Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:شیدا گریجویٹ اور ’’سوشلسٹ‘‘ میڈیا!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:شیدا گریجویٹ اور ’’سوشلسٹ‘‘ میڈیا!

ایڈیٹرستمبر 3, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شیدے گریجویٹ نے گوالمنڈی میں ملاں حلوائی کی دکان سے پیڑوں والی لسی پینے کے بعد سرخ رنگ کے مفلر سے وہ سفید مونچھیں صاف کیں جو اس کے ہونٹوں پر لسی سے بن گئی تھیں۔ پھر اس نے بلاپان شاپ سے قوام والا پان خریدا اور ایکس ایل آئی کے ایکسلیٹر پر پائوں کا اتنا دباؤ ڈالا کہ ٹائروں اور راہگیروں کی چیخیں نکل گئیں۔ اس پر اس نے بھرپور قہقہہ لگاتے ہوئے میری طرف داد طلب نظروں سے دیکھا اور میں نے ایک پیشہ ور خوشامدی کی طرح دانت نکال کر اس کے اس کارنامے کی داد دی۔
شیدا گریجویٹ گزشتہ دس برس سے میرا دوست ہے کہ اسے امیر ہوئے بھی تقریباً اتنا ہی عرصہ ہوا ہے اس کا گھر ڈیفنس میں ہے، دکان برانڈرتھ روڈ پر ہے اور لسی پینے وہ گوالمنڈی آتا ہے۔مجھے علم نہیں کہ شیدے کے نام کے ساتھ گریجویٹ کا لفظ کیسے لگا کیونکہ وہ میٹرک میں اسکول سے بھاگ گیا تھا ۔اس کے بعد اسے لڑکیوں کے اسکول کے علاوہ کسی اسکول کے باہر نہیں دیکھا گیا۔ اس کے باپ کو بھی لوگ حاجی کہتے تھے حالانکہ وہ بھی حاجی نہیں تھے بلکہ ان کے منہ پر لوگ انہیں حاجی صاحب اور پیٹھ پیچھے بہت کچھ کہتے تھے۔شیدے کو اس امر کا پختہ یقین ہے کہ وہ بین الاقوامی اور قومی سیاست کا ماہر ہے اس کے علاوہ اقتصادیات پربھی اس کی گہری نظر ہے۔ اسے یہ بھی یقین ہے کہ اسے ملک کا وزیر اعظم یا چیف ایگزیکٹو بنا دیا جائے تو ملک کے سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔اس کی ان صلاحیتوں کا اعتراف میرے علاوہ وہ سب احباب بھی کرتے ہیں جو اس کے دسترخوان یا اس کی ’’شام کی محفلوں‘‘ میں شریک ہوتے ہیں اس روز بلے نے غالباً پان میں تمباکو زیادہ ڈال دیا تھا چنانچہ وہ معمول سے کچھ زیادہ اپنی ماہرانہ آرا کا اظہار کر رہا تھا۔ اس نے مجھے مخاطب کیا اور کہا ’’ آج میں نے اپنے کالم میں لکھا ہے ….‘‘میں آپ کو یہ بتانا بھول گیا تھا کہ شیدا گریجویٹ ان سینکڑوں کالم نگاروں میں سے ایک ہے جن کے ’’کالم‘‘ ان دنوں اخبارات کی زینت بنتے ہیں۔ شیدا کا کالم ’’شاہد چودھری انجان‘‘کے نام سے شائع ہوتا ہے ۔ شاہد چودھری اس کا اصل نام ہے اور انجان اس کا تخلص ہے کیونکہ اس کا ارادہ جن شرائط کے ساتھ کالم نگار بنتا ہے، اسی طرح شاعر بننے کا بھی ہے اس سلسلے میں ایک شاعر سے اس کی بات بھی ہوچکی ہے۔
معافی چاہتا ہوں میں آپ کو بتا رہا تھا کہ شیدے گریجویٹ نے مجھے مخاطب کیا اور بتایا کہ اس نے آج اپنے کالم میں لکھا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں عوام دشمن ہیں اور حکومت کبھی ان کے سپرد نہیں کرنی چاہئے!میں نے پوچھا ’’پھر حکومت کس کے سپرد کرنی چاہئے بولا ’’میں نے تمہیں پہلے بھی کہا تھا تم اپنی آنکھوں کا علاج کرائو کیا تمہیں اپنے ساتھ بیٹھا ہوا شخص بھی نظر نہیں آتا ‘‘؟مجھے اپنی غلطی کا احساس ہو گیاتھا چنانچہ میں نے فوراً اس کی تلافی کی کوشش کرتے ہوئے کہا ’’و ہ تو میں جانتا ہوں کہ تم سے زیادہ اس ذمہ داری کا اہل کوئی نہیں لیکن میں پوچھنا یہ چاہتا تھا کہ تمہیں اقتدار میں کیسے لایا جائے ؟ تم تین دفعہ الیکشن ہار چکے ہو جو ہماری قوم کی بدقسمتی اور سیاسی بے شعوری کی علامت ہے۔ مجھے تو آج تک سمجھ نہیں آیا کہ کیلشیم کے علاوہ تم میں کس چیز کی کمی ہے مگر میں سوچتا رہتا ہوں کہ تم ایسے جمہوریت کا اصلی چہرہ پہچاننے والے کو کس طرح اقتدار میں لایا جائے کیونکہ بدقسمتی سے فوجی حکومت بھی جمہوریت کی بات کرتی ہے اور اصلی جمہوریت میں حکومت اسی جماعت کو ملتی ہے جسے لوگ اپنے ووٹوں سے برسراقتدار لاتے ہیں !‘‘
’’مگر 1971ء میں شیخ مجیب الرحمٰن کو تو حکومت نہیں دی گئی تھی حالانکہ عوام کی بڑی تعداد نے اسے ووٹ دیئے تھے ‘‘ شیدا نے کہا ’’اس کے نتیجے میں ملک بھی تو ٹوٹ گیا تھا اور بڑے ذلت آمیز طریقے سے ہمیں اپنے ازلی حریف کی فتح کا اعتراف کرنا پڑا تھا ‘‘ میں نے جواب دیا، ’’یہ بات تو تم ٹھیک کہتے ہو‘‘ شیدے نے اختلاف رائے برداشت کرنے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ’’مگر پھر بھی آج کی دو بڑی جماعتوں کو بھی برسر اقتدار نہیں آنا چاہئے‘‘ میں نے پوچھا ’’کسے لائیں ؟‘‘ میں نے یہ بات اس طرح پوچھی جیسے یہ فیصلہ میں نے خود کرنا ہے پاکستانی عوام کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔’’میں ان دنوں خود ایک سیاسی جماعت بنانے والا ہوں بس اسے اقتدار میں آنا چاہئے‘‘شیدے نے جواب دیا۔ میں نے کہا ’’واہ واہ تم نے دل خوش کر دیا تم نے میرے دل کی بات کہہ دی مگر اس کیلئے حکومت کو ایک آرڈیننس جاری کرنا پڑے گا اور وہ یہ کہ عوام فلاں جماعت کے علاوہ کسی کو ووٹ نہ ڈالیں اس طرح تمہارا کام بن جائے گا کیونکہ کچھ جماعتیں عوام میں مقبول نہیں چنانچہ انہیں ووٹوں کے علاوہ امیدوار بھی دستیاب نہیں ہوتے ۔ اس کے بعد تم ہی تم رہ جاؤں گے باقی رہا ووٹ کا مسئلہ تو اس کا ایک چور دروازہ ہے وہ تم مجھ پر چھوڑ دو‘‘۔مگر ایک پرابلم پھر بھی موجود ہے۔ شیدے کے چہرے پر تشویش کے آثار ظاہر ہوئے۔’’ آئین کی دفعہ 62-63کے مطابق، کوئی گناہ گار الیکشن میں امیدوار نہیں ہوسکتا اور تم مجھے تو جانتے ہو‘‘ ۔
’’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ‘‘میں نے شیدے گریجویٹ کو تسلی دیتے ہوئے کہا ’’تم ابھی سے اسلامی نظام کے نفاذ کا نعرہ لگانا شروع کر دو اور اس سے کام نہ چلے تو بس اک کام اور کرنا اور وہ یہ کہ الیکشن تک شیو نہ کرانا ۔ کامیابی یا ناکامی خدا کے ہاتھ میں ہے ، مگر انسان کوشش تو کر سکتا ہے ‘‘۔یہ سن کر شیدے نے ایک لمبا سانس لیا اور کہا ’’مگر ان شرعی لوگوں کی وڈیوز کاکیا کریں جو ان دنوں ’’سوشل میڈیا‘‘ پر پھیلائی جا رہی ہیں؟‘‘ میں نے کہا ’’ یہ کوئی مسئلہ نہیں تم ہر جگہ اپنی تقریروں میں کہنا یہ سوشل میڈیا نہیں ’’ سوشلسٹ میڈیا‘‘ ہے جو پارسالوگوں کی کردار کشی کر رہا ہے، میں اقتدار میں آتے ہی اس نام نہاد سوشل میڈیا پر مکمل پابندی عائد کر دوں گا ‘‘۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید علی گیلانی علی الصبح سپرد خاک : بھارتی فوج نے میت چھین لی ، اہل خانہ پر تشدد
Next Article رؤف کلاسرا کا کالم:چار حکمرانوں کی کہانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.