Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»رضی الدین رضی کااختصاریہ : ملتان لٹریری فیسٹیول اور اہل ملتان
ادب

رضی الدین رضی کااختصاریہ : ملتان لٹریری فیسٹیول اور اہل ملتان

ایڈیٹرنومبر 21, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
multan literature festival
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

برادرم علی نقوی نے پہلا ادبی میلہ کرایا تو میں اس میں شریک نہ ہو سکا ۔۔ میں ہی نہیں بہت سے لوگ اس میں شریک نہیں ہوئے تھے ۔ گمان تھا کہ شاید یہ کسی میڈیا گروپ کا میلہ ہے ۔ گزشتہ برس دوسرا میلہ ہوا تو علی نے مجھے ایک سیشن کی نظامت سونپ کر میرے فرار کی راہیں مسدود کر دیں ۔ اور اس مرتبہ تو خیر ہم خود اس کا حصہ بن گئے اور ملتان لٹریری فیسٹیول نے وہ دھوم مچائی کہ ہر طرف ملتان اور اس کے میلے کا تذکرہ تھا ۔۔
یہ میلہ ہمارا ایک خواب تھا جسے تعبیر علی نقوی نے دی ہے ۔ میلہ ادبی تو خیر تھا ہی لیکن ترقی پسندی کا جو ر نگ اس میں نمایاں ہوا وہ باعث اطمینان ہے لیکن اس میلے میں تمام تر کامیابیوں کے باوجود ابھی بہتری کی بہت سی گنجائش موجود ہے ۔ جنون اپنی جگہ لیکن کچھ معاملات سکون کے بھی متقاضی ہوتے ہیں ۔ اب جب کہ میلہ ختم ہو چکا ، ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ یہ میلہ میڈیا پر اس طرح نمایاں کیوں نہیں ہو سکا جیسے لاہور ، کراچی اور اسلام آباد کے فیسٹیول ہوتے ہیں ۔
اس میلے سے بہت سی ایسی خبریں نکل سکتی تھیں جو ملکی سطح پر دلچسپی سے دیکھی اور سنی جاتیں ۔ خاص طور پر جاوید ہاشمی ، علی حیدر گیلانی ، وسعت اللہ خان اور محمد حنیف جیسے سٹارز میڈیا کی توجہ ضرور حاصل کرسکتے تھے اگر اس جانب مناسب توجہ دی جاتی ۔
ایک بات یہ بھی غور طلب ہے کہ اہل ملتان اس میلے کی جانب اس طرح متوجہ کیوں نہیں ہوئے جیسے لاہور ، کراچی اور اسلام آباد والے ہوتے ہیں ۔ یا تو اس کی تشہیر ویسے نہیں ہوئی جیسے ہونا چاہیے تھی یا پھر ملتان والوں کو اس میلے کی ضرورت ہی نہیں ، بالکل اسی طرح جیسے ملتان میں ٹی ہاؤس کی ضرورت تو نہیں تھی لیکن ہم نے بنوا دیا ۔
اس تحریر کا مقصد علی نقوی کو مایوس کرنا بھی نہیں لیکن مبارک باد کے باوجود کچھ باتوں پر توجہ دینا بہر حال ضروری ہے ۔
اگلے برس کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا بہت اچھی بات ہے لیکن اگلے برس سیشن اگر دو تین مقامات پر پھیلا دئے جائیں تو زیادہ خوبصورتی پیدا ہو گی اور ایک ہی جگہ پر جو” گھڑمس “ کی صورت بنی اور اگلے سیشن کے لیے پہلے والے سیشن کو جس طرح جلد سمیٹنا پڑا اس صورت حال سے بھی بچا جا سکے گا ۔ ۔۔
آخر میں علی نقوی کے لیے ایک مشورہ کہ اسے میلہ کا کریڈٹ ضرور لینا چاہیے اور بلا وجہ معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اسے ٹیم ورک قرار نہیں دینا چاہیے ۔ ٹیم ہمیشہ دکھاوے کی ہوتی ہے کام تو بس ایک ہی جنونی کو کرنا ہوتا ہے اور مجھے معلوم ہےعلی جنونی ہے ۔۔۔۔علی نقوی کی صحت اور سلامتی کے لیے دعائیں اور برادرم اختر علی سید اور ڈاکٹر مقبول گیلانی کو بھی کامیاب میلے پر دلی مبارک باد کہ علی نقوی کو ان کی رہنمائی بہر حال درکار ہوتی ہے ۔۔
رضی الدین رضی
انیس نومبر دو ہزار اکیس

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ادبی میلہ ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدفتر خارجہ نے ’تابکار مواد کی ضبطگی‘ سے متعلق بھارتی دعویٰ مسترد کردیا
Next Article زعیم ارشد کا تجزیہ : حسن علی نے اپنی کارکردگی سے جواب دیدیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان میں شدید بارش اور ژالہ باری، گندم کی تیار فصل کو خطرہ

اپریل 2, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026

سابق صوبائی مشیر راؤ انیس الرحمان انتقال کر گئے

مارچ 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.