Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عادل فراز»عادل فرازکا کالم:جمہوری نظام میں مسلمانوں کے خلاف غیر جمہوری ردعمل
عادل فراز

عادل فرازکا کالم:جمہوری نظام میں مسلمانوں کے خلاف غیر جمہوری ردعمل

ایڈیٹراکتوبر 30, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
adil-faraz
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مدت دراز کے بعدٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف ہندوستانی ٹیم کوشرمنا ک شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ورلڈ کپ کے میچوں میں ہندوستانی ٹیم پاکستان کے لیے ناقابل تسخیر رہی ہے ۔لیکن اس بار ان کی جہد مسلسل رنگ لگائی اور پاکستانی کھلاڑیوں نے ہندوستانی ٹیم کے خلاف فتح حاصل کی ۔ہار اور جیت کسی بھی کھیل کا جزو لاینفک ہے ۔کھیل میں کبھی بھی دونوں ٹیمیں فتح یاب نہیں ہوتیں ۔ایک زمانے تک ورلڈ کپ میں ہندوستان نے پاکستانی ٹیم کو شکست دے کر تاریخ رقم کی ہے۔لیکن اس بار ایسا کیا ہوا کہ ہندوستانی ٹیم کی شکست کے بعد شدت پسند عناصر بوکھلاہٹ کا شکار نظر آرہے ہیں ۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی اجتماعی شکست کا ٹھیکرا ایک کھلاڑی ’محمد سمیع ‘ کے سر پھوڑا جارہاہے ۔جبکہ محمد سمیع کے علاوہ ٹیم کے دیگر بالروں کی کارکردگی بھی اس میچ میں ناقابل ذکر رہی ہے ۔مگر شرپسندوں کی تنقید کا نشانہ صرف اور صرف محمد سمیع پر ہے ۔کھلاڑیوں پر تنقید کرنا کھیل شائقین کا بنیادی حق ہے لیکن جب تنقید نفرت اورمذہبی عناد میں بدل جائے تو یہ ذہنی دیوالیہ پن کی علامت بن جاتی ہے ۔محمد سمیع پر تنقید کرنے والوں کی اکثریت ذہنی دیوالیہ پن کا ہی شکار ہے ۔وہ اس میچ میں محمد سمیع کی ناقص کارکردگی کو بہانہ بناکر ہندوستان کے مسلمانوں کے خلاف نفرت کا زہر اگل رہے ہیں ۔اسے ’غدار ‘ اور ’وطن دشمن ‘ کہا جارہاہے ۔پاکستان جانے کے طعنے دیے جارہے ہیں ۔ظاہر ہے ان نفرت آمیز بیانات کی نوعیت نئی نہیں ہے ۔زعفرانی و یرقانی تنظیموں نے ایک زمانے سے مسلمانوں کےخلاف اس طرح کی ماحول سازی کی ہے ،جس کا ثمرہ اس شکل میں سامنے آرہاہے ۔یہ طرز عمل ہندوستانی جمہوری نظام کے لیے انتہائی خطرناک ہے ۔مگر جمہوریت ہے کہاں ؟ مودی جی نے جمہوری نظام کو ناگپور کے ’کیسریاہیڈکواٹر ‘ میں قید کردیاہے ،جس کی رہائی کے آثارنظر نہیں آتے ۔
پاکستان کے خلاف اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے اجتماعی طورپر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ہندوستان کے اسٹار بلّے باز روہت شرما صفر پر آؤٹ ہوگئے ۔کے۔ایل۔ راہل جوروہت شرما کے ساتھ پاری کا آغاز کرنے کے لیے میدان پر اترے تھے ،صرف تین رن ہی اسکور کرسکے ۔دیگر کھلاڑیوں نے بھی ناقص بلّے بازی کا مظاہر کیا ۔فقط وراٹ کوہلی نے پاکستانی گیند بازی کے سامنے مزاحمت کرتے ہوئے 57 رنوں کی اچھی پاری کھیل کر ٹیم کو 151 کے اسکوتک پہونچنے میں مدد کی ۔اس کے بعد پاکستانی ٹیم بلّے بازی کے لیے میدان پر اتری ۔تجزیہ نگار وں کا دعویٰ تھا کہ ہندوستانی ٹیم کی بلّے بازی پاکستانی ٹیم کے بالمقابل زیادہ مضبوط ہے ۔لیکن معاملہ بالکل برعکس رہا ۔ہندوستانی بائولروں نے ناقص بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان بناکسی بلّے باز کے آئوٹ ہوئے میچ جیت گیا ۔محمد رضوان اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79 اور 68 رنز اسکور کیے ۔ہندوستان کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے بھونیشور کمار نے تین اوروں میں 25 رنز دیے ۔محمد سمیع نے5.3 اوروں کی گیند بازی میں 43 رنز خرچ کیے ۔جسپریت بمراہ نے تین اوروں میں 22 رنز دیے ۔ورون چکرورتی نے چار اوروں میں 33 رنز اور رویندر جڈیجہ نے چار اوروں میں 28 رنز دیے ۔یعنی تنہا محمد سمیع ایسے بالر ہیں جنہوں نے چار اوروں میں سب سے زیادہ رنز دیے ۔لیکن یہ تو ہر میچ میں ہوتاہے کہ کوئی بالر بہت زیادہ کامیابی حاصل کرتاہے اور کسی بالر کو ایک وکٹ بھی ہاتھ نہیں آتی ۔محمد سمیع نے اس میچ سے پہلے ہندوستان کے لیے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیاہے ۔اس کا بائولنگ ریکارڈ شاندار ہے ،جس پر کرکٹ کے ماہرین نے اس کی تعریف کی ہے ۔اس کے باوجود ہندوستانی ٹیم کی اجتماعی ناقص کارکردگی کا ٹھیکرا اکیلے محمد سمیع کے سر پھوڑنا اس نفرت آمیز سیاست کا ثمرہ ہے جو گذشتہ چھ سات سالوں میں عالم وجود میں آئی ہے ۔محمد سمیع ہندوستانی ٹیم میں تنہا مسلمان کھلاڑی ہیں ،اس لیے نفرت کے پجاریوں کو ہندوستانی ٹیم کی شرمناک شکست پر غصہ نکالنے کے لیے آسان ہدف محمد سمیع نظر آئے ۔جبکہ پورے میچ میں وراٹ کوہلی کی کپتانی زیر سوال رہی ۔یوں بھی وراٹ کوہلی کپتانی کے لیے اہل کھلاڑی نہیں ہیں ۔پاکستان کے خلاف میچ میں ہاردک پانڈیا ،بھونیشور کمار اور ورون چکرورتی کو ٹیم میں شامل کرنا درست فیصلہ نہیں تھا ۔خاص طورپر ہاردک پانڈیا جو گذشتہ میچوں میں ناکامیابی کا شکار رہے ہیں ،انہیں ایسے اہم میچ کے لیے ٹیم میں شامل کرنا غیر عاقلانہ فیصلہ تھا ۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ نفرت کے سوداگروں کو اس بار پاکستانی ٹیم کو نیچا دکھانے اور ان کے تمسخر کا موقع ہاتھ نہیں آیا ۔اگر پاکستانی ٹیم شکست سے دوچار ہوجاتی تو ہمارے بعض بیکار بیٹھے ہوئے کھلاڑی ،کچھ بکواس بازی کرنے والے ٹی وی اینکرزاور بعض ناکام سیاست مداروں کو ’دیش بھکتی ‘ دکھانے کا موقع مل جاتا ۔میچ سے پہلے بڑے بڑے دعویٰ کرنے والے لوگ میچ کے بعد غائب ہوگئے ۔کسی نے وراٹ کوہلی کی ناقص کپتانی کو مورد تنقید قرار نہیں دیا کیونکہ پاکستان کے خلاف میچ میں ہندوستانی ٹیم کے پاس کوئی منصوبہ نہیں تھا۔جبکہ پاکستانی کھلاڑی ہندوستانی ٹیم کے خلاف پوری تیاری اور ہوم ورک کے بعد میدان پر اترے تھے ۔مگر وراٹ کوہلی کی بلّے بازی نے اس کی ناقص کپتانی پالیسیوں پر پردہ ڈال رکھاہے ۔جبکہ ایک عرصے سے اس کی بلّے بازی میں بھی وہ کرشمہ نظر نہیں آرہاہے جو اس کی شناخت کا ذریعہ تھا ۔مگر ہماری کرکٹ ٹیم جو ہمیشہ سیاست کا اکھاڑہ رہی ہے اس بار بھی کوہلی کی ناقص کارکردگی کی پردہ پوشی میں مصروف ہے ۔جس طرح ایک زمانے تک مہندر سنگھ دھونی کو بطور بلّے باز ڈھویا گیا جبکہ مہندر سنگھ دھونی کو کئی سالوں پہلے ریٹائر کردینا چاہیے تھا ۔یہی صورتحال سچن تندولکر کے ساتھ دیکھی گئی ۔بطور بلّے باز ان کی مسلسل ناکامیوں کو نظر انداز کیاگیا اور ایک مدت تک ’کرکٹ کے بھگوان ‘ کو ٹیم پر بوجھ کی طرح لادے رکھا گیا ۔اس کے برعکس بعض اچھے کھلاڑیوں کو وقت سے پہلے ٹیم سے باہر کردیا گیا کیونکہ ان کی سیاست ٹیم منیجمنٹ کے مزاج کے موافق نہیں تھی ۔آج بھی ہندوستانی کرکٹ بورڈ سیاست کا اکھاڑہ ہے جہاں وزیر داخلہ امیت شاہ کا بیٹا جئے شاہ ہندوستانی کرکٹ کنڑول بورڈ کا سکریٹری ہے ۔جبکہ بی جے پی کا ہمیشہ یہ دعویٰ رہاہے کہ ہمارے یہاں کنبہ پروری نہیں ہے ۔جئے شاہ جس کے پاس کرکٹ کے بارے میں کوئی تجربہ نہیں ہے ،اسے ہندوستانی کرکٹ بورڈ میں بطورسکریٹری نامزد کرنا کنبہ پروری کی سیاست کا ہی شاخسانہ ہے ۔
قابل غور یہ ہے کہ ہندوستان میں روز بہ روز اقلیتی طبقے کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے ۔محمد سمیع تو ایک اچھا کھلاڑی ہے جو اگلے کچھ میچوں میں اپنی کارکردگی کے ذریعہ ایک بار پھر ناقدین کو منہ توڑ جواب دینے کی اہلیت رکھتاہے ۔لیکن آسام ،تری پورہ اور اترپردیش میں مسلمان نفرت آمیز سیاست کے مقابلے میں کس طرح اپنا دفاع کریں ،یہ اہم سوال ہے ۔کیونکہ ہماری پولیس ،حفاظتی دستے اور قانونی ایجنسیاں بھی ’کیسریا سیاست‘ کی شکار ہوچکی ہیں ۔آسام میں جس طرح ایک غریب مسلمان شخص کو پولیس نے گولی ماری اور اس کی لاش کے ساتھ پولیس کی موجودگی میں فوٹو جرنلسٹ نے جس طرح انسانیت سوز سلوک کیا ،اس سےاندازہ ہوتاہے کہ ملک کی فضا میں کتنا نفرت کا زہر گھول دیا گیا ہے ۔تری پور ہ میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر شرپسند مسلسل حملے کررہے ہیں ۔بنگلہ دیش میں شرپسندوں کے ذریعہ ہندو مندروں کو نشانہ بنایا گیا تھا ،اس کا انتقام تری پورہ کے مسلمانوں سے لیا جارہاہے ۔الگ الگ علاقوں میں شرپسندوں کی ٹولیاں اقلیتوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں ۔کبھی گائے کشی کے نام پر تو کبھی لو جہاد اور تبدیلیٔ مذہب کے بہانے انہیں ہدف قرار دیا جاتاہے ۔مسلمان سرکاری ملازمت میں داڑھی نہیں رکھ سکتا اور اس کے پہناوے کی بنیاد پر اس کا تمسخر کیا جاتاہے ۔الگ الگ چینلوں پر اسلامی تعلیمات اور فلسفے سے جاہل افراد قرآن اور سیرت پیغمبرؐ پر انگشت نمائی کرتے ہیں ۔جب کہ ان کی اکثریت قرآنی آیات ،اس کی تفسیر اور سیرت پیغمبر سے ناواقف ہوتی ہے ۔مسلمانوں سے یہ مطالبہ کیا جارہاہے کہ وہ قرآن مجید کے بجائے ’آرایس ایس ‘ کے تحریف کردہ قرآن‘ پر ایمان لے آئیں ۔مسجدوں اور مدرسوں کو دہشت گردی کا اڈّہ کہاجاتاہے اور مدارس کے نصاب میں تبدیلی کی مانگ کی جارہی ہے۔ مسلمان محلوں میں ہراساں کرنے کے لیے جگہ جگہ پولیس چوکیاں قائم کی جارہی ہیں اور گلی کوچوں میں فورس تعینات رکھی جاتی ہے ۔بر سر اقتدار جماعت کو یاد رکھنا چاہیے کہ حکومت کی زمام ہمیشہ کسی ایک کے ہاتھوں میں نہیں رہتی ۔وقت بدلتاہے ۔حالات پلٹا کھاتے ہیں ۔حکومتیں گردش زمانہ کی نذر ہوجاتی ہیں ۔مستقبل میں سیاست کی زمام کس کے ہاتھوں میں ہو یہ دعویٰ نہیں کیا جاسکتا ۔اس لیے بہتر ہوگا کہ حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے ۔اقلیتی طبقے کو ہراساں کرنا اور ان کے جوانوں کوفرضی معاملات میں گرفتار کرنا بند کیا جائے ۔مسلمان اس ملک کے عزت دار شہری ہیں ۔اور یہ حق ان سے کوئی تنظیم اور حکومت نہیں چھین سکتی ۔ہاں کچھ وقت کے لیے انہیں کمزور اور خوف زدہ ضرور کیا جاسکتاہے ۔اور بس!

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسمیع چوہدری کا تجزیہ: آصف علی، بڑے ‘سٹیج’ کا بروقت ہیرو
Next Article وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا

مئی 1, 2026

مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ

مئی 1, 2026

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.