Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»ساجد خان کی تباہ کن باؤلنگ : پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں بھی کامیاب ، بنگلہ دیش کے خلاف کلین سوئپ
کھیل

ساجد خان کی تباہ کن باؤلنگ : پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں بھی کامیاب ، بنگلہ دیش کے خلاف کلین سوئپ

ایڈیٹردسمبر 8, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sajid khan bowler
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ڈھاکا : پاکستان نے ساجد خان کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر اننگز اور 8رنز سے فتح حاصل کرلی اور ساتھ ہی ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سوئپ مکمل کرلیا۔
ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز بنگلہ دیش نے 76 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو پاکستان کو میزبان ٹیم کی بساط لپیٹنے میں زیادہ دیر نہ لگی۔ساجد خان کی شاندار باؤلنگ کے سامنے کسی بنگلہ دیشی کھلاڑی کا بس نہ چلا اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ساجد خان نے 42 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلہ دیش نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی جوڑی نے بنگلہ دیشی صفوں میں کھلبلی مچا دی اور ابتدائی 4 بلے باز 25 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔
اس کے بعد مشفیق الرحیم اور لٹن داس نے ٹیم کو سہارا دیا اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 98 رنز تک پہنچایا۔اس موقع پر لٹن داس کی اننگز اختتام کو پہنچی اور وہ 45 رنز بنانے کے بعد ساجد خان کا شکار بنے۔
تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم نے ٹیم کو شکست سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49 رنز کی اہم شراکت قائم کی، جس کے بعد مشفیق الرحیم کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی اور وہ 48 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
ایک ایسے موقع پر جب میچ پاکستان کے حق میں جاتا ہوا دکھائی دے رہا تھا، مہدی حسن میراز نے شکیب کا بھرپور ساتھ نبھایا اور ٹیم کو شکست سے بچانے کی اپنے تئیں پوری کوشش کرتے ہوئے شکیب کے ساتھ 51 رنز کی ساجھے داری قائم کی۔
تمام تر کوششوں کے باوجود جب وکٹ نہ مل سکی تو بابر اعظم نے خود باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا اور دوسری ہی گیند پر بابر نے 14 رنز بنانے والے مہدی کو چلتا کر کے پہلی انٹرنیشنل وکٹ حاصل کر لی۔
پاکستان کی فتح کے سامنے دیوار بننے والے شکیب الحسن کی ہمت بھی 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد جواب دے گئی اور ساجد خان نے انہیں بولڈ کیا۔اس کے بعد پاکستان کے فتح کے امکانات بہت روشن ہوگئے اور اسے میچ جیتنے کے ساتھ کلین سوئپ کرنے کے لیے مزید دو وکٹیں درکار تھیں اور آف اسپنر نے اس مرتبہ بھی ٹیم کو مایوس نہ کرتے ہوئے دونوں وکٹیں دلا کر شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔
بنگلہ دیش کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 205 بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان نے میچ میں اننگز اور 8رنز سے فتح اپنے نام کر لی۔ساجد خان نے دوسری اننگز میں 4 اور میچ میں مجموعی طور پر 12 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے 2، 2 جبکہ بابر اعظم نے ایک وکٹ حاصل کی۔شاندار باؤلنگ پر ساجد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ عابد علی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی یہ فتح اس لحاظ سے شاندار ہے کہ بارش کے سبب میچ کے ابتدائی تین دن صرف 67.2اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا۔واضح رہے کہ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی جبکہ کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنائے تھے۔
آج کھیل کے آخری روز بنگلہ دیش نے اننگز کا آغاز کیا تو اسے فالو آن سے بچنے کے لیے 101 تک پہنچنے کی ضرورت تھی لیکن بنگال ٹائیگرز اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 11 رنز کا ہی اضافہ کر سکے۔
ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی نے صرف چھ اوورز میں ہی بنگلہ دیش کے باقی تین بلے بازوں کو بھی پویلین لی راہ دکھا دی، اس طرح میزبان ٹیم 213 رنز کے خسارے سے فالو آن کا شکار ہو گئی۔اسپنر ساجد خان، جنہوں نے گزشتہ روز شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں، آج بھی شاندار باؤلنگ کا تسلسل برقرار رکھا اور اپنے پہلے ہی اوور میں تیج الاسلام کو نشانہ بنایا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے اگلے اوور میں خالد احمد کو بھی صفر پر بولڈ کردیا۔
شکیب الحسن آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جو بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ 33 رنز بنانے کے بعد ساجد خان کی گیند پر اظہر علی کو کیچ تھما بیٹھے۔
پاکستان نے چٹاگانگ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔
( بشکریہ : ڈان ڈاٹ کام )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بنگلہ دیش کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 11 افراد ہلاک
Next Article پاکستان نے ڈھاکہ ٹیسٹ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.