Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے : فائرنگ سے تین ہلاک
اہم خبریں

سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے : فائرنگ سے تین ہلاک

ایڈیٹراکتوبر 26, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
khartum sudan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خرطوم : سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد دارالحکومت خرطوم میں شہریوں کے مظاہرے پیر کو رات دیر تک جاری رہے، جنہیں منتشر کرنے کے لیے فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سوڈان کی فوج نے پیر کو وزیراعظم سمیت کئی اعلیٰ سیاسی سویلین رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا، جو اپریل 2019 میں آمر عمر البشیر کی حکومت ختم ہونے کے بعد ملک کا انتظام چلا رہے تھے۔ اس کے بعد سوڈانی فوج کے اعلیٰ جنرل عبدالفتاح البرہان نے ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔
جنرل البرہان کے اعلان کے بعد خرطوم میں ہنگامے شروع ہوگئے۔ فوج کے کنٹرول میں آنے سے پہلے ملک کی وزارت اطلاعات نے بیان جاری کیا تھا کہ ’فوج کے ہیڈ کوارٹرز کے باہر بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر فوجیوں نے گولیاں چلائیں۔‘سوڈان میں کام کرنے والی ایک آزاد تنظیم سینٹرل کمیٹی آف سوڈان ڈاکٹرز کے مطابق تین مظاہرین جان سے گئے جبکہ 80 سے زائد زخمی ہیں۔ملک کا پرچم اٹھائے احتجاج کرنے والے شہریوں نے ’سویلین حکومت عوام کا انتخاب ہے‘ کے نعرے لگائے اور سڑکوں پر ٹائر جلائے۔
فوج کے ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرے وزیراعظم عبداللہ حمدوک، ان کی کابینہ اور حکومتی کونسل کے سویلین رہنماؤں کو حراست میں لیے جانے کے بعد شروع ہوئے۔
2019 میں آمریت کے خاتمے کے بعد ملک کو سویلین اور فوجی نمائندوں پر مشتمل خودمختار کونسل چلا رہی تھی، جس کا مقصد مکمل سویلین حکومت کو اقتدار کی منتقلی تک ملک کی باگ دوڑ سنبھالنا تھا۔تاہم حالیہ ہفتوں میں اس کونسل میں دراڑیں بڑھ گئی تھیں، جنہیں وزیراعظم حمدوک نے ’بدترین اور خطرناک بحران‘ قرار دیا تھا۔
فوجی بغاوت کے بعد عالمی برادری کا ردعمل جلد ہی سامنے آنا شروع ہوگیا اور امریکہ نے اس کی ’سخت مذمت‘ کرتے ہوئے سوڈان کے 70 کروڑ ڈالر کے امدادی پیکج کو معطل کردیا۔وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے سویلین حکومت کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکہ سوڈانی فوج کے اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے۔‘
دوسری جانب اقوام متحدہ نے سوڈانی وزیراعظم کی ’فوری رہائی‘ کا مطالبہ کیا۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریش نے ایک بیان میں فوجی بغاوت کی مذت کی اور کہا کہ سویلین رہنماؤں کی گرفتاری ’غیر قانونی ہے۔‘
یورپی یونین، افریقی یونین اور عرب لیگ نے بھی مذمتی بیان جاری کیے۔خبر رساں روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے منگل کو سوڈان پر بند کمرہ ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔سفارت کاروں کے مطابق یہ اجلاس امریکہ، برطانیہ، فرانس، آئرلینڈ، ناروے اور ایسٹونیا کی درخواست پر بلوایا گیا ہے۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سوڈان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات میں گرم جوشی : حسینہ واجد کے دورہ پاکستان کی تیاری
Next Article ایک قتل کی روداد، جسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی : ایس ایچ او کی ڈائری / صغیر وٹو
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نصرت جاوید کا کالم : ہم سوڈان جیسی تفریق کی جانب تو نہیں بڑھ رہے

اکتوبر 10, 2024

بحرین اور امارات کے بعد سوڈان بھی اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے پر رضامند

اکتوبر 24, 2020

خرطوم میں فوجی ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا : آزادی کے نعرے

اپریل 15, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.