Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر طاہرہ کاظمی»ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم :جنسی ہراسانی کیس ۔۔ اگر ، مگر اور لیکن کرنے والوں کی ذہنیت
ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم :جنسی ہراسانی کیس ۔۔ اگر ، مگر اور لیکن کرنے والوں کی ذہنیت

ایڈیٹراگست 21, 20213 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا ٹک ٹاکر عائشہ جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی؟
جی ہاں، لیکن وہ خود بھی اچھی لڑکی نہیں ہے۔
کیا عائشہ کو چار سو مردوں کے ہجوم نے گھیرا؟
جی ہاں، لیکن وہ اس ہجوم میں گئی کیوں تھی؟
کیا عائشہ کے جسم کو بری طرح مضروب گیا؟
جی ہاں، لیکن اس نے خود اعلان کیا تھا کہ اس کے فینز وہاں آئیں۔
کیا اس ہجوم نے عائشہ کے کپڑے پھاڑ دیے؟
جی ہاں، لیکن اس لڑکی کی اپنی نیت ٹھیک نہیں تھی، وہ خود چبوترے پہ چڑھی تھی۔
کیا عائشہ کو مردوں نے ڈھائی تین گھنٹے تک دبوچے رکھا؟
جی ہاں، لیکن اس کے منہ پہ کوئی خراش نہیں تھی اور وہ اپنے انٹرویو میں پرسکون تھی۔
کیا آپ اسے جنسی ہراسانی کا واقعہ سمجھتے ہیں؟
جی ہاں، لیکن اس کی وڈیوز بھی ناچ گانے سے بھری ہوتی ہیں۔
کیا پولیس نے عائشہ کو برہنہ پایا؟
جی ہاں، لیکن اس نے ہجوم کو خود مشتعل کیا تھا۔
کیا پولیس نے کسی لڑکے کی قمیض عائشہ کو پہنائی؟
جی ہاں، لیکن پھر بھی معاملہ مشکوک ہے۔
کیا ڈولفن پولیس کے مطابق پانچ سو سے سات سو مرد نیم برہنہ عائشہ کو گھیرے میں لئے تماشا دیکھ رہے تھے؟
جی ہاں، لیکن اس نے ان سب کو میٹ اینڈ گریٹ کرنے کے لئے بلایا تھا ایک دن پہلے وڈیو پوسٹ پہ اطلاع دی گئی تھی۔
کیا پولیس نے عائشہ کو نیم بے ہوش حالت میں پایا؟
جی ہاں، لیکن نیم بے ہوش تو گرمی اور ہجوم کی وجہ سے ہو گئی ہو گی۔
کیا میڈیکل رپورٹ میں عائشہ کا جسم نیلوں نیل ہے؟
جی ہاں، لیکن دیکھیے اس نے اسی دن ایف آئی آر درج نہیں کروائی اور پندرہ اگست کو انسٹا گرام پہ مسکراتی ہوئی تصویر تھی۔
کیا عائشہ کی چھاتی اور گردن پہ ناخنوں سے نوچنے کے نشان تھے؟
جی ہاں، لیکن اس نے گھر کا پتہ غلط لکھوایا تھا۔
کیا لڑکی کا جسم سوجا ہوا تھا؟
جی ہاں، لیکن وہ پی آئی سی میں نرس ہے اور وہاں بھی اس کی متعدد شکایات ہیں۔
کیا عائشہ کے جسم پہ نوچنے کے تیرہ نشانات، لاتعداد ناخنوں کی خراشیں، نیل اور سوجن ہے؟
جی ہاں، لیکن ان تمام نشانات کے لئے ڈھائی گھنٹے کا وقت بہت زیادہ ہے۔ عائشہ کے بیان میں
کیا عائشہ جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی؟
جی ہاں، لیکن ہمیں تصویر کے دونوں رخ دیکھنے چاہئیں۔
کیا پانچ سو سے سات سو مردوں نے اسے ننگا کر کے ہوا میں اچھالا؟
جی ہاں، لیکن پاکستان کی انٹرنیشنل میڈیا میں بہت بدنامی ہوئی ہے۔
کیا عائشہ کے ساتھ زیادتی ہوئی؟
جی ہاں، لیکن اس کے ساتھی ریمبو نے اس کی منصوبہ بندی کی تھی۔
کیا عائشہ کو پانچ سو مردوں کے ایک ہزار ہاتھوں نے چھوا؟
جی ہاں، لیکن اس کی خواہش تھی کہ اس کے فالورز زیادہ ہو جائیں۔
اگر۔۔۔ مگر۔۔۔ لیکن۔۔۔ دیکھیے نا۔۔۔ ممکن ہے۔۔۔ شاید۔۔۔
”ویسے یقین کیجیے کہ ہم اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں لیکن سارے واقعات کو مرحلہ وار دیکھنا چاہیے تاکہ جو بھی شک و شبہات ہیں وہ دور ہو جائیں“
”ہم چاہتے ہیں کہ ان پانچ سو مردوں کو سزا ہو جائے لیکن ہم عائشہ اور ریمبو کی اصلیت بھی بتانا چاہتے ہیں جنہوں نے اس واقعے کو ایسے ہی ترتیب دیا تھا“
”ہمیں افسوس ہے کہ عائشہ کے ساتھ یہ سب کچھ ہوا لیکن کہانی میں بہت سے جھول ہیں“
”عائشہ کے کپڑے بھی پھٹے، وہ ننگی حالت میں پائی گئی، جسم مضروب بھی ہے لیکن اس نے بہت سے جھوٹ بھی بولے ہیں“
”اگر وہ سچی ہے تو کیس کو روک کیوں رہی ہے؟“
”معاملہ کچھ مشکوک سا ہے۔ ہم اتنے برے لوگ بھی نہیں“
”اسے گھر بیٹھنا چاہیے تھا، عورت کو یہ سب کرنا زیب نہیں دیتا“
”ہمیں عائشہ سے قطعاً کوئی ہمدردی نہیں، وہ آوارہ اور بد کردار ہے“
”یہ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، لبرلز کی طرف سے“
”اچھی عورتیں اتنے رش میں کہاں جاتی ہیں؟“
”میں نے جب عائشہ کو لڑکوں کے ساتھ ہنستے مسکراتے آتے دیکھا تو اسے نفرت بھری نظر سے دیکھا۔ وہاں بیٹھے سب خاندان اسے اچھا نہیں سمجھ رہے تھے“
یہ ہے جنسی ہراسانی کے بعد پاکستانی معاشرے کا رویہ اور وہ بیانات جو مرد و عورتیں بلاتکلف دے رہے ہیں۔ہمیں گھن آتی ہے ان سب اگر، مگر، لیکن کرنے والوں سے اور یہ سوچتے ہیں کہ یہ گدھ نما تماشائی نہ جانے کب تک عورت کو نوچ نوچ کر کھاتے رہیں گے؟عورت کو جس خانے میں بند کر کے اس پہ مختلف کاموں کی ممانعت کا ٹیگ لگایا گیا ہے وہ حاکم اور محکوم ذہنیت رکھنے والے معاشرے کا آئینہ ہے۔
ہمارا سوال صرف اتنا ہے کہ کیا عائشہ نے اپنے کپڑے اتروا کر ننگا ہونے اور اپنے جسم کو زد و کوب ہونے کی پلیننگ کر کے اپنے فینز کو بلایا تھا؟
جو بات کہی نہیں گئی، وہ سمجھی کیوں گئی؟ اور اگر بہت سوں نے اپنی ذہنیت کے مطابق اپنی حد پار کرتے ہوئے دوسرے کی شخصی آزادی اور عزت کو تار تار کیا اور بقیہ تاویلات گھڑنے میں مصروف ہیں تو جان لیجیے کہ شرمندہ کوئی بھی نہیں اور پاکستانی عورت کی عزت کا دعوی کرنے والے سب جھوٹے ہیں۔انسان کی عزت کرنے کے لئے کسی بھی سانچے اور پیمانے کی ضرورت نہیں ہوتی اور بلا شک و شبہ رب نے عورت کو انسان بنا کر ہی بھیجا ہے۔

( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جنسی ہراسانی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجامعہ حفصہ پر طالبان کا پرچم لہرا دیا گیا : انتظامیہ نے اتروا دیا
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:رونے دھونے کی بجائے حل ڈھونڈیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنسی ہراسانی کیس : ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان مستعفی ہو گئے

اگست 21, 2025

ویسٹ انڈیز کے معروف کھلاڑی پر 11 خواتین سے ریپ کا الزام

جون 28, 2025

گل نوخیز اختر کا کالم : کیا جنسی ہراسانی کی شکار صرف عورت ہوتی ہے ؟

جون 28, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.