Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»عاصمہ شیرازی کا کالم : عجب تبدیلی کا غضب شاہکار
کالم

عاصمہ شیرازی کا کالم : عجب تبدیلی کا غضب شاہکار

ایڈیٹراپریل 6, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آڑی ترچھی لکیروں پر مشتمل تجریدی تصویروں کا فن بھی کسی کسی کو آتا ہے۔ الجھے ذہن کبھی کبھی ایسے الجھے خطوط کھینچتے ہیں جنھیں سمجھنے کے لیے الگ نظر، ذہن اور سوچ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہماری سیاسی گیلری میں ایسی کئی تصویریں آویزاں ہیں کہ تخلیق کار کے ذہن کو سب پڑھ سکتے ہیں لیکن فنکار ہی اپنے نمونے سے بے خبر ہوتا ہے۔ موجودہ نظام اور سیاسی شاہکار کی تخلیق بہت سے سابقہ تجرباتی حکمرانوں کو ذہن میں رکھ کر کی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کبھی عوام پاکستان 80 کی دہائی میں سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں اور کبھی سن دو ہزار کے عشرے کو تلاشتے نظر آتے ہیں۔
اس بار ترکیب کچھ خاص ہے۔
آمر ضیا الحق نے اسلام کا نعرہ لگایا اور ریاست کے خدوخال کو جہاد، اسلام اور اسلامی معاشرے جیسے نعروں سے ترتیب دینا شروع کیا۔ دعویٰ کیا کہ مغربی جمہوریتوں کی طرز پر آمریت عوام کو جوابدہ ہو گی، صدارتی اور پارلیمانی نظام ملا کر خلافت کی طرز ڈالنے کی کوشش کی اور عملاً ایک دن سائیکل لے کر دفتر کے لیے روانہ ہو گئے۔ اُن کی سائیکل کے پہیوں کے ساتھ منافقت اور منافرت کا سفر بھی شروع ہوا۔ دس سالوں میں اسلام کے نام پر قانون سازی اور دراصل لاقانونیت کا بازار گرم ہوا۔ عورتوں پر حدود کے تازیانے اور شخصی آزادیوں پر پابندیاں عائد کی گئیں۔ فرقہ واریت، سماجی تفریق اور معاشی حقوق کو ڈالروں کے عوض بیچ دیا گیا۔ سوچ اور افکار پر پابندیاں اور قلم کو پابند سلاسل کر دیا گیا۔
بہر حال آمریت کا وہ دور ختم ہوا۔۔۔ اگلی آمریت روشن خیالی کے نعروں سے سجائی گئی۔ اب کی بار تجریدی آرٹ کے تخلیق کاروں نے انتہاپسندی کو روشن خیالی کا پہناوا دیا، وقت اور حالات اور بین الاقوامی تقاضوں کے عین مطابق enlightened moderation یعنی روشن خیال جدیدیت کی انوکھی اصطلاح تخلیق کر لی گئی۔
یہاں بھی آئین، جمہوریت اور انسانی حقوق کے ساتھ وہی ہوتا رہا جس کی بنیاد 80 کی دہائی میں ڈالی گئی۔ فرق صرف یہ تھا کہ اب اُس پر جدت اور روشن خیالی کا بورڈ آویزاں کر دیا۔ اسی دور میں ہمارے جدید اور لبرل آمر جنرل پرویز مشرف نے اجتماعی زیادتی کی شکار مختاراں مائی کے لیے بیرون ملک ایسے الفاظ استعمال کیے کہ دنیا بھر میں رُسوائی ہوئی اور یوں روشن خیالی کا مصنوعی لبادہ اتر گیا۔
دو آمریتوں میں سُنے جانے والے سب الفاظ جن میں جہاد اور ریاست مدینہ کا اضافہ تھا، اب کی تخلیق میں استعمال کیے گئے۔ عجب صورت حال کہ ریاست مدینہ کا نعرہ ہے اور آئے روز لوگ اٹھا لیے جاتے ہیں۔ شہری لاپتہ اور قانون اغوا ہو جاتا ہے، آئے روز لاپتہ افراد کے لواحقین درد بھری اپیلیں کرتے ہیں سُننے والا کوئی نہیں۔ حسیبہ قمبرانی ، مدثر نارو کے لواحقین کے آنسوؤں بھری درخواستیں، گلالئی اسماعیل کے بزرگ والدین کے بغیر کسی الزام کے عدالتوں کے چکر سوال اٹھاتے نظر آتے ہیں مگر آسمان سے بلند دعوے خود شرمسار ہو جاتے ہیں۔
براہ راست عوام سے مخاطب وزیراعظم جب جنسی زیادتی کے واقعات کا ذمہ دار فحاشی کو ٹھہراتے ہیں تو سوال اُبھرتا ہے کہ چھ ماہ اور دو سال کی کم عمر بچیوں سے زیادتی کے واقعات ان کی کون سی فحاشی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔۔۔ کیا ملک کے وزیراعظم کی ایسی سوچ جنسی زیادتی کے واقعات کے تدارک کے لیے پالیسی بنانے کے قابل ہو سکتی ہے؟ پھر کبھی گردنیں اُڑا دینے سے بدعنوانی پر قابو پانے کے طریقے اور کبھی چین، فرانس اور ایران کے خونی انقلاب کی خواہشیں۔۔۔ کیا اپنی ناکامی کو جمہوریت کی ناکامی بنا کر تبدیلی کے کسی نئے جھانسے کی تیاری ہے؟
تبدیلی، جہاد اور ریاست مدینہ کی گونج میں عوام کو انصاف، استحقاق اور مساوات سے محروم کر دیا گیا ہے۔ عوام ہر بار کی طرح اس بار بھی الجھی ہوئی اس تصویر کو سمجھ چکے ہیں۔۔۔ کاش تخلیق کاروں کو بھی اپنے شاہکار کی سمجھ آئے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ڈی ایم ٹوٹ گئی : عوامی نیشنل پارٹی نے علیحدگی اختیار کر لی
Next Article پردیپ کمارکی خصوصی رپورٹ : پروین بابی : فلمی شہرت ، تین عاشق اور تنہائی میں موت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے

اپریل 21, 2026

امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 21, 2026

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.