Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : ڈجیٹل صورِ قیامت کلک ہو چکا ہے
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : ڈجیٹل صورِ قیامت کلک ہو چکا ہے

ایڈیٹراپریل 21, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusatullah-khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وہ جو کہتے ہیں کہ جب سچ بال سنوار کر باہر نکلنے کے لیے تیار ہو رہا ہوتا ہے، تب تک جھوٹ کرہِ ارض کے تین چکر لگا کے سو چکا ہوتا ہے۔کہا تو یہ کئی عشروں پہلے گیا تھا مگر اس کہے کی حقیقت اب کہیں جا کے کھل رہی ہے۔
کہنے کو جھوٹ کی دو قسمیں ہیں۔ سادہ جھوٹ اور سفید جھوٹ۔لیکن اب تیسری قسم نے پہلی دو قسموں کو لگ بھگ نگل لیا ہے۔یعنی ڈیجیٹل سچائی کا جھوٹ۔
حالانکہ غالب پونے دو سو برس پہلے کہہ چکا ہے کہ ،
تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہ
جب آنکھ کھل گئی نہ زیاں تھا نہ سود تھا
اور قمر جمیل پچاس برس پہلے کہہ چکے ہیں کہ ،
خواب میں جو کچھ دیکھ رہا ہوں اس کا دکھانا مشکل ہے
آئینے میں پھول کھلا ہے ہاتھ لگانا مشکل ہے
اب جا کے معلوم ہوا کہ دونوں دراصل ڈیجیٹل سچ کی جانب اشارہ کر رہے تھے ( ہر چند کہ ہے پر نہیں ہے)۔اب تو مجھ جیسے کھڑوسوں کو اکثر یہ سوچ کر خوشی ہوتی ہے کہ وقت کی سوئی کے ناکے سے عمر کا ہاتھی نکل گیا۔ بس دم باقی ہے۔
میری نسل کو یہی گھٹی پلائی گئی کہ یا تو سچ ہوتا ہے یا پھر جھوٹ۔ باقی سب گرے ایریا ہے۔پر مصنوعی ذہانت کی غلام آج کی پوسٹ ٹرتھ دنیا میں ہر شخص کے ہاتھ میں سچ کا مینیو دیکھا تو مینا توتے سب اڑ گئے۔ کتنا آسان ہو گیا ہے کہ گرے رنگ کے مینیو میں سے کوئی بھی زود ہضم سچ پسند کر لیجیے اور مینیو آگے بڑھا دیجیے۔
جب سے سچائی مینیو میں بدلی ہے جھوٹ بے روزگار ہو کر دبے پاوں نیواں نیواں بغلی گلی سے کوچ کر گیا ہے یا پھر جان بچانے کے لیے کینچلی بدل چکا ہے۔
جب میں چالیس بیالیس برس پہلے یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم تھا تب دنیا انٹرنیٹ اور ڈجیٹل ورلڈ کی اصطلاحات سے پاک تھی۔چنانچہ اطلاعات کا بہاو بھی انتہائی سست رفتار تھا۔
جب جھوٹ پاوں پر ڈستا تھا تو اس کا زہر تیزی سے خون میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے پنڈلی پر کس کے حقیقت کی پٹی باندھنے کی مہلت میسر آ جاتی تھی۔اس دور میں طلبا تنظیمیں اپنے ووٹروں پر اثر انداز ہونے کے لیے ہینڈ بلز کا ذریعہ استعمال کرتی تھیں۔
مجھے دیگر جامعات کے سیاسی کلچر کا تو اندازہ نہیں البتہ اس زمانے میں کم از کم کراچی یونیورسٹی کی حد تک یہ روایت زندہ تھی کہ کسی بھی مسئلے کی وضاحت یا مخالف تنظیم کے الزامات کا جواب دینے کے لیے چاق و چوبند طالب علم کارکن صبح سات بجے سے نو بجے تک ان بسوں کے منتظر رہتے جو شہر کے طول و عرض سے علم کی پیاسی نسل کو بھر بھر کے یونیورسٹی لاتی تھیں۔ اور جب یہ نوجوان یونیورسٹی کے اندر مرکزی اسٹاپ پر اترتے تھے تو طلبا سیاسی کارکن انھیں ہینڈ بل تھماتے جاتے (آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ ٹویٹر کی حجری شکل تھی۔)
جب یونین الیکشن کا موسم شروع ہوتا تو اشتہاری جنگ میں بھی تیزی آ جاتی اور دن میں تین تین بار بھی الزامات و جوابی الزامات پر مبنی ہینڈ بلز تقسیم کیے جاتے۔ عموماً طلبا تنظیمیں شہر کے دو تین کاتبوں سے ہینڈ بل لکھواتی تھیں اور دو ہی چھاپے خانے تھے جو ارجنٹ ہینڈ بلز چھاپ دیتے تھے اور موٹر سائیکل ہرکارہ ان کے بنڈل لے کر یونیورسٹی کی جانب دوڑ پڑتا تھا۔
ہینڈ بل کی کتابت اور چھپائی کروانے والے مخصوص کارکن ایک دوسرے کی ٹوہ میں لگے رہتے تھے۔ وہ مخالف کا متن افشا کرنے کے لیے کاتب کو دو پانچ روپے اضافی بھی ٹکا دیتے تھے۔ چنانچہ اکثر یہ بھی ہوتا تھا کہ ایک تنظیم نے دوسرے پر الزامات کا ہینڈ بل تیار کروایا تو اسی کاتب کی جاسوسی کے نتیجے میں مخالف تنظیم کے کارکن نے بھی الزامات کے جواب وہیں کے وہیں لکھ کے اسی سے کتابت کروا لیے اور دونوں ہینڈ بلز ایک ہی چھاپے خانے سے ہوتے ہوئے بیک وقت یونیورسٹی پہنچ گئے اور ایک ساتھ ہی ہاتھ کے ہاتھ بٹ گئے۔
آج کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ آپ کو جو ٹائپ کرنا ہے کریں۔ انگلیاں احتیاط سے استعمال کریں یا کھلا چھوڑ دیں، مہذب بننے کی اداکاری کریں یا کچی کچی گالیاں دیں، اعداد و شمار کی مدد سے اپنے موقف کو وزنی بنائیں یا اپنا خام موقف ہی دوسرے کے سر پر دے ماریں، اپنے ہی نام سے ٹائپ کریں یا اسی لیپ ٹاپ یا موبائل پر بیسیوں ناموں سے ایک ہی پیغام تیار کر لیں۔اصلی تصویر اٹیچ کریں یا کہیں کی تصویر کسی کی تصویر کے ساتھ کسی کا چہرہ کسی کی گردن پر فٹ کر کے یا کلک کر دیں۔آپ کا کام پورا اور دوسرے کا کام تمام۔
جب تک حقیقت سامنے آئے تب تک ڈجیٹل سنگساری کا عمل مکمل ہوچکا ہوگا۔عام چھری سے آپ بیک وقت ایک یا دو پیٹ پھاڑ سکتے ہیں مگر ڈجیٹل چھری آپ چشمِ زدن میں لاکھوں گردنوں پر پھیر سکتے ہیں۔پہلے جو کام ڈیتھ اسکواڈ کرتے تھے اب ٹرولنگ بریگیڈ کرتے ہیں۔جتنی انگلیاں اتنے سچ۔اتنے پتھراو میں بے چارا روایتی جھوٹ بھی کہاں ٹک سکتا ہے۔
نتیجہ: ہر جانب بھانت بھانت کے زومبیز (میرے پاس اس کا اردو متبادل نہیں ہے ) کی اک لہلہا تی فصل ہے جسے دور کہیں من پسند سچ کی صنعتی پیداوار کا نگراں کسی ٹھنڈے کمرے میں بیٹھا سائبر درانتی سے کاٹ رہا ہے اور ڈیٹا کی غلہ منڈی میں من مانے بھاو پر بیچ رہا ہے خرید رہا ہے۔اب تو لگتا ہے صورِ قیامت بھی ڈیجیٹل ہے اور یہ بھی شاید کلک ہو چکا ہے۔

(بشکریہ روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈیجیٹل پاکستان سوشل میڈیا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : بڑھتا ہوا سیاسی بحران اور امریکیوں کے سنگ عمران
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : مفروضوں کی کھچڑی اور عارف علوی کی ڈھٹائی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

صوبائی عصبیت قومی وحدت کے لیے خطرے کی گھنٹی : نوجوان مایوس کیوں ہیں ؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ

دسمبر 6, 2025

سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والے سرکاری ملازمین اور پیکا ایکٹ : شہزاد عمران خان کا کالم

نومبر 5, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.