Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ضمیر کو بہلانے کے لیے ماتھا رگڑنے والوں کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • فون انڈیکس ۔۔ ایک خاموش بستی : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری ( دوسرا حصہ )
  • مزارِ قائد تین سال سے عوام کے لیے بند : لینڈ مافیا کی نظریں : مظہر عباس کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»اظہر سلیم مجوکہ»اظہر سلیم مجوکہ کا کالم : ہر شاخ پہ الو اور ہومیوپیتھک تحریریں
اظہر سلیم مجوکہ

اظہر سلیم مجوکہ کا کالم : ہر شاخ پہ الو اور ہومیوپیتھک تحریریں

ایڈیٹرمئی 31, 20213 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حکومتی دعوؤں بیانات اور نوٹس لینے کی روایت کے باوجود نہ تو مہنگائی کے جن پر قابو پایا جا سکا ہے اور نہ ہی زندگی کے کسی شعبے میں واضح تبدیلی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ قومی صوبائی علاقائی اور مقامی سطح پر عوامی مسائل جوں کے توں ہیں کھلی کچہریوں کے خاطر خواہ نتائج نہ نکلنے کے بعد حکومت کی طرف سے لگائے گئے رمضان بازار بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئے ۔ یوٹیلٹی سٹورز پر لگی لمبی لائنوں کے باوجود عوام کو سستی چینی تو مہیا نہیں کی جا سکی البتہ کرونا کے کیسوں میں ضرو ر اضافہ ہو گیا ہے کمشنر صاحبان کی طرف سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس دینے، چھاپہ مار ٹیموں کے گلی محلے کی دکانوں پر چھاپے مارنے اور ریٹ لسٹ چیک کرنے کے باوجود رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی رہیں گڈ گورننس اورعوامی ہمدردی کا پتہ تو اس وقت چلتا جب اس ماہ مقدس میں سوئی گیس، بجلی اور دیگرعوامی مسائل حل ہوتے نظر آتے لیکن صورتحال تو جوں کی توں بلکہ پہلے سے بھی دگرگوں دکھائی دی ہے۔ ان کالموں میں متعدد بار عوامی مسائل کی نشاندہی ہوتی رہتی ہے لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات نکلتا ہے ۔ یوں بھی ہماری اسمبلیوں میں مچھلی بازار کی صورتحال دکھائی دیتی ہے اس میں عوامی مسائل پر بات کرنے کی بجائے ایک دوسرے کو دیوار سے لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ گالم گلوچ اور دھمکی آمیز بیانات کا سلسلہ شروع ہے اسی طرح زندگی کے سبھی شعبوں میں یہی لگتا ہے جیسے گلستان کی ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے لیکن یہ سارے الو اتنے سیانے ہیں کہ اپنا الو سیدھا کئے جاتے ہیں اور بیچاری عوام یہ سارا تماشا دیکھتی اور اپنا سر پیٹتی نظر آ رہی ہے۔ شہر میں سوئی گیس، بجلی اور سیوریج کے مسائل کے آگے عوام بیچاری بے بس ہے۔ شہر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہو جائے تو فوری طور پر معاملات حل نہیں ہو پاتے۔ رمضان المبارک میں روزہ داروں کی سہولت تودور کی بات رہی سوئی گیس کہیں تھی اور کہیں نہیں والی صورت میں دستیاب رہی۔ سیوریج کی یہ صورتحال ہے کہ ہمارے شہر کی وحدت کالونی جو ملتان کی قدیم گورنمنٹ کی کالونی ہے پانی کے جوہڑوں میں ڈوبی ہوئی ہے اور اس کے مکین آمدورفت کے مسائل سے دوچار ہیں۔ ۔ وحدت کالونی ملتان کے رہائشی افسران نے کمشنر ملتان سے موٹربوٹس کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ وحدت کالونی جو حکومتی افسران کی رہائشی کالونی ہے میں سیوریج لائنیں ڈالنے والے ٹھیکے دار کی بے تدبیری سے یہ مسائل سامنے آئے ہیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ایم ڈی اے اور واسا کے اعلیٰ افسران سے یہاں کے مکینوں کے ذاتی تعلقات کے باوجود بھی اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی یعنی معاملہ
بندہ و صاحب و محتاج و غنی ایک ہوئے
تیری سرکار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے
والا بنا ہوا ہے۔
یعنی خواص کے ساتھ یہ صورت ہے تو پھر عوام الناس کا تو پہلے ہی اللہ حافظ ہے۔
ہمارے اکثر اداروں کی تنزلی اور عوامی مسائل حل نہ کرنے کی ایک وجہ افسران بالا کا ہر وقت روایتی میٹنگ میں مصروف ہونا اور درباریوں اور خوشامدیوں کے جھرمٹ میں راجا اندربنے اور نرغے میں پھنسے رہنا بھی ہے۔ عوام کی آواز تو محض نقار خانے میں طوطی کی آواز بن کر ہی رہ جاتی ہے اور ان تک عوامی مسائل پہنچ ہی نہیں پاتے حل کیونکر ہوں۔
جب تک ضلعی افسران اور دیگر عوامی اداروں کے اعلیٰ افسران کے خلاف حکومت کی طرف سے فوری اور تادیبی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی ان کی کارکردگی کے لیے حکومتی سطح پر سروے نہیں کیا جائے گا اس وقت تک صورتحال
زمیں جنبد نہ جنبد گل محمد والی ہی دکھائی دے گی اور ان کی چال بے ڈھنگی پہلے سے بھی مزید بے ڈھنگی ہوتی جائے گی۔
یوں بھی معاشرے کے پھیلے اور بڑھتے ناسور کیلئے اب نہ تو ہومیو پیتھک تحریریں کچھ اثر ڈالتی ہیں نہ ہی اس قسم کا طریقہ علاج کارگر ثابت ہو سکتا ہے اب تو کسی تیر بہدف نسخے کی اشد ضرورت ہے فوری آپریشن بلکہ آپریشن کلین اپ کی ضرورت ہے کیونکہ
پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر
مرد ناداں پر کلام نرم و نازک بے اثر
عوامی اور مقامی مسائل کے حل کیلئے محض بیانات دینا شوکاز جاری کرنے اور ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی بجائے عوامی اداروں کا پوسٹ مارٹم اور ان کے ارباب اختیار کا محاسبہ کرنا ہو گا اداروں پر براجمان ہو کر سرکاری مراعات حاصل کرنے والے افسران بالا محض بالا بالا ہی اپنے معاملات طے کرتے ہوئے باقی سب کچھ تہہ و بالا کرنے پر تلے ہیں۔
بلکہ کار سرکار کو مذہبی اور قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اسے عبادت کا درجہ دیں تو پھر شاید عوام کو بھی اس حبس موسم میں کہیں سے ٹھنڈی ہوا کا خوشگوار جھونکا محسوس ہو اور مدتوں کے بیماروں کو بلاوجہ قرار آئے اور بہار کے امکاں پیدا ہوں۔ ؎
جیسے صحراؤں میں ہوئے سے چلے باد نسیم
جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آ جائے
شہر اولیا ملتان کی بہتری کیلئے بھی دامے درمے سخنے سبھی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور یہاں کے مسیحاؤں اور اداروں کے کرتا دھرتاؤں کو اس شہر کا نقشہ بدلنے کیلئے اپنے آپ کو بھی بدلنا ہو گا۔ورنہ عوام تو بیچاری اسی طرح معاملات میں الجھی ہوئی نظر آئے گی۔ ؎
تو بدلتا ہے تو بے ساختہ میری آنکھیں
اپنے ہاتھوں کی لکیروں سے الجھ جاتی ہیں

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم : کچھ صحافی لڑکیوں کو کیوں تنگ کرتے ہیں؟
Next Article زعیم ارشدکی رپورٹ :بوڑھے اور بے سہارا افراد پناہ گاہوں تک کیونکر پہنچتے ہیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

جولائی 17, 2026

محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جولائی 17, 2026

ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت جولائی 17, 2026
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 17, 2026
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 16, 2026
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم جولائی 16, 2026
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور جولائی 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.