چاہیے ۔لیکن سوال یہ ہے کہ کیا وجہ ہے کہ ہماری سیاسی جماعتیں اور سیاسی قیادت انتخابی نظام کی شفافیت قائم کرنے کے لیے وہ کچھ نہیں کرتیں جو ہماری سیاسی اور قانونی سطح کی ضرورت بنتی ہے ۔جب ہم حزب اختلاف کا حصہ ہوتے ہیں تو انتخابی نظام کی شفافیت پر بہت سوالات اٹھائے جاتے ہیں لیکن جب یہ ہی لوگ اقتدار کی سیاست کا حصہ بنتے ہیں تو اپنی ہی ماضی کی باتوں کی تردید کرکے سٹیٹس کو ہی برقرار رکھتے ہیں ۔بہتر ہوتا کہ اگر ہماری سیاسی قیادت مل کر اوپن یا خفیہ بیلٹ کا فیصلہ بذریعہ پارلیمنٹ کرتے ۔لیکن سیاست دان اپنے فیصلے خود کرنے کی بجائے قانون کا سہارا لے کر ان معاملات کو عدلیہ کے کندھوں پر ڈال دیتے ہیں جو درست حکمت عملی نہیں ۔
ایک مسئلہ انتخابی نظام میںاسٹیبلیشمنٹ کی مداخلت سے جڑا ہوا ہے او ریہ بھی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ۔ کیونکہ ان الزامات یا اقدامات سے ہمارا انتخابی نظام بڑی اصلاحات چاہتا ہے ۔ لیکن یہ سب کچھ بھی جہاں اداروں کو اپنے اپنے قانونی دائرہ کار تک محدود رکھنا ہے وہیں ایسی سیاسی ، انتظامی اور قانونی اصلاحات سمیت ان پر عملدرآمد کے نظام کو یقینی بنانا ہے جو ہر سطح کی انتخابی نظام میں مداخلت کو روک سکے ۔لیکن اس کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ ہماری سیاسی قیادت اس تضاد سے بھی باہر نکلے کہ اگر معاملات ان کے حق میں ہوں تو سب اچھا ہے او راگر معاملہ ان کے خلاف ہے تو پھر الزامات کی سیاست کا سہارا لیا جائے ۔سب ہی سیاسی قیادت چاہے وہ حکومت میں ہو یا حزب اختلاف سے جڑے ہوں سب کا بیانیہ ایک ہونا چاہیے ۔لیکن اگر ہم سب اپنی اپنی ذاتی خواہش کی بنیاد پر اپنے اپنے مفاداتی بیانیہ پر قائم رہیں گے تو مجموعی طور پر ریاستی بیانیہ کو شفافیت سے جڑا ہوتا ہے متاثر ہوگا۔
اب اگر یہ سینٹ کا انتخاب خفیہ بیلٹ پر ہوتا ہے او ران انتخابات کے بعد بھی ہمیں یہ ہی الزامات کی سیاست کا کھیلی یعنی ووٹوں کی خریداری کا منظر سننے یا دیکھنے کو ملتا ہے تو یقینی طور پر یہ سیاست ،جمہوریت اور قانون سمیت ریاستی مفاد کے مخالف ہوگا۔اس کے بعد ملک میں مقامی سطح کے مقامی حکومتوں کے انتخابات بھی ہونے ہیں تو ایسے میں انتخابی نظام کی شفافیت کا مجموعی نظام درست ہونا چاہیے او رجو بھی سیاسی ، قانونی اور انتظامی سطح پر اصلاحات درکار ہیں وہ ہماری سیاسی ترجیحات کا اہم حصہ ہونا چاہیے ۔اسی طرح سیاسی جماعتوں کوبھی اپنے داخلی سیاسی نظام کی اصلاح پر بھی توجہ دینی چاہیے کہ وہاں جو بگاڑ ہے اس کا سدباب بھی اہمیت رکھتا ہے ۔
کیونکہ مسئلہ محض سینٹ کے انتخابات کا نہیں بلکہ قومی ، صوبائی او رمقامی حکومتوں کے انتخابات کا مجموعی نظام عدم شفافیت کی بنیاد پر کھڑا ہے اور اس میں ہر سطح پر غیر معمولی اقدامات درکار ہیں اورہر ادارے میں بڑے پیمانے پر بڑی سرجری درکار ہے ۔کیونکہ انتخابات کی شفافیت کو قائم کرنے کا مرض چھوٹا نہیں اور نہ ہی اس مرض کی اصلاح کسی ڈسپرین کی گولی سے ممکن ہوگی ۔بہتر ہوتا کہ اس سیاسی ماحول میں حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان موجود بداعتمادی نہ ہوتی او ریہ مل کر جو اصلاحات یا درستگی نظام انتخاب میں کرنا چاہتے ہیں وہ کرلیتے تو ریاستی و حکومتی مفاد کو بھی برتری ہوتی ۔لیکن لگتا ہے کہ ہمارا سیاسی او رانتخابی نظام یونہی سیاسی تماشہ کے طور پر قائم رہے گا اور اس کی ذمہ داری سب ہی فریقین پر عائد ہوتی ہے ۔
( بشکریہ : روزنامہ ایکسپریس )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سینیٹ عام انتخابات
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا تجزیہ : وقت کی یہ مجبوری ہے ، حفیظ شیخ ضروری ہے
Next Article ایم ایم ادیب کا کالم : ارشاد تونسوی کا دکھ اور سرائیکی شعبے کے قرض
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دے دی، صبح سینیٹ میں پیش کی جائے گی

نومبر 10, 2025

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور

جون 13, 2025

عام انتخابات کے 14 ماہ بعد بھی دو تہائی انتخابی عذرداریوں کے فیصلے نہیں ہوسکے، فافن

اپریل 28, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.