Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کرکٹ کے نام ور صحافی قمر احمد انتقال کر گئے : 400 سے زیادہ تیسٹ میچ کور کرنے کا اعزاز
  • قصّہ ضیاء الحق دَور کے انتخابات اور میاں یٰسین وٹو کے گم ہونے کا : نصرت جاوید کا کالم
  • کون بد حواس ہو چکا ہے ؟ حامد میر کا کالم
  • ہم نے عزت تو خوب کما لی، پیسے کب کمائیں گے؟ وسعت اللہ خان کا کالم
  • ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے: وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان
  • امن کی یادداشت ، جو شایدامن نہ لا سکے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • درخواست بنام ڈونلڈ ٹرمپ صاحب بہادر : رضی الدین رضی کا 9 سال پرانا کالم
  • مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ سے سکھ میاں بیوی ہلاک: پولیس
  • فیصل واؤڈا سب توں ڈاہڈا اور ناکام و نکمّا حکومتی بندوبست : نصرت جاوید کا کالم
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:آپ نے گھبرانا نہیں!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:آپ نے گھبرانا نہیں!

ایڈیٹرجولائی 9, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کورونا جیسے گھٹیا نسل کے مرض کی وجہ سے میں نے ڈیڑھ دو برس سے بیرون ملک اور مہینہ پندرہ دنوں سے اندرونِ ملک کوئی سفر نہیں کیا اور ٹرین کے سفر کے لئے تو بالکل ترس کر رہ گیا ہوں ۔ چنانچہ اس دوران جہاز یا ٹرین کے سفر کی کوئی روداد بھی نہیں لکھی، سو آپ ایک منٹ کے لئے یہ فرض کریں کہ میں ابھی ابھی لاہور سے وزیر آباد روانہ ہونے لگا ہوںاور بائی ٹرین جا رہا ہوں ۔بس یوں ہی سمجھیں کہ روانہ ہو چکا ہوں چنانچہ میرے گلے میں بیگ ہے اور میں اس وقت لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر کھڑاہوں اور میرے چاروں طرف انسانوں کاسمندر ہے، یہ سب لوگ کراچی سے آنے والی گاڑی کے انتظار میں کھڑے ہیں ۔یہ گاڑی وزیر آباد، جہلم اور راولپنڈی وغیرہ سے ہوتی ہوئی پشاور جائے گی ۔اس گاڑی میں کچھ مسافر کوئٹہ کے بھی ہوں گے جو روہڑی سے سوار ہوئے ہوں گے۔اسٹیشن پر جو لوگ موجود ہیں ان میں سے بیشتر تو مسافر ہیں، باقی یا تو اپنے عزیزوں کو الوداع کہنے کے لئے آئے ہیں یا اپنے کسی مہمان کو ریسیو کرنے کے لئے یہاں موجود ہیں ۔
ان لوگوں کے علاوہ پلیٹ فارم پر کتابوں، گھریلو مصنوعات اور چائے وغیرہ کے اسٹال ہیں۔ نیز یہاں پھل اور روٹی کباب بیچنے والوں کی ریڑھیاں ہیں ۔سرخ قمیضوں میں ملبوس قلی بھی اپنے کاندھوں یا ٹھیلوں پر سامان لاد کر پلیٹ فارم کے خالی کونے پُر کرنے میں مشغول ہیں۔گاڑی لیٹ ہے نہ ابھی سگنل ڈائون ہوا ہے اور نہ انائونسمنٹ کے ذریعے یہ بتایا گیا ہے کہ گاڑی کتنی لیٹ ہے ۔
مسافروں، ان کو الوداع کہنے والوں اور اپنے عزیزوں کے استقبال کے لئے پلیٹ فارم پر موجود لوگوں کی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ بار بار اپنی کلائی پر بندھی گھڑی دیکھتے ہیں اور پھر اپنا شک دور کرنے کے لئے پلیٹ فارم کے درمیان نصب سرکاری گھڑی پر نظر ڈالتے ہیں ۔کچھ کی گھڑیاں اس گھڑی کے عین مطابق ہیں اور کچھ کی آگے پیچھے ہیں لیکن بے چینی سب کی یکساں ہے جنہوں نے اپنے عزیزوں کا استقبال کرنا ہے وہ چاہتے ہیں کہ جلدی اس کام سے فارغ ہوں تاکہ جو کام وہ چھوڑ کر ا ٓئے ہیں واپس جاکر جلدی سے نمٹائیں، اسی طرح اپنے مہمانوں کو الوداع کہنے کے لئے یہاں آئے ہوئے لوگ بھی اپنے گھروں کو لوٹنے کے لئے بے چین ہیں اور جو مسافر اسٹیشن پر موجود ہیں وہ بھی جلد از جلد منزل مقصود تک پہنچنا چاہتے ہیں تاہم ان لوگوں کی بے چینی سب سے زیادہ ہے جو کراچی سے آنے والے اس گاڑی میں کل صبح سے سوار ہیں۔ انہوں نے سارا دن سفر کیا ہے، ساری رات سفر کیا ہے اور اب وہ رت جگے سے بے حال اور تھکن سے نڈھال اس منزل تک پہنچنے کے لئے بے تاب ہیں جس کے لئے انہوں نے اس قدر صعوبتیں اٹھائی ہیں، بے چین صرف یہ اصلی مسافر یا نقلی مسافر ہی نہیں بلکہ ان کے درمیان موجود خوانچہ فروش ، قلی اور اسٹالوں والے بھی ہیں ۔ان سب کو گاڑی کا انتظار ہے، گاڑی آئے گی تو یہ رزق حلال کمائیں گے مگر گاڑی نہیں آ رہی۔ اناؤنسمنٹ کسی کی سمجھ میں نہیں آتی، پلیٹ فارم پر انسانوں کا ہجوم ہے اور وہ ایڑیاں اٹھا اٹھا کر اس سمت دیکھ رہے ہیں جدھر سے گاڑی آنی ہے ۔کچھ دیر پہلے لوگوں میں ہلچل سی ہوئی تھی اور وہ اپنا اپنا سامان اٹھا کر ذرا آگے کو سرک آئے تھے کیونکہ انہیں انجن کی وسل سنائی دی تھی مگر اب ان کے چہرے پھر لٹک گئے ہیں کیونکہ وہ گاڑی نہیں تھی کالے دیو جیسا انجن تھا جو دھواں اگلتااور آگ برساتا ان کے قریب سےگزر گیا۔ایک بار گاڑی بھی دکھائی دی تھی مگر وہ پٹری بدل کر دوسرے پلیٹ فارم پر جاکر کھڑی ہوگئی۔وہ گاڑی بھی اپنی منزل کو روانہ ہو چکی ہے اس کے بعد بھی کئی گاڑیاں ہیں مگر وہ سب دوسرے پلیٹ فارموں پر جاکر رکی گئیں اور پھر اپنی اگلی منزل کے لئے روانہ ہو ۔کالے دیو جیسا انجن بھی اس دوران کئی دفعہ چیختا چلاتا ادھر سے گزرا مگر اس پلیٹ فارم کے مسافروں کو انجن کا نہیں گاڑی کا انتظار ہے ،اپنی اس گاڑی کا جس کے لئے وہ اپنےاپنے گھروں کو چھوڑ کر یہاں آئے ہیں گاڑی ابھی تک نہیں آئی !
میں پلیٹ فارم پر گلے میں بیگ لٹکائے کھڑا ہوں۔میرے سامنے دھواں چھوڑتے ہوئے انجن ہیں یا اس پلیٹ فارم کے ’’اطراف‘‘ میں واقع دوسرے ’’پلیٹ فارم‘‘ ہیں جہاں میں ہوں وہاں لوگ ایڑیاں اٹھا اٹھا کر اس گاڑی کی راہ تک رہے ہیں جو انہیں ان کی منزل مقصود تک پہنچائے گی میں بھی ان لوگوں میں شامل ہوں اور مجھے یقین ہے یہ گاڑی ضرور آئے گی۔
گاڑی ضرور آئےگی مگر اس گاڑی کے آنے سےپہلے میں نےسفر کی روداد لکھ دی ہے اس سفر کی جو میں نے نہیں کیا ۔اگر اس روداد میں کوئی خامی ہے کسی جگہ کوئی تضاد نظر آتا ہے واقعات میں ہم آہنگی نہیںہے ،کردار گڈمڈ ہو گئے ہیں یا کہیں صورتحال پوری طرح واضح نہیں ہو ئی تو اس پر کسی کو رنجیدہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ جوسفر نہ کیا ہو اس کی روداد ایسی ہی ہوتی ہے اور ہاں اس بدترین صورتحال کے باوجود آپ نےگھبرانا نہیں!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : حقِ حکمرانی کے اصول سے متصادم آزاد کشمیر کے انتخابات
Next Article رؤف کلاسرا کا کالم:آخری گروکی موت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کرکٹ کے نام ور صحافی قمر احمد انتقال کر گئے : 400 سے زیادہ تیسٹ میچ کور کرنے کا اعزاز

جون 18, 2026

قصّہ ضیاء الحق دَور کے انتخابات اور میاں یٰسین وٹو کے گم ہونے کا : نصرت جاوید کا کالم

جون 18, 2026

کون بد حواس ہو چکا ہے ؟ حامد میر کا کالم

جون 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کرکٹ کے نام ور صحافی قمر احمد انتقال کر گئے : 400 سے زیادہ تیسٹ میچ کور کرنے کا اعزاز جون 18, 2026
  • قصّہ ضیاء الحق دَور کے انتخابات اور میاں یٰسین وٹو کے گم ہونے کا : نصرت جاوید کا کالم جون 18, 2026
  • کون بد حواس ہو چکا ہے ؟ حامد میر کا کالم جون 18, 2026
  • ہم نے عزت تو خوب کما لی، پیسے کب کمائیں گے؟ وسعت اللہ خان کا کالم جون 18, 2026
  • ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے: وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان جون 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.