ملتان : کرونا کی چوتھی لہر اور بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملتان سمیت پنجاب کے11اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے ۔ جن اضلاع میں لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے گئے ان میں ملتان ، بہاول پور ، رحیم یار خان کے علاوہ خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب بھی شامل ہیں ۔
ان اضلاع میں ان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی ۔سرکاری و نجی دفاتر میں50 فیصد عملہ کام کرے گا۔ لاک ڈاؤن 27 اگست سے15ستمبر تک نافذ رہے گا۔ اس دوران عام مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رہ سکیں گی،ہفتہ اور اتوار کو تمام مارکیٹس بند رہیں گی ۔ ریسٹورنٹس صرف آؤٹ ڈور ڈائننگ کے ساتھ رات 10بجے تک کھلیں گے۔کراٹے، باکسنگ، مارشل آرٹس، رگبی، واٹر پولو، کبڈی اور کشتی سمیت تمام جم صرف ویکسینیٹڈ افراد کو ورزش کی اجازت دیں گے۔سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کی موجودگی کی اجازت ہو گی ۔پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی کپیسٹی کو 70 سے 50 فیصد کر دیا گیاہے ۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ریلویز میں کل استعداد کے صرف 70 فیصد مسافر سفر کر سکیں گے ۔تمام تفریحی مقامات، واٹر سپورٹس اور سویمنگ پولز پر پابندی ہو گی ۔صرف ویکسینیٹڈ سیاحوں کو سفر کرنے کی اجازت ہو گی ۔ زراعت اور انڈسٹری سے متعلقہ کاروبار کھل سکیں گے

