Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : ریلیف پیکج اور اتحادیوں سے ملاقات، کیا عمران خان نے دیر کر دی ؟
ارشد چوہدری

ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : ریلیف پیکج اور اتحادیوں سے ملاقات، کیا عمران خان نے دیر کر دی ؟

ایڈیٹرمارچ 2, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan address
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی ملاقاتوں اور ملک میں حالیہ سیاسی گرماگرمی کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی چودھری برادران سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان منگل کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ حکومتی اتحادی چودھری برداران کی لاہور میں رہائش گاہ گئے جہاں چودھری پرویز الہی نے ان کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ عمران خان کابینہ اجلاس ملتوی کر کے منگل کو لاہور پہنچے ہیں جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور پنجاب کے اراکین اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔اس سے قبل اپوزیشن قائدین شہباز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن بھی چودھری برادران سے حکومت مخالف تحریک عدم اعتماد پر حمایت کے سلسلے میں ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم چودھری برادران سے ملاقات کے لیے نہ جاتے تو افواہیں جنم لیتیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک پڑ چکا ہے۔ کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی۔‘
پاکستان میں ان دنوں سیاسی ہلچل عروج پر ہے جہاں ایک طرف حزب اختلاف کی جماعتوں نے لاہور میں غیرمعمولی ملاقاتیں کیں، تحریک عدم اعتماد کا اعلان کیا اور ساتھ ہی لانگ مارچ بھی جاری ہے۔
ایسے میں گذشتہ روز پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں عوام کو بجلی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر کے ایک ’بڑا ریلیف‘ دیا ہے۔تاہم حزب اختلاف کی جماعتوں نے عمران خان کے اس اقدام کا بھی کریڈٹ خود لیتے ہوئے کہا کہ یہ سب اپوزیشن کے ’دباؤ‘ کی وجہ سے ہوا ہے۔
عمران خان کی جانب سے کچھ عرصہ قبل تک اپنی اتحادی جماعتوں یا ناراض اراکین سے رابطوں کی بجائے بیانات سامنے آئے کہ وہ کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔
اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور بی اے پی قیادت کو بھی یہی شکوے تھے کہ انہیں حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔اس طرف حکومت کی توجہ نہ تھی اسی لیے حکومتی اتحاد میں شامل بی این پی مینگل بھی دور ہو گئی۔
تاہم جیسے ہی اپوزیشن قیادت کی جانب سے لاہور میں سیاسی ہلچل شروع ہوئی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کی قیادت سے حزب اختلاف نے معاملات طے کرنا شروع کیے اور پیپلز پارٹی نے کراچی سے 27 فروری کو لانگ مارچ کا آغاز کیا تو وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر حکومتی شخصیات متحرک ہوگئیں۔
ایک طرف وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تو دوسری جانب شاہ محمود قریشی کی قیادت میں سندھ حقوق مارچ شروع کر دیا گیا۔
اس ساری صورتحال کے حوالے سے سینیئر اینکر منصور علی خان کا کہنا ہے کہ ’وزیر اعظم پہلے دوسروں کو کہتے تھے گھبرانا نہیں ہے لیکن اب وہ خود گھبرا گئے ہیں۔‘
منصور علی خان کے خیال میں اسی لیے وہ (عمران خان) اب معاشی دباؤ کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر رہے ہیں، تاکہ لوگوں کو ریلیف دے کر اپوزیشن کی تحریک میں شمولیت سے روکا جائے۔
انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے منصور علی خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان جہانگیر ترین یا اتحادی جماعتوں سے رابطے بھی موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے کر رہے ہیں اور لاہور میں اراکین سے ملاقات کر کے انہیں بھی ساتھ رکھنے کے لیے خوش کرنا چاہتے ہیں۔
ان کے بقول ’اب دیر ہوچکی ہے، میچ خان صاحب کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔ سب کو پتہ ہے وہ میچ ہار رہے ہیں لیکن وہ یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ وہ آخری گیند تک مقابلہ کریں گے۔‘
کیا موجودہ صورتحال میں ریلیف کے لیے وسائل موجود ہیں؟
اس سوال کے جواب میں ماہر معیشت ڈاکٹر پرویز طاہر کا کہنا ہے کہ اس وقت روس کے یوکرین پر حملے کے باعث دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، بجلی کی قیمت کم کرنے کے بھی معیشت پر منفی اثرات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ’آئی ایم ایف سے حکومتوں معاہدوں کے مطابق آف بجٹ آئٹمز کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جاسکتی تو حالیہ اعلانات سے آئی ایم ایف سے آئندہ ملاقاتوں میں مسائل پیدا ہوں گے۔‘
’حکومت نے کچھ عرصہ پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ عوام کو ریلیف دیں گے لیکن وسائل پیدا نہیں کیے، آئندہ بجٹ کے لیے تین سو ارب روپے کی رقم چاہیے جس کے جمع ہونے کا امکان دکھائی نہیں دیتا۔ لہذا اس طرح سیاسی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے ایسے اقدامات ملکی معیشت پر مزید منفی اثرات مرتب کریں گے لیکن موجودہ حکومت بھی گذشتہ حکومتوں کی طرح اپوزیشن کے جلسے جلوس ناکام کرنے کے لیے معاشی صورتحال کی پرواہ کیے بغیر اقدامات اٹھا رہی ہے۔‘
پرویز طاہر نے کہا کہ اراکین کو بھی ساتھ رکھنے کے لیے فنڈز کا اجرا شروع کر دیا گیا اور جو منصوبے چل رہے ہیں ان کے فنڈز بھی روکنا مشکل ہوگئے۔ ’ایسی صورتحال میں جب دنیا میں غیر یقینی صورتحال ہے حکومت کو ملکی معاشی صورتحال بہتر کرنے کی بجائے سیاسی دباؤ روکنے کے لیے سبسڈی دینے اور اخراجات بڑھانا شروع کر دیے ہیں جو کسی بھی صورت ملکی معیشت کے لیے بہتر اقدام نہیں ہے۔‘

( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’وزیر اعظم کا خطاب سن کر لگا انہیں درست معلومات نہیں دی گئیں‘: جسٹس اطہر من اللہ
Next Article شاہد عزیز انجم کا مضمون : پروین شاکر کی نظم نگاری اور ان کا آشوبِ آگہی ( پہلا حصہ )
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.