Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم : وہ صبح کبھی تو آئے گی
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم : وہ صبح کبھی تو آئے گی

ایڈیٹراگست 22, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
amna mufti logo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج کل میرے دوست احباب سب ایک ہی سوال کر رہے ہیں، پاکستانی معاشرے کو کیا ہو گیا ہے؟
جواب سادہ سا ہے کہ ہوا ہوایا کچھ نہیں، بس پردہ اٹھ گیا ہے۔ وہ لڑکیاں جو چپ رہتی تھیں، بولنے لگی ہیں اور اس قدر بولنے لگی ہیں کہ ان کی مخالفت میں چلانے والے، چلاتے چلاتے ہانپ گئے ہیں۔
کس دور میں لڑکیوں کے کالجوں، سکولوں کے باہر لفنگوں کا ہجوم موجود نہیں رہا؟ کس کس لڑکی کا صرف اس جرم میں تعاقب نہیں کیا گیا کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے گھر سے نکلتی ہے؟لڑکیوں کو رقعے پہنچانا، ان کے فون نمبر بانٹنا، شادی کی ویڈیو میں سے لڑکیوں کے رقص کی تصویریں لے کر عام کرنا، یہ سب فرض منصبی کی طرح سوشل میڈیا سے پہلے بھی ہوتا تھا۔
میلوں ٹھیلوں کا تو حال ہی مت پوچھیں، زنانہ بازاروں میں بھی یہ مسٹنڈے فرض کی طرح عورتوں کو پریشان کرتے پھرتے تھے۔ باپ بھائی بھی چڑ کے لڑکیوں کو ساتھ نہیں لے جاتے تھے اور گھر میں بند لڑکیاں اگر چھت یا کھڑکی پہ چلی گئیں تو محلے کا ہر لونڈا تاڑنے پہ مستعد ہو جاتا تھا۔
چودہ اگست کو مینار پاکستان پہ جانے کا تو کوئی لڑکی خواب میں بھی تصور نہیں کر سکتی تھی۔ چودہ اگست کی رات اگر کسی کام سے باہر نکلنا بھی ہوتا تھا تو اسے ملتوی کرنے پہ ہی غور کیا جاتا تھا۔
سڑکوں پہ ہلڑ بازی، فیملیز اور اکیلی خواتین کو پریشان کرنا، یہ تو ایک روایت سی ہے۔ جو لڑکا جوان ہوتا ہے اسے بڑے لڑکے، چھپ کر سگریٹ پینا اور لڑکیوں کو دق کرنا سکھاتے ہیں۔ یہ ہی ہمارا گلی اور نکڑ کلچر ہے۔آج یہ ہوا کہ سوشل میڈیا نے معاشرے کا یہ گندا چہرہ سامنے لا کے رکھ دیا ہے۔ پاکستانی مرد اسی قدر، ترسے ہوئے، ندیدے اور جاہل ہیں۔ جتنے آپ کو پچھلے کئی دنوں کی پے در پے ویڈیوز میں نظر آئے ہیں۔
بات تربیت کی کی جاتی ہے اور دوش دین سے دوری کو دیا جاتا ہے۔ وجہ صرف خاموشی تھی۔ عورت خاموش ہے تو مرد طاقتور ہے۔ آج آواز اٹھائی گئی۔ دبانے کی کوشش کی گئی لیکن مجھے خوشی ہے کہ ‘ہاں’ اتنی بلند تھی کہ ‘ناں’ دب گئی۔
پنجاب حکومت ہراسانی کے ان مجرموں کو پکڑ کے فارغ ہو تو اسے ایک اور طرف بھی توجہ دینی چاہیے۔ سوشل میڈیا پہ نازیبا کمنٹس کرنے والوں کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک ہونا چاہیے۔وقت لگے گا، مگر وہ دن دور نہیں جب اسی ملک میں خواتین، بغیر کسی خوف کے پڑھنے لکھنے، روز مرہ کے کام سر انجام دینے اور تفریح کے لیے کسی بھی لفنگے سے خوفزدہ ہوئے بغیر باہر پھر سکیں گی۔
بس ضرورت اس شہ کی ہے کہ سر اٹھا کے چلتی رہیں۔ چلانے والے بھی کب تک چلائیں گے؟ مجھے امید ہے کہ اگلے برس اسی مینار پاکستان پہ بہت سی لڑکیاں بے خوف و خطر جائیں گی اور انہیں وہاں موجود کسی لڑکے سے کسی طرح کا خوف نہیں ہوگا۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایف ڈبلیواونے موٹروے کے ٹول ٹیکس میں 10فیصداضافہ کردیا
Next Article ہوائی بوسہ دیا ، نہ ہی بھارتی جھنڈا تھاما : ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا ارشد چوہدری کو انٹرویو
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم

اپریل 16, 2026

مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.