Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»لاہور میں حافظ سعید کے گھر کے نزدیک بم دھماکہ،چار افراد ہلاک، 15 زخمی
اہم خبریں

لاہور میں حافظ سعید کے گھر کے نزدیک بم دھماکہ،چار افراد ہلاک، 15 زخمی

ایڈیٹرجون 23, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
lahore minar e pakistan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے مکان کے نزدیک ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت چار افراد ہلاک اور کم از کم 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے سے قریبی گھروں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید احمد مختلف مقدمات کے تحت جیل میں قید ہیں۔ انھیں گذشتہ برس لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تین مختلف مقدمات میں گیارہ برس قید کی سزا سنائی تھی۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس اہلکار سمیت دو افراد کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے کے مقام پر ایک گڑھا پڑ گیا ہے اور اس مقام کے نزدیک ایک تباہ شدہ گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کھڑی پائی گی ہے۔
دھماکے کے بعد جائے وقوع پر موجود پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) انعام غنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یہ بم دھماکہ تھا جس کا ہدف وہاں پر موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تھے۔انھوں نے مزید بتایا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ یعنی سی ٹی ڈی پنجاب نے مکمل طور پر واقعے کی تحقیقات سنبھال لی تھیں۔
‘سی ٹی ڈی کے ماہرین یہ معلوم کریں گے کہ دھماکے کی نوعیت کیا تھی اور کیا یہ کوئی خودکش حملہ تھا یا نہیں۔ ہم جلد اس کے ذمہ داران تک پہنچ جائیں گے۔’
جب آئی جی پنجاب انعام غنی سے حافظ سعید کے مکان کی موجودگی اور اس پر ممکنہ حملے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے تصدیق کی کہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ کا مکان نزدیک ہی ہے تاہم انھوں نے کہا کہ وہاں تک جانے کے راستے میں پولیس کی رکاوٹیں تھیں جس کی وجہ سے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی مکان کے قریب نہیں پہنچی اور اب تک کا ابتدائی تجزیہ یہی ہے کہ حملہ پولیس پر کیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ حملے کے نتیجے میں جن مکانات کو نقصان پہنچا ہے ان کی تلافی کی جائے گی۔
حملے کی ذمہ داری کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک عناصر پاکستان کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے اس لیے یہاں کہ امن و امان کے خلاف ایسی کارروائیاں ہوتی ہیں۔
دھماکے کے مقام پر عینی شاہدین نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ دھماکہ اس قدر زوردار تھے کہ قریبی کئی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس کے قریب واقع کئی گھروں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ایک عینی شاہد خاتون نے ایک مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں دھماکے کے مقام پر ایک موٹر سائیکل کو کھڑے دیکھا تھا۔ ان کا دعوٰی تھا کہ قریب موجود پولیس نے اس موٹر سائیکل کر چیک کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔
‘وہی موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹی تھی۔ انہوں نے اس کو چیک کیوں نہیں کیا۔ میں نے تین مرتبہ اس کو اس گھر کے سامنے کھڑے ہوئے دیکھا تھا۔’
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی۔ادھر پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے دھماکے کے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔انھوں نے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) انعام غنی سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

حافظ سعید لاہور دھماکا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکاتجزیہ:عثمان کاکڑ کی اچانک موت اور وسوسے
Next Article لاہورہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں خواجہ آصف کی ضمانت منظور کر لی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا پاکستان حافظ سعید کو بھارت کے حوالے کر سکتا ہے ؟

جولائی 7, 2025

لاہور دھماکے میں بھارت ملوث ہے : مشیر قومی سلامتی

جولائی 4, 2021

طاقت کے شجرے میں فی کیسے آتی ہے؟۔۔ وجاہت مسعود

اکتوبر 22, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.