Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کوئٹہ: طلبہ دھرنے کے دوران زخمی ہونے والی طالبہ ہانی بلوچ انتقال کر گئیں
اہم خبریں

کوئٹہ: طلبہ دھرنے کے دوران زخمی ہونے والی طالبہ ہانی بلوچ انتقال کر گئیں

ایڈیٹرستمبر 26, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Hani-Baloch-protest
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت میں آن لائن انٹری میڈیکل ٹیسٹ کے خلاف طلبہ کے احتجاج کے دوران گزشتہ روزپولیس شیلنگ سے زخمی ہونے والی طالبہ ہانی بلوچ دم توڑ گئیں۔نجی ٹی وی ہم نیو ز کے مطابق احتجاج میں شریک طلبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہانی بلوچ گزشتہ روز پولیس تشدد سے شدید زخمی ہوئی تھیں اوراس کے ہاتھ اور جسم کے دیگرحصوں پر زخم آئے تھے جبکہ گھر جاتے ہی ہانی کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ساتھی طلبہ کا کہنا ہے کہ ہانی بلوچ طلبہ تحریک میں فرنٹ لائن پر تھیں۔
دوسری جانب ہانی بلوچ کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ ہانی کی طبیعت کافی عرصے سے خراب تھی لیکن اس کے باوجود وہ آن لائن انٹری میڈیکل ٹیسٹ کے خلاف جاری احتجاجی تحریک میں باقاعدگی سے شرکت کرتی رہی ہیں تاہم گزشتہ روز پولیس کی جانب سے جب طلبہ کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ کی گئی تو اس میں وہ زخمی ہو ئی تھیں جس کے بعد انکی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تھی ۔ گزشتہ رات گئے ہانی کو سول ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا ۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہمارے پاس میڈیکل رپور ٹ نہیں آئی ہے ، رپورٹ آنے کے بعدہی اصل صورتحال واضح ہوگی جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ہانی بلوچ بلوچستان سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کی رکن و لاپتہ افراد کیس میں بھی سرگرم تھیں۔ ہانی بلوچ کی موت قدرتی ہے پولیس لاٹھی چارج کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔‘ بیان میں کہا گیا کہ مبینہ طور پر ہانی بلوچ اس وقت ٹی اینڈ ٹی چوک میں دوپہر ایک بجے موجود نہیں تھیں جب پولیس نے طلبا کو منتشر کیا۔ ہانی بلوچ کی جانب سے جمعے کی صبح پولیس کو یا کسی اور کو کسی چوٹ یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی گئی۔
ترجمان کے مطابق ’کچھ شرپسندوں کی جانب سے پروپیگنڈا کی کوشش کی جارہی ہے، اس پروپیگنڈے کی کوشش کو ہر سطح پر رد کیا جائے گا۔‘

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نےبھی اپنے جاری بیان میں کہا ہےکہ ہانی بلوچ کے انتقال سے متعلق پروپیگنڈہ انتہائی گمراہ کن اور افسوسناک ہے۔ بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ’تنظیمی ساتھی ہانی بلوچ جوکہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں انگلش لٹریچر کی سٹوڈنٹ تھیں، ان کی 24 ستمبر کی شام کو وفات ہوئی ہے۔
طلبہ سیاست میں وہ انتہائی اہم کردار ادا کر رہی تھیں۔ بالخصوص پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف جاری طلبا کی تحریک کو منظم کرنے میں ان کا کلیدی کردار تھا۔ 23 ستمبر کے گرینڈ ریلی میں وہ فرنٹ لائن پر متحرک نظر آئیں اور ساتھیوں کا حوصلہ بڑھاتی رہیں۔‘
مرکزی ترجمان نے وضاحت دی ہےکہ بانک ہانی بلوچ کی طبیعت پہلے سے ناساز تھی، مگر جدوجہد کو اولیت دیتے ہوئے وہ اپنی صحت کا پرواہ کیے بغیر ریلی میں متحرک رہیں۔ شام کے وقت جب ساتھیوں نے ان کی طبیعت کو زیادہ خراب پایا تو انہیں زور دے کر گھر بھیج دیا۔ جس کے بعد رات گئے پولیس کا لاٹھی چارج اور گرفتاریاں ہوئیں۔
’متحرک ساتھیوں کے قید ہونے سے ہانی بلوچ کا ان سے رابطہ منقطع ہو گیا اور جب ساتھی رہا ہو کر واپس آئے تو یہ دردناک خبر سامنے آئی کہ ہانی بلوچ طبیعت کی زیادہ خرابی کی وجہ سے اس جہان سے کوچ کر گئی ہیں۔‘

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرضی الدین رضی کا کالم :جنگل کی کہانی ۔۔ جنرل اسمبلی ، ٹارزان اور خنزیر کا مسئلہ
Next Article گوادر میں قائد اعظم کا مجسمہ دھماکے سے اڑا دیا گیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 21, 2026

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.