Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وجاہت مسعود کا کالم : ایک پیج اور پتنگ بازی کے پیچ
کالم

وجاہت مسعود کا کالم : ایک پیج اور پتنگ بازی کے پیچ

ایڈیٹرمئی 26, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran march
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مئی کی پچیس تاریخ ہے اور دن آدھے سے زیادہ نکل چکا ہے۔ ابھی تصویر کے خد و خال دھندلے ہیں۔ عمران خان خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے ہیلی کاپٹر میں پشاور سے کوئی 77 کلومیٹر کے فاصلے پر نوشہرہ ولی انٹر چینج پہنچ رہے ہیں جہاں سے وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کی قیادت فرمائیں گے۔
ولی انٹر چینج سے اسلام آباد کا فاصلہ 70 کلومیٹر ہے۔ (نوے کی دہائی میں پاکستان کی سیاست کو لانگ مارچ کی اصطلاح بخشنے والے دستکاروں کو یاد نہیں رہا تھا کہ ماﺅزے تنگ کا لانگ مارچ 6000 میل طویل اور 368 روز پر محیط تھا۔ لانگ مارچ میں شامل ایک لاکھ نفوس میں سے صرف ایک تہائی منزل مقصود تک زندہ پہنچ سکے تھے۔) پشاور شہر میں کسی جلسہ جلوس کی اطلاع نہیں البتہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر سحر گل شہید ہو گئے۔ لاہور میں مینار پاکستان اور شاہدرہ کے درمیانی چوراہے ہر تحریک انصاف کے چند سو کارکن پولیس سے دست و گریبان ہیں۔
سپریم کورٹ، لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں مختلف درخواستوں پر بیک وقت سماعت ہو رہی ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے اجتماع کے لئے متبادل مقام کی نشاندہی کے احکامات دیے گئے ہیں۔ بظاہر جس سمندر کی پیش گوئی کی جا رہی تھی، وہ ایک جوئے کم آب نظر آ رہا ہے لیکن معاملہ بر سر زمیں نہیں، زیر زمیں ہے۔ وہ جو ایک پیج تھا، شنید ہے کہ پتنگ بازی کے پیچ میں بدل چکا ہے۔ اور یہ تو ہم جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں کبھی خاک کے پتلوں کا اشارہ حرف آخر تھا۔ اب ایک عرصے سے اس کھیل میں استخواں بھی بولتے ہیں اور کہیں کہیں تو استخوانی آوازوں کو مدعو کر کے انہیں زمینی حقائق سے آگاہ بھی کیا جاتا ہے۔ لکھنے والا ہرگز نہیں جانتا کہ کل صبح جب یہ سطور آپ کی نظر سے گزریں گی تو واقعے اور حکایت میں رشتے کی کیا صورت ہو گی۔ پتنگ کسی کی کٹے، فریق مخالف کی ڈور بھی مجروح ہو گی۔ کالم نگار تو حدیث سردلبراں بیان کر سکتا ہے۔ حادثے، سازش اور جرم کی پیش بینی تک نہیں کی جا سکتی، اس کا تجزیہ تو کار لاحاصل ہے۔ ایسے میں اس کے سوا کیا چارہ ہے کہ باہر کا دروازہ بند کر کے یاد کا دریچہ وا کیا جائے۔
ابن انشا نام کے ایک صاحب ہمارے بیچ گزرے ہیں۔ اللہ اللہ رے طبیعت کی روانی اس کی۔ لطف یہ ہے کہ نثر میں ابن انشا کے رشحات قلم روز نامہ جنگ کے اسی ادارتی صفحے ہر شائع ہوتے تھے جہاں اب ہیچمدان آپ کی نظر نوازی کا طالب ہوتا ہے۔ شان خدا ہے آج زمانہ آیا ہم بے ہنروں کا / ورنہ اس اک ایک شہر میں کیا کیا اہل کمال ہوئے۔ یہ تو رہے مختار صدیقی۔ علی افتخار نے اسی مضمون کو ایک اور رنگ میں باندھا۔ دہر میں کاوش فرومایہ ہنر ہونے کو ہے۔ ابن انشا کا ذکر نکلا تھا۔ مکتوب نویسی میں مزاح اور پیروڈی کی دو آتشہ کشید کے تین استاد ہمارے زمانے میں ہوئے۔ محمد خالد اختر، مشفق خواجہ اور ابن انشا۔ تینوں اساتذہ نے خطوط نویسی میں رنگ غالب کا اتباع کر رکھا ہے۔ آئیے اس روایت میں ابن انشا کا ایک اقتباس دیکھیں کہ اس میں کچھ آج کی صورت حال کے اشارے بھی ملتے ہیں، ’خط لکھ لیا۔ اب محل سرا میں جاﺅں گا۔ ایک روٹی شوربے کے ساتھ کھاﺅں گا۔ شہر کا عجب حال ہے۔ باہر نکلنا محال ہے۔ ابھی ہرکارہ آیا تھا۔ خبر لایا کہ ہڑتال ہو رہی ہے۔ ہاٹ بازار سب بند۔ لڑکے جلوس نکال رہے ہیں۔ نعرے لگا رہے ہیں۔ کبھی کبھی لڑکوں اور برقندازوں میں جھڑپ بھی ہوجاتی ہے۔ میر مہدی معلوم نہیں اس شہر میں کیا ہونے والا ہے۔ میرن کو وہیں روک لو‘۔
ژرف نگاہی کا کیا اچھا نمونہ پیش کیا، ’معلوم نہیں، اس شہر میں کیا ہونے والا ہے‘۔ ہم کم نگاہ مگر وہ تو بیان کر سکتے ہیں جو اس شہر میں ہو چکا۔ پچھلے برس کے آخری مہینوں میں واضح ہو رہا تھا کہ حکومت معیشت سنبھالنے میں ناکام ہو چکی ہے، سیاسی بندوبست کی کوئی کڑی سلامت نہیں رہی، بیرونی دنیا میں ملک کی ساکھ بری طرح گر چکی ہے، اس پر طرہ یہ کہ اکتوبر میں بہت کچھ ایسا ہوا جس سے عمران حکومت کے آئندہ عزائم پر بھی روشنی پڑی۔ یہ وہ حقائق ہیں جن کا اعتراف اب عمران خان کے حامی بھی بالواسطہ طور پر کر رہے ہیں۔ کچھ اس رنگ میں کہ اگر عدم اعتماد کی تحریک نہ آتی تو عمران حکومت اپنے ہی بوجھ تلے دب جاتی۔ عزیزو، سوال ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کیوں نہ آتی؟ کیا دستور میں حزب اختلاف کا حق عدم اعتماد غیر مشروط نہیں؟ اواخر فروری میں تحریک عدم اعتماد کا آنا اور کامیاب ہونا ٹھہر گیا تو عمران خان نے پیٹرول اور بجلی کی مد میں ناقابل عمل سبسڈی دے کر ممکنہ نئی حکومت پر دیوار گرا دی۔ آئی ایم ایف بگڑ گیا اور زر مبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے۔
ٹھیک ایک ماہ بعد عمران خان نے امریکی سازش کا شوشا چھوڑ دیا۔ ریاستی اور سیاسی حلقے دہائی دیتے رہ گئے کہ سازش کا کوئی ثبوت نہیں۔ ہارس ٹریڈنگ کے کوئی شواہد نہیں۔ پنجاب حکومت عمران خان نے خود ختم کی ہے مگر عمران خان ہوا کے گھوڑے پر سوار تھے۔ اس دوران بلاول بھٹو سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے لندن پہنچے۔ یہاں سے ایک نیا باب شروع ہوا۔ میثاق جمہوریت (2) کے اشارے نے منظر بدل دیا۔ پیوستہ مفادات کے لئے اٹھارہویں آئینی ترمیم کے زخم ہرے ہو گئے۔ قوم کی نیا تین متخالف دھاروں کے منجدھار میں ہے۔ ایک طرف معیشت کا غار منہ پھاڑے موجود ہے۔ دوسری طرف عمران خان نے طوفان اٹھا رکھا ہے۔ تیسری جانب مخلوط حکومت کے مٹے مٹے نقوش ہیں۔ جمہوریت کا خواب ہنوز پریشان ہے۔ شمع کے ہوا خواہوں کو اتنی خبر ہے کہ غم جاں گداز ہے اور رات گہری ہے۔

(بشکریہ: ہم سب لاہور)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

لانگ مارچ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآئی ایم ایف کا پیٹرول مہنگا کیے بغیر پاکستان کیلئے قرض کی اگلی قسط دینے سے انکار
Next Article ملتان :ڈاکوؤں نے تین میڈیکل سٹور لوٹ لیے : تاجر کو گولی مار دی ،
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بانی پی ٹی آئی کو ایک اور عدالتی ریلیف، لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری

نومبر 13, 2024

حامد میر کا کالم : توہین پارلیمنٹ کا قانون کدھر گیا؟

ستمبر 12, 2024

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم لانگ مارچ کے مقاصد اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

دسمبر 21, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.