Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کنٹونمنٹ بورڈ زکے انتخابات میں مسلم لیگ نون نے میدان مار لیا
اہم خبریں

کنٹونمنٹ بورڈ زکے انتخابات میں مسلم لیگ نون نے میدان مار لیا

ایڈیٹرستمبر 13, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک مسلم لیگ نون 52 نشستوں کے ساتھ آگے ہے جبکہ 50 نشستوں آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر اور پاکستان تحریک انصاف 49 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 11 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے ۔
پنجاب میں مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری ہے، مسلم لیگ ن 44 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے، آزاد امیدوار 31 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور تحریک انصاف 27 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔سب سے دلچسپ نتائج لاہور اور راولپنڈی سے آئے ہیں جہاں تحریک انصاف کو بُری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔لاہور میں والٹن اور لاہور کینٹ مسلم لیگ ن نے جیت لیے، چکلالہ کینٹ میں بھی پی ٹی آئی کو اپ سیٹ شکست ہوئی ہے، واہ کینٹ میں مسلم لیگ ن نے دس میں سے آٹھ نشستیں جیت کر تحریک انصاف کو بڑا دھچکا پہنچایا۔
گوجرانوالا میں تحریک انصاف نے دس میں سے چھ نشستیں جیت کر مسلم لیگ ن کو مات دی، بہاول پور،جہلم اور کھاریاں میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا، ملتان کینٹ کی دس میں سے نو نشستیں آزاد امیدوار لے اُڑے۔سندھ میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف میں کڑا مقابلہ جاری ہے، ایم کیو ایم نے حیدرآباد کینٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی اور یہاں دس میں سے سات نشستیں جیت لیں۔
منوڑہ کینٹ کی دونوں نشستوں پر پیپلز پارٹی کام یاب ہوئی، کورنگی کریک کینٹ کی پانچ میں سے دو نشستیں مسلم لیگ ن اور ایک پیپلز پارٹی نے جیت لی۔کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کےمحمد عمران شیخ 208 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد منظور 116 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 9 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحمید بلوچ 2058 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے عارف انور نیازی 800 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔خیبر پختون خوا میں کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام 37 وارڈز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج سامنے آگئے۔غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج میں صوبے کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے 18 امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔نتائج کے مطابق صوبے کے کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں 9 آزاد امیدوار، ن لیگ کے 5 اور پی پی کے 3 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب اور لورالائی میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں چار آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے تین اور بلوچستان عوامی پارٹی نے 2 نشستیں حاصل کی۔والٹن کنٹونمنٹ بورڈ وراڈ نمبر 2 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 86 کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے چوہدری صیام 125 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے قاری محمد حنیف 75 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بنوں میں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ کا مکمل غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا، غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوارجمشید محی الدین 444 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے نعیم گل 348 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
کوہاٹ کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ1، میں غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے محسن عتیق 348 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پیپلزپارٹی کے شہریار خان 343 ووٹ لےکردوسرے نمبر پر رہے، کوہاٹ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 3 میں غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق آزادامیدوار سفیان رحمان 1070ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوارشوکت نواز457ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےکفایت اللہ خان 325ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار ملک محمد ریاض 83ووٹ لےکردوسرےنمبر پر رہے۔گوجرانوالہ کے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ1 میں غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قمرعلی 2431 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کےصابرعلی1659ووٹ لےکردوسرےنمبر پر رہے۔گوجرانوالہ کے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 5 میں غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار چودھری محمد کاشف حفیظ 1411ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار عامر بٹ اختر 1185ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔گوجرانوالہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 10 میں غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کےامیدوارغلام مجتبی 662 ووٹ لیکر کامیاب اور مسلم لیگ ن کے طاہرفاروق 296 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اوکاڑہ کے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 میں غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے محمد شہزاد شفیع2299 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے ، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے محمد الیاس817ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
اوکاڑہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار عمیر خادم 641ووٹ لےکر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار مسعود احمد مرزا341ووٹ لےکردوسرے نمبر پر رہے۔
اوکاڑہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ5 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اقبال حسین شاہ 1773 ووٹ لے کر کامیاب اور تحریک انصاف کے نوید مشتاق 1171ووٹ لےکردوسرےنمبر پر ہیں۔ملتان کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار غلام جیلانی شیخ 158ووٹ لے کر کامیاب اور تحریک انصاف کےخلیل احمد 131ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ملتان کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 4 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شیخ عبد الوحید 929 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کےسید احمد مونی 316ووٹ لےکر دوسرےنمبر پر آئے۔ملتان کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 5 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ملک بلال 1229 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ہمایوں اکبر 1115 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔ملتان کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 6،غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوارثنا اکبر 156ووٹ لے کرکامیاب اور آزاد امیدوار محمد عارف رضا128ووٹ لےکردوسرےنمبر پر موجود ہیں۔
بہاولپورکنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے عبد المالک 242ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد اعجاز 139ووٹ لے کردوسرےنمبر پر رہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے انور علی 75 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کےغلام سرور34ووٹ لے کر دوسرےنمبر پر آئے۔
منگلا کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ2 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے میں آزاد امیدوار محمد حسین 552 ووٹ لے کر کامیاب رہے ، جبکہ آزاد امیدوار شکیل احمد 549 ووٹ لےکر دوسرےنمبر پر ہیں۔
لورالائی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار وحید خان 225ووٹ لے کر کامیاب رہے ، جبکہ آزادامیدوار ظریف خان 203ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ٹیکسلا کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے عابد حسین 738 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے یاسر محمود 268 ووٹ لےکر دوسرےنمبر پر موجود ہیں ۔ٹیکسلا کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کےغلام دستگیر439 ووٹ لے کرکامیاب اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار منورخان 378ووٹ لےکر دوسرےنمبر پر ہیں۔کھاریاں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے میں تحریک انصاف کے غلام احمد 650 ووٹ لے کر کامیاب اور مسلم لیگ ق کے شکیل احمد 485 ووٹ لےکردوسرےنمبر پر رہے۔
کھاریاں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2،غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے نصیر احمد بٹ 613ووٹ لے کر کامیاب رہے اور پاکستان مسلم لیگ ن کےمحمدصداقت تصور322ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پشاور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے میں آزاد امیدوار نعمان فاروق 705 ووٹ لے کر کامیاب اور تحریک انصاف کےمومن رشیدگرواڑہ193ووٹ لےکردوسرےنمبر پر ہیں۔
حویلیاں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 میں غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کےسردار سید اکثر990ووٹ لےکرکامیاب اور آزاد امیدوار لیاقت خان 716ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 4 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے بیدار بخت 1554ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار نزاکت خان 1093 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔ایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 5 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے فواد علی جدون 637 ووٹ لے کر کامیاب رہے ، جبکہ تحریک انصاف کے فہیم گل اعوان 547ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔ایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ10 میں غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کےنبیل اشرف 1083 ووٹ لےکر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کےاعجاز احمدخان جدون 898ووٹ لے کر دوسرےنمبر پر ہیں۔
حیدرآباد کے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 میں غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کےعابدحسین 927 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کےراشد محمود528 ووٹ لےکردوسرےنمبر پر آئے۔حیدر آباد کے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 7 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے عرفان علی خان 934ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد فیصل 263ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔حیدر آباد میں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 10 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے شاہ حسین بخاری 496ووٹ لےکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کےعبد الشکور 251 ووٹ لےکردوسرے نمبر پر آئے۔رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےوقار احمد 300ووٹ لےکرکامیاب ہوئے ، جبکہ آزاد امیدوارعثمان خان خلیل201ووٹ لےکردوسرے نمبر پر رہے۔اکتالیس کنٹونمنٹ بورڈزکے دو و پانچ وارڈز میں پندرہ سو انہتر امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے، پریزائیڈنگ افسران گنتی کے بعد پولنگ اسٹیشنز پرنتائج کا اعلان کریں گے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کنٹونمنٹ بورڈ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم : یہ فاشزم نہیں بدحواسی ہے
Next Article وجاہت مسعود کا کالم:لنڈے کے دیسی لبرل کا تجدید عہد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے انتخابات چیلنج : ہائیکورٹ ملتان بینچ نے جواب طلب کر لیا

ستمبر 21, 2021

ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں پولنگ کا عمل جاری

ستمبر 12, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.