Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جولائی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وجاہت مسعود کا کالم : عمران خان نے کیا فرمایا ؟
کالم

وجاہت مسعود کا کالم : عمران خان نے کیا فرمایا ؟

ایڈیٹراپریل 23, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس میں کوئی شک نہیں کہ فیلڈ مارشل ایوب خان اور عمران خان عصرِ حاضر کے عظیم ترین سیاسی مفکرین میں شمار ہوتے ہیں۔ مقدر کی لیلا نیاری ہے۔ ایک نے سپاہی اور دوسرے نے کرکٹر کے طور پر عملی زندگی کا آغاز کیا لیکن دونوں کی بصیرت کے جوہر سیاست میں کھلے۔ فیلڈ مارشل ایوب خان کے ذکرِ خیر سے بات شروع کرتے ہیں۔ 1945 ء میں برما کے محاذ پر بزدلی دکھانے پر انہیں کمانڈ سے ہٹا کر معطل کیا گیا۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر سر گلبرٹ لیتھ ویتھ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ’’ہمارے ریکارڈ کے مطابق ایوب خان کی مایوس کن فوجی کارکردگی کے باعث انہیں کمانڈ سے ہٹانا پڑا تھا‘‘۔ 1947 ء میں بابائے قوم نے سردار عبدالرب نشتر کی رپورٹ دیکھ کر ایوب خان کے کورٹ مارشل کا حکم دیا تھا۔ پنجاب بائونڈری فورس میں ناقص کارکردگی کی بنا پر سخت تنقید سیاسی رہنماؤں سے ایوب کی دائمی نفرت کا نقطہ آغاز تھا۔ شیر علی پٹودی ایوب کی سفارش کرنے جنرل میسروی کے پاس پہنچے تو میسروی نے انہیں سمجھایا کہ ’پاکستان میں اعلیٰ مناصب کے لیے صحیح افسروں کا انتخاب بہت اہم ہو گا‘ افسروں کے انتخاب میں مگر ایک پراسرار حادثہ پیش آیا۔ 1949 ء کے اواخر میں لیاقت علی خان نے سیکرٹری دفاع اسکندر مرزا اور کمانڈر انچیف گریسی کی سفارش قبول کرتے ہوئے میجر جنرل افتخار علی خان کو پاکستانی فوج کا سربراہ نامزد کیا۔ اعلیٰ تربیت کے لیے امپیرئیل ڈیفنس کالج لندن جاتے ہوئے 13 دسمبر 1949 ء کو جنگ شاہی (کراچی) کے قریب جنرل افتخار کا طیارہ تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں جنرل افتخار کے ہمراہ سنیارٹی میں دوسرے نمبر پر آنے والے بریگیڈیئر شیر محمد خان بھی جاں بحق ہو گئے۔ اس وقت ایوب خان سنیارٹی کے اعتبار سے دسویں نمبر پر تھے۔ 15 جنوری 1951 ء کو جنرل گریسی نے قائداعظم کے احکامات مسترد کر کے ایوب خان کو کمانڈر انچیف مقرر کر دیا۔ یہ سب تو رہا لیکن خدا اقتدار دیتا ہے تو بصیرت کے چشمے بھی پھوٹ پڑتے ہیں۔ پاکستان کے سیاہ و سفید کا مالک بننے کے بعد ایوب خان نے ارشاد فرمایا کہ جمہوریت صرف سرد آب و ہوا رکھنے والے ممالک کے لیے مفید ہے۔ اس پر ایک دل جلے نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے شمالی علاقوں مثلاً چترال، اسکردو اور سوات وغیرہ میں جمہوریت نافذ کر دی جائے۔ فتنہ پرور سیاسی کارکن عظیم رہنمائوں کی حکمت سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں۔
گزشتہ دنوں عمران خان نے فرمایا کہ پارلیمانی جمہوریت کا تجربہ اینگلو سیکسن ممالک کے سوا کہیں کامیاب نہیں ہوا۔ (برطانیہ، امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، اور نیوزی لینڈ اینگلو سیکسن ممالک کہلاتے ہیں )۔ عمران خان کی اس گہری دریافت کے جواب میں کوئی 65 ایسے ممالک گنوا دیے گئے جو اینگلو سیکسن نہیں لیکن وہاں پارلیمانی جمہوریت کامیابی سے چل رہی ہے۔ ان ممالک میں سویڈن، ڈنمارک، ناروے، جاپان اور ہالینڈ جیسے ملک بھی شامل ہیں۔ عمران خان کی جان ضیق میں ہے۔ جاپان کو جرمنی کا ہمسایہ بتاتے ہیں تو اعتراض اٹھتا ہے۔ پارلیمانی جمہوریت اور اینگلو سیکسن منطقوں میں تعلق دریافت کرتے ہیں تو تنقید ہوتی ہے۔ گزشتہ روز لاہور کے جلسے میں عمران خان نے عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر کے سامنے لعل و گہر کے ڈھیر لگا دیے لیکن حاسدین اعتراض کرنے سے باز نہیں آتے۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی۔ تاہم صرف تین روز پہلے عمران خان نے اسلام آباد میں میڈیا کو بتایا تھا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کا نام اسٹیبلشمنٹ نے تجویز کیا تھا۔ ابھی مداخلت اور سازش میں نکتہ طرازیاں جاری تھیں۔ اب تجویز اور ڈکٹیشن میں فرق پر مجادلہ ہو گا۔ تحریک آزادی (جدید) کے رہنما نے جوش خطابت میں فرمایا، ’جن کے پاس طاقت تھی، وہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے تھے‘۔ عوام حیران ہیں کہ وزیراعظم تو عمران خان خود تھے تو ’طاقت‘ کس کے پاس تھی؟ اس تقریر میں عمران خان نے بار بار چیری بلاسم کا ذکر کیا۔ یہ لطیف اشارہ بھی وضاحت طلب ہے۔ جنوری 2020 ء میں فیصل واوڈا نے ٹی وی شو میں ایک بڑی سی چیز لا کر میز پر رکھ دی تھی۔ پوچھا جا رہا ہے کہ چیری بلاسم سے عمران خان کا اشارہ خدا نخواستہ فیصل واوڈا کی پسندیدہ آئٹم کی طرف تو نہیں تھا۔
عمران صاحب نے گزشتہ برس پوچھے گئے مفروضہ سوال کی آڑ میں ایک بار پھر Absolutely Not کا کریڈٹ لیا ہے۔ جولائی 2021 میں امریکہ نے پاکستان سے فوجی اڈے مانگنے کی تردید کی تھی۔ 14 اپریل 2022 کو میجر جنرل بابر افتخار نے تصدیق کی کہ امریکہ نے فوجی اڈے نہیں مانگے۔ جھوٹ کون بول رہا ہے؟ 7 اپریل کو سپریم کورٹ بنچ نے قاسم سوری کی 3 اپریل 2022 کی رولنگ متفقہ طور پر غیر آئینی قرار دی تھی۔ تاہم لاہور جلسے میں عمران خان نے خم ٹھونک کر قاسم سوری کو ہیرو قرار دیا۔ عمران خان نے مزید فرمایا کہ ضمانت پر رہا شخص (شہباز شریف) کو وزیر اعظم بنا دیا گیا ہے۔ ( 1 ) عمران صاحب نے ملزم اور مجرم کا فرق نظر انداز کر دیا۔ ( 2 ) 18 اگست 2018 کو وہ خود بھی ضمانت پر تھے۔ ( 3 ) وزیر اعظم بنایا نہیں جاتا، ایوان کا اعتماد ملنے پر وزیر اعظم قرار پاتا ہے۔ تحریک انصاف کے کسی ناراض رکن نے تحریک عدم اعتماد میں ووٹ نہیں دیا لیکن عمران خاں نے ان ارکان پارلیمنٹ کو بکائو مال قرار دیتے ہوئے اپیل کی کہ انہیں کبھی ووٹ نہ دیا جائے۔ البتہ عمران خان نے ان افراد کا ذکر نہیں کیا جنہوں نے 2018 میں مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ واپس کر کے تحریک انصاف کا ٹکٹ لیا تھا۔ عمران خان کا بنیادی نکتہ یہ تھا ’غلطی ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے، فوری انتخابات کروائیں‘۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کون سی غلطی اور کس کی غلطی؟ تحریک عدم اعتماد تو دستور کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کا حق ہے۔ یہ حق استعمال کرنا غلطی نہیں ہو سکتا۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ غلطی ٹھیک کرنے کا مطالبہ کس سے کیا جا رہا ہے۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطاءالحق قاسمی کا کالم : اقبال کی شاعری کو بین کیا جائے
Next Article علی پور: زمیندار کے مبینہ تشدد سے دسویں جماعت کا طالبعلم جاں بحق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ

جولائی 6, 2026

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا

جولائی 5, 2026

قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم

جولائی 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ جولائی 6, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا جولائی 5, 2026
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم جولائی 5, 2026
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 5, 2026
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.