Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»جبار مفتی»جبار مفتی کا کالم : اپنے محسن کی یاد میں
جبار مفتی

جبار مفتی کا کالم : اپنے محسن کی یاد میں

ایڈیٹرجولائی 28, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
arif nizami
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سب سے اہم خبر تو بلا شبہ آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابات ہیں جس کے نتیجے میں نئی حکومت تشکیل پائے گی۔ کافی دنوں سے ملک بھر کی نظریں ان انتخابات پر لگی ہوئی تھیں۔ پاکستان کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں پورا زور لگا رہی تھیں جبکہ آزاد کشمیر کی مقامی اور پرانی سیاسی جماعتیں بھی میدان میں تھیں۔ مجموعی طور پر انتخابات پر امن ہوئے اور کسی بڑی دھاندلی کے ثبوت بھی سامنے نہیں آئے۔ نتائج پر نظر ڈال کر ایک جملے میں تبصرہ کیا جائے تو وہ یہ ہے کہ ”ایک بار پھر آزاد کشمیر میں اسلام آباد جیت گیا۔ پاکستان جیت گیا“ پہلے بھی جب اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی حکومت تھی تو آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنی۔ پھر جب پاکستان پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی تو آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنی اب اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے تو آزاد کشمیر کے انتخابات میں وہی کامیاب ہوئی اور حکومت بنائے گی۔ یہ دراصل کشمیری ووٹر کا پاکستان ووٹر ہے، کشمیری قوم کا پاکستانی قوم سے ہم آہنگی کا مظاہرہ ہے جو بار بار سامنے آ رہا ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کشمیر بنیادی عنصر ہے۔ اس کی کامیابی کے لئے جو ذمہ داری کشمیری عوام پر آتی ہے وہ اسے تسلسل کے ساتھ پورا کر رہے ہیں۔ کشمیر پر پاکستان مؤقف کی حقانیت کے لئے کشمیری ووٹر کی پاکستانی ووٹر سے یکجہتی بہت ضروری ہے ایک بار پھر یہ ہم آہنگی، یکجہتی، محبت اور اخوت پر پوری قوم کو مبارک ہو۔
توقع ہے کہ آزاد کشمیر میں شکست کھانے والی قومی جماعتیں پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا انتخابی نتائج پر ردعمل وہ نہیں ہوگا جو عام انتخابات میں شکست کھانے کے موقع پر تھا۔ کشمیر میں انتخابی فتح و شکست کے منفی اثرات کشمیر پالیسی پر نہیں پڑنے چاہئیں۔ کشمیر پر کشمیری عوام اور پاکستانی عوام کا موقف ایک ہے اور ایک ہی رہنا چاہئے۔ حکومت کسی کی بھی ہو کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کا جذبہ اتحاد و یگانگت کو قائم و دائم رکھنے کا موجب ہونا چاہئے۔
ہفتہ رفتہ کی افسوسناک خبر صحافت کے خانوادہ نظامیہ کے آخری چشم و چراغ عارف نظامی کی رحلت ہے۔ کہنے والوں نے سچ کہا کہ ان کے انتقالِ پر ملال سے صحافت کا دورِ نظامی اختتام پذیر ہو گیا۔ ہم نے جب اخبار میں لکھنے کا آغاز کیا تو آسمانِ صحافت پر نظامی خاندان کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا تھا۔ ملتان میں تب صرف ایک اردو قومی اخبار امروز شائع ہوتا تھا۔ اس میں تحریریں شائع ہونے سے حوصلہ ہوا تو اسی کو ذریعہ روز گار بنانے کی ٹھانی۔ پتہ چلا کہ روزنامہ نوائے وقت ملتان سے شروع ہو رہا ہے اور اس پراجیکٹ کی ذمہ داری محترم عارف نظامی کے پاس ہے۔ تب تک کی اپنی ”کارستانیاں“ اخبارات و جرائد لے کر لاہور پہنچے دفتر جانے سے قبل محترم عارف نظامی کے لڑکپن کے دوست اور ہم جماعت محترم جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور سفارش کی درخواست کی جس کا انہوں نے وعدہ کر لیا۔ دفتر میں حاضری دی تو عارف نظامی صاحب کے رویئے سے قطعاً نہ لگا کہ سفارش پہنچ گئی۔ انہوں نے نہ ہمارے پیش کردہ اخبارات کو لفٹ کرائی نہ جرائد کو دیکھنا پسند کیا کھڑے کھڑے پوچھا، انگریزی آتی ہے؟ جواب دیا انگلش میڈیم کالج سے گریجوایشن کی ہے سوال آیا ”ترجمہ کر لو گے؟“ جواب عرض کیا اردو ہماری قومی زبان ہے۔ ہمارے تعلقات اچھے ہیں، پوچھا گیا سبنگ (Subing) آتی ہے۔ ہمارے اوسان خطا ہوئے۔ گریجوایٹ ہونے کے باوجود یہ لفظ پہلی بار سنا تھا۔ سوچا انکار کیا تو سیدھے گھر واپس۔
کر کے دیکھتے ہیں لڑکھڑاتی زبان سے جواب دیا ”جی جی“ پھر نیوز ایڈیٹر محترم وحید قیصر صاحب کے ذریعے ہمارا ٹیسٹ لیا گیا۔ پھر حاضری پر حکم ملا کہ ملتان جاکر کام شروع کر دو۔ کہا جا سکتا ہے کہ نوائے وقت میں ہمارا انتخاب محترم عارف نظامی کے ہاتھوں ہوا۔ تئیس سال بعد ایک بار پھر لاہور سے بلاوا آیا۔ پیشی عارف نظامی صاحب کے پاس تھی۔ کہنے لگے نوائے وقت ملتان کو بہتر کرنے کے لئے آپ کے پاس کوئی تجاویز ہوں تو لکھ لائیں۔ محترم ارشاد عارف صاحب کے کمرے میں بیٹھ کر تجاویز تحریر کیں پھر پیش ہوا تو کاغذ پر درج تجاویز پڑھے بغیر کاغذ الٹا میز پر رکھ دیا اور سوال کیا کہ اگر آپ کو موقع ملے تو کیا ان تجاویز پر عمل کر سکتے ہیں؟ عرض کیا کہ قابل عمل تجاویز ہی تحریر کی ہیں۔ فرمایا کہ جائیں پھر ملتان سٹیشن آپ کے سپرد کام کر کے دکھائیں۔ یوں انہی کے ہاتھوں ریذیڈنٹ ایڈیٹر بننے کا شرف حاصل ہوا۔ ادارے کے مدارالمہام تو محترم مجید نظامی مرحوم تھے عارف نظامی ایگزیکٹو ایڈیٹر کے طور پر ”صنوبر باغ میں آزاد بھی ہے پابہ گِل بھی ہے“ کی عملی تصویر تھے۔ پھر بھی وہ گاہے گاہے آزادی عمل کا اظہار کر لیتے تھے۔ ان کی تربیت اس انداز میں ہو چکی تھی کہ ان کے فیصلے اپنے حقیقی چچا مجید نظامی صاحب کی سوچ سے ہم آہنگ ہوتے تھے۔ فیصلے کرنے کی رفتار البتہ تیز تھی۔
ہماری بات جلد مان جاتے تھے۔ مجید نظامی صاحب غیر ملکی دورے پر جاتے تو عارف صاحب تیزی سے فیصلے کرتے اور ہمیشہ نظامی صاحب ان کے فیصلوں پر صاد کرتے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم مجید صاحب کے غیر ملکی دوروں کا انتظار کرتے اور پھر جلدی جلدی مطالبات منوا لیتے۔ ان کی رحلت قومی صحافت کا ناقابل تلافی نقصان تو ہے ہی میرا ذاتی نقصان بھی شدید ہے۔ ہم ہی ایک مربی ایک محسن سے محروم نہیں ہوئے وطن عزیز متانت، وقار اور حب الوطنی سے سرشار خاندانی صحافی سے محروم ہو گیا ہے۔ وہ تحریک پاکستان کے عظیم کارکن اور صحافی حمید نظامی کے فرزند اور ملک میں با اصول صحافت کے کوہِ گراں مجید نظامی کے تربیت یافتہ بھتیجے تھے۔ اب بظاہر چراغوں میں روشنی نظر نہیں آتی۔ ان جیسا کوئی نہیں ہے۔ دور دور تک۔
آسماں تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے
( بشکریہ : روزنامہ پاکستان )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عارف نظامی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجمشید دستی نے نکاح کر لیا : شادی 2022 میں ہو گی
Next Article ’پاکستان میں خواتین کے ساتھ مغرب کے مقابلے میں بہتر سلوک کیا جاتا ہے‘ : عمران خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عطاء الحق قاسمی کا کالم : میری کہانی (19 ) عارف نظامی کے لیے چائے لاؤ

دسمبر 27, 2024

نصرت جاوید کا تجزیہ : عارف نظامی کا انتقال اور آزاد کشمیر میں انتخابات

جولائی 26, 2021

نامور صحافی اور سابق نگران وزیر عارف نظامی انتقال کر گئے

جولائی 21, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.